20/07/2012 سپورٹس نیوز
خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی بگ باش لیگ کھیلیں گے
سڈنی(سی ایم لنکس)ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی کیرون پولارڈز، پڑا لند چوٹی چوٹ سنیل نارائن اور کیمار روچ آسٹریلوی ڈومـیسٹک بگ بیش لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔سنیل نارائن ٹورنامنٹ کی ٹیم سڈنی رز، کیمار روچ برسبین ہیٹ اور کیرون پولارڈ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔آئی پی ایل کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ سنیل نارائن رز ٹیم کی جانب سے اپنی شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔کیرون پولارڈ بگ بیش کے چوتھے سیزن مـیں ایڈیلیڈ ٹیم کی نمائندگی کر کے اپنی گزشتہ ناقص پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے پہلے پولارڈ دو ہزار نو ، دس اور گیـارہ کا سیزن سٹرائیکرز کی ٹیم سے کھیل چکے ہیں جبکہ کیمار روچ پہلی بار بگ بیش لیگ مـیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
بھارت سری لنکا ون ڈے سیریز آج شروع ہوگی
کولمبو(سی ایم لنکس)بھارت اور سری لنکا کے درمـیان پانچ ایک روزہ مـیچز کی سیریز کل سے شروع ہو گی۔بھارتی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع مل گیـا۔کولمبو مـیں کل سے شروع ہونے والی سیریز مـیں کلین سویپ فتح کے بعدموجودہ چوتھی رینک ٹیم بھارت آئی سی سی رینکنگ مـیں ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی نے آئی لینڈرز کے خلاف سیریز مـیں کامـیابی کی امـید ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد بھارت کو بھی ون ڈے سیریز مـیں شکست دیں گے جس کے لیے انہیں سخت محنت کرنا ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمـیان اب تک 134 ایک روزہ مـیچز کھیلے گئے جن مـیں 71 بار بھارت کو کامـیابی ملی۔ اکاون دفعہ سری لنکن نے بھارتی ٹیم کو مات دی۔ ایک مـیچ ٹائی ہوا جبکہ گیـارہ مـیچز بغیری نتیجے کے ختم ہو گئے۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
لندن اولمپکس، جرمنی کے جوڈو چیمپئن کی بھرپور تیـاریـاں
لندن(سی ایم لن)جرمنی کے اولمپک جوڈو چیمپئن اول بشو ف نے لندن اولمپمـیں اعزاز کے دفاع کے لئے بھرپور تیـاریـاں شروع کر دیں۔بشوف نے بیجنگ اولمپمـیں جرمنی کی جانب 81 کلو گرام کلاس مـیں گولڈ مـیڈل حاصل کیـا تھا۔ 2011 کی یورپین جوڈو چیمپئن شپ مـیں وہ تیسری پوزیشن حاصل کر سکے تھے۔ وہ اولمپمـیں اپنے اعزاز کا دفاع کر نے کے لئے پر عزم ہیں۔ جرمنی کی جانب سے گیـارہ رکنی جوڈو ٹیم لندن اولمپمـیں شرکت کرے گی۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال لندن اولمپسے دستبردار
مـیڈرڈ(سی ایم لن)بیجنگ اولمپدوہزار آٹھ کے ٹینس مقابلوں کے دفاعی چیمپیئن اسپین کے رافیل نڈال لندن اولمپدو ہزار بارہ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اسپین کے رافیل نڈال نے لندن اولمپمـیں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ گٹھنے مـیں انجری کی وجہ سے وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکتے جس کے باعث انہوں نے اولمپمـیں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیـا ہے۔ چھبیس سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ اس کنڈیشن مـیں نہیں ہیں کہ مـیگا ایونٹ مـیں شرکت کر سکیں۔ نڈال کا کہنا تھا کہ لندن اولمپمـیں شرکت نہ کرنا ان کی زندگی کا سب سے غمگین لمحہ ہوگا۔
بھارتی حکام کا پاک بھارت کرکٹ سیریز دبئی یـا انگلینڈ مـیں کرانے پر غور
نئی دہلی(سی ایم لنکس)کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک افسوس ناک خبر یہ ہے کہ بھارتی حکام نے پاکستان سے کرکٹ سیریز بھارت کے بجائے دبئی یـا انگلینڈ مـیں کرانے پر غور شروع کر دیـا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ڈپلومـیسی کے تناظر مـیں دونوں ممالک کے کرکٹ حکام کے درمـیان اس سلسلے مـیں بات چیت جاری ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام مقامـی اپوزشن اور ہندو انتہا پسندوں کی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ سیریز ملک سے باہر منعقد کروانے پر غور کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دبئی مـیں سٹے بازوں کی وجہ سے سیریز کرانے کا امکان کم ہے۔ جس کی وجہ سے انگلینڈ مـیں سیریز کرانے کے امکانات زیـادہ ہیں۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کا فیصلہ 16جولائی کو کیـا گیـا جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو خط مـیں کرکٹ بحالی کو خوش آئند قرار دیـا تھا۔
مارک باﺅچر کی آنکھ کی کامـیاب سرجری
جوہانسبرگ(سی ایم لنکس) جنوبی افریقہ کرکٹ کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مارک باﺅچر کی آنکھ کی کامـیاب سرجری کی گئی۔ مارک باﺅچر گزشتہ ہفتے دورہ انگلینڈ کے دوران ٹور مـیچ مـیں گیند لگنے سے آنکھ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں سرجری کا مشورہ دیـا تھا۔ مارک باﺅچر نے انجری کے بعد بین الاقوامـی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیـا تھا اور ئر کی آخری سیریز کو یـادگار بنانے کے حوالےسے ان کے تمام خواب بھی ادھورے رہ گئے۔ جمعرات کو باﺅچر کی مـیڈیکل ٹیم کی طرف سے جاری کردہ بیـان کے مطابق آنکھ کی سرجری تین گھنٹے تک جاری رہی اور آخرکار ڈاکٹرز کامـیاب آپریشن کرنے مـیں کامـیاب رہے ان کا کہنا ہے کہ سرجری کے دوران انہیںی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور باﺅچر کی آنکھ پہلے جیسی ہو جائےلیکن ان کی کرکٹ کے بارے واپسی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی باﺅچر کو مزید طبی معائنوں کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
برمنگھم مـیں قومـی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
برمنگھم(سی ایم لنکس)لندن اولمپکی تیـاریوں کے لیے برمنگھم مـیں لگے قومـی ہاکی ٹیم کے کیمپ مـیں پریکٹس مـیچز مـیں شاندار پرفارمنسسز جاری ہیں۔قومـی ٹیم کے تربیتی کیمپ مـیں مقامـی ہاکی کلبوں کے خلاف پریکٹس مـیچز کھیلے جا رہے ہیں گزشتہ روز اپنے دوسرے پریکٹس مـیچ مـیں گرین شرٹس نے مقامـی ویلز ہاکی کلب کو دو کے مقابلے مـیں چار گول سے شکست دی۔ کپتان سہیل عباس اور محمد عرفان نے پنلٹی کارنر پر جبکہ وقاص شریف اور محمد رضوان نے فیلڈ گول سکور کیے۔ اس سے پہلے بھی قومـی ٹیم نے مقامـی کلب کے خلاف چار ایک سے کامـیابی حاصل کی تھی۔قومـی ٹیم بائیس جولائی کو لندن اولمپک ویلج مـیں منتقل ہو جائے گی۔
خبرنمبر01۔۔ ۔08/06/2012
اوسلو ڈائمنڈ ایتھلیٹک چیمپئن:یوزین بولٹ اور سیلی پئیرسن کی جیت
اوسلو(سی ایم لنکس)اولمپک چیمپئن جمـیکن سٹار ایتھلیٹ یوزین بولٹ اورسیلی پئیرسن نے اوسلو ڈائمنڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ جیت لی۔ناروے کے شہراوسلو مـیں ہونیوالی ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے ایک سو مـیٹر ریس مقابلےمـیں تین بار کے اولمپک چیمپئن یوزین بولٹ نے فاصلہ نواعشاریہ سات نو سیکنڈز مـیں طے کرکے کامـیابی حاصل کی۔جمـیکا ہی کے آصفا پاول کا دوسرا نمبررہا۔چارسومـیٹر ہرڈلز ریس مـیں جویئر کلسن کو فتح ملی۔پانچ ہزار مـیٹر ریس مـیں ایتھوپیـا کے جیبرمسکیل سرفہرست رہے۔ویمنز ایونٹ کے ایک سو مـیٹر ہرڈلز مقابلے مـیں ورلڈ نمبرون آسٹریلوی ایتھلیٹ سیلی پیئرسن نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
خبرنمبر02۔۔۔08/06/2012
دبئی مـیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی
دبئی(سی ایم لن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی۔آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر دبئی مـیں ٹرافی کی رونمائی کی یہ تقریب ہوئی۔ رواں سال اٹھارہ ستمبر سے سری لنکا مـیں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے اس مـیگا ایونٹ کی ٹرافی مـیڈیـا کے سامنے پیش کی گئی۔ اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو ہارون لوگارٹ بھی موجود تھے جنہوں نے مہمانوں سمـیت بیٹ پر دستخط کئے۔
خبرنمبر03۔۔۔08/06/2012
اکیـاسی روز سے بھوک ہڑتال، فلسطینی فٹبالر کی حالت نازک
مقبوضہ بیت المقدس(سی ایم لن)اسرائیلی جیل مـیں 81 روزسے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی فٹبالرکی حالت نازک ہوگئی۔ پچیس سالہ محمود ال سارسک فلسطین کی فٹبال ٹیم کے سٹار کھلاڑی تھے۔انہیں بارہ سال پہلے غزہ کی پٹی سے گرفتار کیـا گیـا تھا جبکہ انہیں عدالتی کارروائی کے بغیر جیل مـیں رکھا گیـاہے۔فلسطینی قیدیوں نے رواں سال مارچ مـیں نامناسب سہولیـات کےخلاف اجتماعی طور پر بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔دیگر قیدیوں نے مئی مـیں بھوک ہڑتال ختم کردی تاہم محمود سارسک نے انکار کر دیـا۔ انہوں نے 81 روز سے ٹھوس غذا نہیں کھائی اور انہیں صرف جوس اور کچھ وٹامن دیے جا رہے ہیں۔حقوق انسانی کی تنظیموں سے منسلک ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محمود ال ساسک کیی بھی وقت موت واقع ہو سکتی ہے۔ادھر اسرائیلی حکام نے فٹبالر کوعلاج کے لیے اسپتال بھیجنے سے انکار کر دیـا۔
خبرنمبر04۔۔۔08/06/2012
یورو کپ2012 کے نتائج کی پیش گوئیوں کیلئے ہاتھی بھی مـیدان مـیں
وارسا (سی ایم لنکس)ورلڈ کپ فٹ بال2010ء مـیں ٹیموں کی ہارجیت کی د±رست پیش گوئی سے عالمـی شہرت حاصل کرنے والے پال نامـی آکٹوپس کے بعد یورو کپ2012کے مقابلوں کے لیے ایک ہاتھی بھی مـیدان مـیں آگیـا۔پولینڈ کے شہرKrakowکے ایک چڑیـا گھر مـیں موجود33سالہ سیٹا نامـی یہ بھارتی نسل کا ہاتھی آج کل یورو کپ مقابلوں کے درمـیان ٹیموں کی ہار جیت کی پیش گوئیوں کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔سیٹا نامـی یہ ہاتھی مختلف ممالک کے نام اور جھنڈوں والے بورڈزکے سامنے رکھا گیـاخربوزہ کھاکرچناو¿ کرے گا کہ کونسی ٹیم مـیچ جیتے۔
فرنچ اوپن ٹینسٹ ٹورنامنٹ: پڑا لند چوٹی چوٹ ویمنز فائنل کل کھیلا جائیگا
سابق ورلڈ نمبر ون ماریہ شراپوا اور اٹلی کی سارا ایرانی نےفرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل مـیں جگہ بنا لی ہے۔ فائنل کل کھیلا جائے گا.پیرس مـیں جاری گرینڈ سلم کے ویمنزایونٹ سیمـی فائنل مـیں روس کی ماریہ شراپوا نے ومبلڈن چیمپئن جمہوریہ چیک کی پیٹراکوویٹووا کوسٹریٹ سیٹس مـیں شکست دی۔ مـیچ کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔دوسرے سیمـی فائنل مـیں اٹلی کی سارا ایرانی نے آسٹریلیـا کی سمانتھا سٹوسر کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیـا۔ اور ر کے پہلے گرینڈ سلیم فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کرنے مـیں کامـیاب ہوئیں۔
یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ آج سے شروع
وارسا(سی ایم لن)یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2012 آج سے شروع ہوگا۔ یوکرین اور پولینڈ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی مـیزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ مـیں 16 بہترین ٹیمـیں حصہ لیںجنہیں چار گروپوں مـیں تقسیم کیـا گیـا ہے، گروپ اے مـیں پولینڈ، یونان، روس اور جمہوریہ چیک، گروپ بی مـیں ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی اور پرتگال، گروپ سی مـیں سپین، اٹلی، آئرلینڈ اور کروشیـا جبکہ گروپ ڈی مـیں یوکرین، سویڈن، فرانس اور انگلینڈ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پولینڈ اور یونان جبکہ دوسرے مـیچ روس اور جمہوریہ چیک کی ٹیمـیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو مـیچ کھیلے جائیں گے، پہلا مـیچ مـیزبان پولینڈ اور یونان کی ٹیموں کے درمـیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے مـیچ مـیں روس اور جمہوریہ چیک کی ٹیمـیں نبرد آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمـی فائنلز 29 اور 30 جون جبکہ فائنل 31 جون کو کھیلا جائے گا
ثانیہ مرزا نے فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیـا
پیرس(سی ایم لن)بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپاتی کی جوڑی نے فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیـا۔پیرس مـیں کلے کورٹ پر ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپاتھی کی بھارتی جوڑی فرنچ اوپن کا فائنل کھیلنے مـیدان مـیں آئی۔ ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپاتھی نے مـیچ کا آغاز جارحانہ انداز مـیں کیـا۔ انہوں نے پولینڈ اور مـیکسیکو کے کھلاڑیوں کو اسٹریٹ سیٹ سے ہرا دیـا۔ مـیچ کا اسکور 6-7 اور 1-6 رہا۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ثانیہ مرزا کی ریکارڈ ب±ک مـیں پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل کا اضافہ ہو گیـا ہے۔
ہاکی ٹیم مـیں کم بیک پر تینوں سینئر پلیئرز کا مسرت کا اظہار
لاہور(سی ایم لن)دورہ یورپ کے لئے قومـی ہاکی ٹیم مـیں کم بیک کرنے والے تینوں سینئر پلیئرز نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھا کر اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ سابق کپتان شکیل عباسی، وسیم احمد اور محمد عمران نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور مـیں مـیڈیـا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فٹنس لیول بہتر ہے، جونیئر کھلاڑی اچھے ہیں، ان کی اسکواڈ مـیں واپسی سے ان کے حوصلے بلند ہوں گے اور اسپرٹ سے کھیل کر فیڈریشن اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سینئر ہاکی پلیئرز نے کہا کہ وہ لندن اولمپجیتنے کا دعویٰ تو نہیں کرتے تاہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
فرنچ اوپن: شراپوا اور سارا ویمنز سنگلز کے فائنل مـیں
پیرس(سی ایم لنکس) روس کی مریہ شراپوا اور اٹلی کی سارا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنزسنگلز کے فائنل مـیں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلزکے سیمـی فائنل مـیں روس کی مریہ شراپوا نے ومبلڈن چیمپئین پیٹراکویٹووا کو شکست دے کرنہ صرف پہلی بار فرنچ اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیـا بلکہ ٹینس رینکنگ مـیں دوبارہ ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ روسی کھلاڑی نے کویٹووا کواسٹریٹ سیٹس مـیں چھ تین اورچھ تین سے زیرکیـا۔ دوسرے سیمـی فائنل مـیں اٹلی کی سارا ایرانی نے تھ سیڈ آسٹریلیـا کی سمانتھا اسٹوسرکواپ سیٹ شکست دے کر اپنے پہلے گرینڈ سلم فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیـا۔ سارا ایرانی نے اسٹوسر کے خلاف سات پانچ، ایک چھ اورچھ تین کے اسکور کے ساتھ کامـیابی حاصل کی۔ اٹالین کلے کورٹ اسپیشلسٹ سارا ایرانی نے ٹورنامنٹ کے دوران سابق چیمپئین اینا ایوانووچ، سویتلانا کوزنتسووا کوبھی شکست سے دو چار کیـا۔
06/05/2012
خبرنمبر01۔۔۔
فرنچ اوپن : اعصام اور جولین آج ڈبلز کوارٹر فائنل کھیلیں گے
پیرس(سی ایم لنکس) پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر راجر جین جولین آج فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔اعصام الحق قریشی اور راجر جین جولین کا کوارٹر فائنل مـیں فرانس کے مائیکل لودرا اور سربیـا کے نیناد زیمونچ کی جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔ سیمـی فائنل مـیں رسائی کی صورت مـیں پاک ڈچ جوڑی کو عالمـی نمبر ایک برائن برادرز کے سامنا کرنا ہوگا۔ اعصام الحق قریشی کو لندن اولمپک مـیں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل مـیں پہنچنا ضروری ہے۔
خبرنمبر02۔۔۔ 06/05/2012
بورڈ سے تنازع ختم ، کرس گیل کی ویسٹ انڈین سکواڈ مـیں واپسی
لارڈز(سی ایم لنکس) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی محنت آخر کار رنگ لے ہی آئی۔ بورڈ سے جاری تنازع کے حل اور دوسرے ممالک مـیں لیگ مـیچز کھیلنے کے بعد کرس گیل کو ویسٹ انڈیز ون ڈے سکواڈ مـیں شامل کر لیـا گیـا۔کرس گیل کے اپنے بورڈ سے تنازعات کا اختتام 15 ماہ بعد ہو ہی گیـا۔ کرس گیل نے آخری بار ورلڈ کپ 2011 مـیں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز مـیں نظر انداز کیے جانے پر کرس گیل نے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایـا جس پر انہیں ٹیم سے ہی آو¿ٹ کر دیـا گیـا۔ اس دوران وہ بنگلہ دیش پریمـیر لیگ، بھارتی پریمـیئر لیگ، زمبابوین لیگ اور آسٹریلین بگ بیش مـیں اپنی تباہ کن پرفارمنس دکھاتے رہے۔ویسٹ انڈین سلیکشن کمـیٹی نےحالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ون ڈے سکواڈ مـیں جگہ دی۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمـیان 3 ون ڈے مـیچز کی سیریز 16 جون سے شروع ہو گی۔
خبرنمبر03۔۔۔ 06/05/2012
سابق س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن عامرخان چودہ جولائی کو رنگ مـیں اتریں گے
لندن (سی ایم لنکس)سابق س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن عامرخان اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن ڈینی گاریشیـا چودہ جولائی کو رنگ مـیں اتریں گے لیکن ان کے درمـیان الفاظ کی جنگ تیز ہوگئی ہے۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامرخان اورامریکا کے ڈینی گاریشیـا کے درمـیان فائٹ چودہ جولائی کو ہوگی۔ لاس اینجلیس مـیں ہوئی نیوزکانفرنس مـیں دونوں باکسرز کا کہنا تھا کہ کامـیابی ان کی ہوگی۔ چوبیس سالہ امریکی باکسر ڈینی گاریشیـا کہتے ہیں کہ چودہ جولائی کی رات باکسنگ کی تاریخ کی یـادگار رات ہوگی۔ڈینی پیٹرشیـا کے والد اور ٹرینر اینجل گاریشیـا جب ڈائس پر آئے تو انہوں نے عامرخان کو ایک عام باکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مـیڈیـا انہیں بڑھا چڑھا کرپیش کرتا ہے۔ان کے اس فقرے نے عامرخان کو آگ بگولہ کردیـا اور انہوں نے جوابی حملہ کرتے ہوئےکہا کہ جب وہ ان کے بیٹے ڈینی گاریشیـا کو ناک آو¿ٹ کر دیں گے تو انہیں پتہ چلے گا۔کتنے پانی مـیں ہے۔عامر خان اور ڈینی گاریشیـا کے درمـیان فائٹ چودہ جولائی کو لاس ویگاس مـیں ہوگی۔
خبرنمبر04۔۔۔ 06/05/2012
پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے کینڈی پہنچ گئی
کینڈی(سی ایم لنکس) قومـی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے مـیچز کھیلنے کیلئے کینڈی پہنچ گئی۔ قومـی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دو مـیچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابرکی تھی۔ قومـی ٹیم دشوارگزار راستوں پر آٹھ گھنٹے کے طویل سفر کے بعد ہمبنٹوٹا سے کینڈی پہنچ گئی۔ طویل سفرکے باعث کھلاڑیوں نے آرام کوترجیح دی۔ ٹیم آج سیون ڈے سیریزکی تیـاریوں کا آغازکرے گی۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اوریونس خان سمـیت نوکھلاڑیوں نے کینڈی مـیں ٹیم کوجوائن کرلیـا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمـیان پانچ مـیچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے جمعرات کوپالی کیلے اسٹیڈیم مـیں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مـیچ بھی اسی گراو¿نڈ پر نو جون کوہوگا۔ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمـیں پالی کیلے گراو¿نڈ پرپہلی بارآمنے سامنے آرہی ہیں۔ پاکستان نے ورلڈ کپ دوہزارگیـارہ کے دوران اس گراو¿نڈ پر دو ون ڈے کھیلے جس مـیں سے اس نے ایک جیتا جبکہ ایک مـیں شکست ہوئی۔ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمـیں ون ڈے مـیں ایک سوستائیس بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔ پاکستان نے چھہتراور سری لنکا نے سینتالیس مـیں کامـیابی حاصل کی۔ ایک مـیچ ٹائی ہوا جبکہ تین مـیچزبے نتیجہ رہے۔
خبرنمبر05۔۔۔ 06/05/2012
پاکستانی فٹ بال ٹیم آئندہ دو برسوں مـیں بہترین ٹیموں مـیں شامل ہوگی،مـیلازوک
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستانی فٹ بال ٹیم کے سربین کوچ مـیلازوک زیوسا نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹ بال ٹیم کا آئندہ دو برسوں مـیں شمار بہترین ٹیموں مـیں شمار ہوگا، کھلاڑیوں کی کمزوریوں کو فوکیـا ہوا ہے، گزشتہ ٹریننگ مـیچوں مـیں ٹیم نے عمدہ فنشنگ کا مظاہرہ کیـا ہے، انڈر 22 کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیـاری کیلئے پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے، اب دوسرے فیز مـیں بحرین کے دورے کے موقع پر تین مـیچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، 23 بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر سعودی ایونٹس مـیں کامـیابی حاصل کریں گے۔ اسلام آباد کے پی ایس بی ہاسٹل مـیں جنگ سے باتیں کرتے ہوئے قومـی فٹ بال ٹیم کے کوچ مـیلازوک زیوسا کا کہنا تھا کہ مـیری پوری کوشش ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کو عالمـی معیـار کی ٹریننگ دوں، ٹیم کو دفاعی حکمت عملی اختیـار کرنے کے بجائے جارحانہ انداز مـیں کھیلانے کی کوشش کررہا ہوں۔ مجھے امـید ہے پاکستانی ٹیم آئندہ دو برسوں مـیں دنیـا کی بہترین ٹیم بن جائے گی۔ مـیرا اسسٹنٹ اسٹاف اس سلسلے مـیں بھرپور معاونت کررہا ہے۔ ایشین انڈر 22 کوالیفائر مـیں کامـیابی کی مکمل حکمت عملی ترتیب دے رہا ہوں۔ اسلام آباد مـیں قومـی ٹیم کا تربیت کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے فیز کیلئے 11 جون کو 27 رکنی ٹیم کے ہمراہ بحرین جارہے ہیں، اس موقع پر تین فرینڈلی مـیچز کھیل کر بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 23 رکنی ٹیم کا انتخاب کیـا جائے گا جو سعودی عرب مـیں ایشین انڈر 22 کوالیفائنگ راو¿نڈ مـیں حصہ لے گی۔ یہاں ہماری ٹیم چھ ٹیموں کے گروپ مـیں شامل ہوگی پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی اور دو ٹیمـیں اور تیسرے نمبر کی بہترین ٹیم فائنل راو¿نڈ کیلئے منتخب کی جائےمجھے پوری امـید ہے ہماری ٹیم فتح حاصل کرےاور فائنل راو¿نڈ کیلئے منتخب ہوجائے گی۔ مـیری کوچنگ مـیں ٹیم کی فنشنگ بہتر ہوئی ہے اور گزشتہ ٹریننگ مـیچوں مـیں ہماری ٹیم نے چھ گول کئے ہیں۔ سربیـا کی قومـی ٹیم کی جانب سے فٹ بال نہیں کھیلی البتہ وہاں کی کلب فٹ بال کا وسیع تجربہ ہے۔ سربیـا کے بعد پاکستان مـیرا دوسرا وطن ہے یہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمـی نہیں ہے۔ انہیں بہترین ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ پی ایف ایف نے پاکستان مـیں فٹ بالرز کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کیں ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایـا جائے گا۔ ٹریننگ کیمپ مـیں موجود تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان مـیںی کو نمبرنگ نہیں دو گا۔ دریں اثناءپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام حیدر آباد کلب، نیـاز سٹیڈیم ، حیدر آباد سندہ مـیں ڈسٹرکٹ اور صوبائی سطح پر فٹ بال کی سرگرمـی کے موضوع پر ایک روزہ سیمـینار سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے کے صدر سید خادم علی شاہ کی زیرصدارت ہوا جس کی مـیزبانی حیدرآباد فٹ بال ایسو سی ایشن کے چیئرمـین اعظم خان نے کی۔ اجلاس مـیں سندھ بھر کی ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنزکے صدور اور سیکرٹریز نے حصہ لیـا۔ سیمـینار کا بنیـادی مقصد سندھ مـیں فٹ بال کے فروغ کے لیے مشاورت اور پروگرام تشکیل دینا تھا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احمد یـار خان لودھی نے اس موقع پر اپنے خطاب مـیں کہا کہ صدر پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صالح حیـات نے 2004ءسے فیڈریشن کا انتظام سنبھالنے کے بعد سے کھیل کی بہتری کیلئے کئی پروگرام ترتیب دیئے۔ اس وقت سے پاکستان مـیں فٹ بال کی سرگرمـیاں پی ایف ایف کے سالانہ کیلنڈر کے تحت کھیلی جاتی ہیں۔ اس موقع پر شرکا نے فٹ بال کی بہتری کے لیے اپنی شفارشات پیش کیں تاکہ پی ایف ایف ان کو عملی شکل مـیں لا کر فٹ بال کو ضلع کی سطح پر روشناس کرا سکے۔ سندھ فٹ بال کے صدر سید خادم علی شاہ نے اپنے خطاب مـیں کہا کہ سندھ بھر مـیں فٹ بال کی ترقی کے پروگرام کو حتمـی شکل دیدی گئی ہے اور 20 جنوری سے سکھر، مـیرپورخاص اور لاڑکانہ مـیں فٹ بال کوچنگ کورس کا آغاز کردیـا جائے گا۔ سیمـینار مـیں ڈائریکٹرز کلبز کرنل فراست ، ڈائریکٹر منجمنٹ کرنل (ر) پرویز سعید مـیرنے شرکت کی۔
خبرنمبر01۔۔۔06/05/2012
لندن اولمپکیلئے اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح
لندن(سی ایم لنکس) 2012لندن اولمپکا اسٹیڈیم مقابلوں کے آغاز سے ٹھیک 2012گھنٹے پہلے کھول دیـا گیـا۔اسٹیڈیم کھولے جانے کی شاندار تقریب مـیں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اولمپاسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر رنگوں، خوشبوویں،مسرتوں اور قہقہوں سے بھری شام کا اہتمام کیـا گیـا۔ لندن سے تعلق رکھنے والی9سال کی بچی نے اولمپآرگنائزنگ کمـیٹی کے چیئرمـین کے ساتھ بٹن دبا کر اسٹیڈیم کا افتتاح کیـا تواسٹیڈیم کی فضا سیکڑوں سفید غباروں اور روشنیوں سے بھر گئی۔ یہ دل کش اور خوبصورت منظری جادوئی دنیـا کا حصہ لگ رہا تھا۔ لندن اولمپکا آغاز 27جولائی سے ہوگا ۔
خبرنمبر02۔۔۔06/05/2012
واٹمور آگئے، اب سلیکشن مـیں ہیراپھیری رک جائیگی، سلیم ملک
لاہور(سی ایم لنکس)سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ ڈیو واٹمور کے ہیڈ کوچ بننے سے سلیکشن مـیں ہیراپھیری رک جائے گی، دورہ سری لنکا کوچ اور پاکستان کے لئے کڑا امتحان ہو گا۔ لاہور مـیں مـیڈیـا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز ٹف ہیں، پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے، اسے حل کرنے کے لئے گراس روٹ لیول پر گراو¿نڈز بہتر بنانا ہوں گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ محمد یوسف ٹیسٹ کرکٹ مـیں بیٹنگ تو کر لیں گے لیکن فیلڈنگ مـیں مشکلات درپیش ہوں گی، انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ سلیم ملک نے کہا کہ ماضی کی طرح اچھے بیٹسمـین سامنے نہ آنے کی وجہ پاکستان مـیں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔06/05/2012
پاکستان نے بھارت کو ہرا کر اسکواش چیمپئین شپ جیت لی
کویت(سی ایم لنکس)پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو با آسانی شکست دے کر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ جیت لی۔ کویت مـیں کھیلے جانے والے ٹیم ایونٹ کے فائنل مـیں پاکستان کے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیـا۔ بھارت کے ہریندر پال سنگھ سندھو اور قومـی نمبر ایک کھلاڑی سارو گھوشل کے خلاف غیرمعمولی کارکردگی پیش کی۔ بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کی مہارت کا مقابلہ کرنے مـیں مکمل طور پر ناکام رہے۔ چیمپیئن شپ کے سیمـی فائنل مـیں پاکستان نے ملائیشیـا اوربھارت نے مـیزبان کویت کو شکست دے کر فائنل مـیں جگہ بنائی تھی۔ فاتح قومـی ٹیم کویت سے اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
خبرنمبر04۔۔۔06/05/2012
چیلسی ایف اے کپ کا فاتح قرار
لندن(سی ایم لنکس)ڈیڈیئر ڈروگبا کے فیصلہ کن گول کی بدولت لندن کے فٹبال کلب چیلسی نے لیور پول کو شکست کے دے کر ایف اے کپ جیت لیـا۔ یہ کپ کی تاریخ مـیں ساتواں موقع ہے کہ چیلسی نے ٹورنامنٹ جیتا۔ آخری مرتبہ چیلسی نے 2010 مـیں پورٹ سمتھ کو شکست دے کر یہ مقابلہ جیتا تھا۔ گزشتہ روز لندن کے ویمبلے سٹیڈیم مـیں ہونے والے مـیچ مـیں چیلسی نے پہلے ہاف کے گیـارہویں منٹ مـیں رمـیرز کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی تھی۔ ڈروگبا نے کھیل کے بانوویں منٹ مـیں اس سبقت کو دوگنا کر دیـا۔ یہ ویمبلی مـیں کھیلے گئے ایف کپ کےی بھی فائنل مـیں ان کا چوتھا گول تھا۔ لیور پول کے متبادل کھلاڑی اینڈی کیرل نے چونسٹھویں منٹ مـیں لیور پول کی جانب سے مـیچ کا واحد گول کیـا۔ اس گول کے بعد کھیل مـیں تیزی آگئی اور لیور پول کے کھلاڑیوں نے آخری لمحات تک چیلسی کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن وہ مـیچ برابر کرنے مـیں کامـیاب نہ ہو سکے۔ ڈی مـیٹیو کی تقرری کے بعد چیلسی کی کارکردگی مـیں واضح بہتری آئی ہے۔ کپ جیتنے کے بعد چیلسی کے قائم مقام مـینیجر رابر ٹوڈی مـیٹیو کا کہنا تھا کہ مـیں خوش قسمت ہوں کہ مـیں اس کلب کی جانب سے کھیلا اور یہ ٹرافی جیتی اور آج بطور کوچ مـیں یہ اعزاز حاصل کرنے مـیں کامـیاب رہا۔ زیـادہ کھلاڑیوں کو ایسا موقع نہیں ملتا۔ ڈی مـیٹیو انیس سو ستانوے اور دو ہزار مـیں چیلسی کی ایف اے کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔ اس فتح کے بعد اب چیلسی کی توجہ یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل پر ہے جہاں انیس مئی کو اس کا مقابلہ بائرن مـیونخ سے اس کے ہوم گراﺅنڈ پر ہوگا۔ چیلسی کے لیے آئندہ برس ان مقابلوں مـیں شرکت یقینی بنانے کے لیے یہ ٹورنامنٹ جیتنا نہایت ضروری ہے کیونکہ انگلش پریمـیئر لیگ مـیں اس کا سیزن کے اختتام پر ابتدائی چار پوزیشنز مـیں سےی ایک پر آنا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
خبرنمبر05۔۔۔06/05/2012
ایسٹورل اوپن: اعصام اور جولین راجر آج فائنل کھیلیں گے
پرتگال(سی ایم لنکس) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اوران کے پارٹنر جولین راجر آج ایسٹورل اوپن کے ڈبلز فائنل مـیں جولین نوئل اور ڈیوڈ مریرو کے مدمقابل آئیں گے۔ پرتگال مـیں کھیلے جانے والے ایسٹورل اوپن مـیں ٹاپ سیڈ اعصام الحق اورجولین راجرکی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اعصام اورجولین نے سیمـی فائنل مـیں رچرڈ گاسکے اور راجر ویسلن کی جوڑی کو زیر کیـا تھا۔ آج کھیلے جانے والے مـینز ڈبلز فائنل مـیں اعصام اورراجر آسٹریـا کے جولین نوئل اوراسپین کے ڈیوڈ مریروکی جوڑی کے مدمقابل آئیں گے۔ اعصام اورجولین نے رواں سیزن مـیں پہلی باری ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
جونئیر ایشیـا ہاکی کپ: پاکستان، بھارت آج مدمقابل
ملاکا(سی ایم لنکس)جونئیر ایشیـا ہاکی کپ مـیں پاکستان اپنا دوسرا مـیچ آج دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ ملائیشیـا کے شہرملاکا مـیں جاری ٹورنامنٹ کے پول بی کے اپنے پہلے مـیچ مـیں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چین کے خلاف ایک صفر سے کامـیابی حاصل کی تھی۔ قومـی ٹیم آج دوسرے مـیچ مـیں روایتی حریف اور دفاعی چیمپئین بھارت کا سامنا کرے گی۔ پاکستان تین مرتبہ جونئیرایشیـا کپ چیمپئین رہ چکا ہے جبکہ بھارت نے دوبار ٹورنامنٹ جیتا۔ جونئیرایشیـا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راو¿نڈ بھی ہے۔ فاتح اور رنر اپ ٹیمـیں بھارت مـیں ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
یوسین بولٹ لندن اولمپک سے قبل فارم کی بحالی مـیں کامـیاب
لندن(سی ایم لن)یوسین بولٹ لندن اولمپک سے قبل فارم کی بحالی مـیں کامـیابٹرپل اولمپک اور ورلڈ چیمپئن جمـیکا کے اسپرنٹر یوسین بولٹ لندن اولمپک سے قبل فارم کی بحالی مـیں کامـیاب ہوگئے۔ یوسین بولٹ نے سال کی تیز ترین رفتار سے جمـیکا مـیں منعقدہ سو مـیٹر ریس جیت لی۔انجریز سے نجات کے بعد دو ریسوں مـیں یوسین بولٹ درست آغاز کرنے مـیں ناکام رہے۔ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے جمـیکا انٹرنیشنل انوی ٹیشنل مـیں سومـیٹرریس نو اعشاریہ آٹھ سیکنڈ سے جیت لی۔یہ رواں سال انکی بہترین کارکردگی ہے۔جمـیکاکی چار ضرب سو مـیٹرٹیم کے ممبر مائیکل فریٹر دس سیکنڈ وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ خواتین ورلڈ چیمپئن کارمـیلیٹاجیٹر نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیـا۔ امریکی اسپرنٹر نے ویمن سومـیٹر ریس دس اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈ مـیں جیتی ٹرینیڈاڈ کی کیلی این دوسرے اور جمـیکا کی اولمپک سلور مـیڈلسٹ کیرن اسٹورٹ تیسرے نمبر پر رہیں۔
07/01/2012 اپنے ہاف سے گول کر نے والا دنیـا کا چوتھا گول کیپر
لندن(سی ایم لن)امریکی گول کیپر کی غیر معمولی کِک،اپنے ہاف سے گیند مخالف ٹیم کے گول مـیں پہنچا کر سب کو حیران کر دیـا۔رپورٹ کے مطابق فٹ بال ایک ایسا کھیل ہے جس کے دوران کب کیـا ہو جائے اسٹیڈیم مـیں بیٹھا تما شائی بھی نہیں جانتا۔حال ہی مـیں برطانیہ مـیں کھیلے جانے والے ایک فٹ بال مـیچ کے دوران گول کیپر نے ایک غیر معمولی کِک لگا کر سب کو حیران کر دیـا۔ ٹم ہوورڈ نامـی اس گول کیپرنے اپنے ہاف مـیں کھڑے ہو کر گیند کوکِک لگائی اور100گزکا فاصلہ طے کرتی ہوئی گیند مخالف ٹیم کے گول مـیں جا پہنچی۔ اس کارنامے کی انجامـی دہی کے بعد Timنے 100گز کے فاصلے سے گول کرنے والے دنیـا کے چوتھے گول کیپر ہو نے کا اعزاز بھی حاصل کر لیـا ہے۔
محمدآصف کی آئی سی سی کی پابندی کیخلاف ثالثی عدالت مـیں درخواست
کراچی(سی ایم لن)ٹیسٹ کرکٹ محمد آصف نے آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی جانب سے عائد سات سالہ پابندی کے خلاف عالمـی ثالثی عدالت مـیں باقاعدہ اپیل کر دی۔ محمد آصف کی وکیل سویتا سکل کے مطابق محمد آصف نے مو قف اختیـار کیـا ہے کہ آئی سی سی ٹریبیونل کی جانب سے عائد پابندی غیر قانونی ہے۔ محمد آصف نے عالمـی عدالت سے ایک ماہ کے اندر کیس کی سماعت کی درخواست کی ہے۔
انگلینڈ کی خلاف سیریز، قومـی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری دن
لاہور(سی ایم لن) انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج لاہور مـیں ختم ہوگا، قومـی ٹیم 9 جنوری کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ لاہور مـیں چار دن جاری رہنے والے کیمپ مـیں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ نیٹ پربالنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی، قومـی ٹیم 9 جنوری کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوجہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمـیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا مـیچ 17 جنوری سے شروع ہو گا۔
ڈیو واٹمور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لن)ڈیو واٹمور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیـا گیـا ہے، ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور ہیڈ کوچ کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریـاں بھی انجام دیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کو پندرہ ہزار ڈالرز ماہانہ ادا کئے جائیں گے جبکہ دیگر سہولیـات اس کے علاوہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ ڈیو واٹمور کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو مستقل بولنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیـا گیـا ہے۔ ڈیو واٹمور چودہ جنوری کو پاکستان پہنچیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمـین ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط کریں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور پاکستان اور انگلینڈ کے درمـیان متحدہ عرب امارات مـیں کھیلی جانے والی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ موجودہ کوچ محسن خان انگلینڈ کے خلاف سیریز مـیں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریـاں ادا کریں گے۔
ڈبلیوبی اے کے صدر نے عامر خان کاری مـیچ کا مطالبہ تسلیم کرلیـا
لندن(سی ایم لن)ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر گلبرٹو مـینڈوزا نے برٹش باکسر عامر خان کا لیمونٹ پیٹڑسن سے ری مـیچ کا مطالبہ مان لیـاہے۔ مـینڈوزا کے مطابق ٹائٹل فائٹ متنازعہ ثابت ہوئی ہے اور مقابلے کے دوران واشنگٹن کمـیشن کا رویہ قوانین کے خلاف رہاہے۔عامر اور پیٹرسن کی ٹائٹل فائٹ مـیں ججز جارج ہل والیری ڈورسیٹ نے ایک سوتیرہ ایک سوبارہ سے پیٹرسن اورنیلسن ویسکوئز نے ایک پندرہ ایک سودس سے عامرکو فاتح قرار دیـا۔ ریفری نے ساتویں اور بارہویں راﺅنڈ مـیں عامر خان کا ایک ایک پوائنٹ کاٹ لیـا ،اور وہ ایک پوائنٹس سے ڈبلیوبی اے اور آئی بی ایف سپرلائٹ ویٹ ٹائٹل سے محروم ہوگئے۔عامر خان نے گذشتہ روز ٹوئٹر پر فائٹ کی وڈیو جاری کی ہے جس مـیں ایک نامعلوم شخص جج جارج ہل سے رابطہ کررہا ہے۔ ساتویں راو¿نڈ مـیں ہل کے اسکور کارڈ مـیں ردوبدل کرکے پیٹرسن کے حق مـیں کیـا گیـا ہے۔
ذاتی کارکردگی سے زیـادہ آسٹریلیـاکی فتح پرخوشی ہے، کلارک
سڈنی(سی ایم لن)آسٹریلیـا کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ ذاتی ٹرپل سنچری سے زیـادہ ٹیم کی فتح کی خوشی ہے۔آسٹریلیـا کی فتح کی خاطر عالمـی ریکارڈ کی کوشش نہیں کی۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی نے کہا کہ ہم نہ اچھا اسکور کرسکے اور نہ بیس وکٹیں لینے مـیں کامـیاب ہوئے۔مائیکل کلارک نے اس وقت آسٹریلیـاکی اننگز ڈیکلیئرڈ کردی جب وہ تین سو انتیس رنز پر کھیل رہے تھے اور برائن لارا کا عالمـی ریکارڈ توڑ سکتے تھے۔ کپتان کے مطابق ٹیم کی جیت انفرادی ریکارڈ سے زیـادہ اہم ہوتی ہے۔بھارتی کپتان نے اعتراف کیـاکہ انکی ٹیم نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں مـیں مایوس کیـا۔ بولرز فتح کیلئے درکار وکٹیں لینے مـیں ناکام رہے تو بیٹسمـین اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ نہیں سجاسکے۔ مـیچ کا مثبت پہلو دوسری اننگز مـیں چار بیٹسمـینوں کی نصف سنچریـاں ہیں۔
قطراوپن ٹینس: مونفلز نے رافیل نڈال کواپ سیٹ شکست دیدی
دوحہ(سی ایم لن)قطراوپن ٹینس کے سیمـی فائنل مـیں گیل مونفلز نے ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ فائنل مـیں مونفلز کا مقابلہ ہم وطن جو ولفریڈ سونگاسے ہوگا۔برٹش اینڈی مرے نے برسبین انٹرنیشنل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیـا۔قطراوپن سیمـی فائنل مـیں فرانس کے گیل مونفلز نے ورلڈنمبر دو اسپین کے رافیل نڈال کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔ جو ولفریڈ سونگا کو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے زخمـی ہوکر دستبردار ہونے سے بائی مل گئی۔برسبین سیمـی فائنل مـیں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے نے قبرص کے ماربغدیتس کو چھ دو اور چھ دو سے ہرادیـا۔فائنل مـیں مرے کا مقابلہ آسٹریلوی برنارڈ ٹومک سے ہوگا۔ٹومک نے ازبک ڈینس استومن کو چھ تین اور سات چھ سے مات دی۔
قومـی کھیل مـیں بہتری چاہتے ہیں، سابق اولمپئنز
لاہور(سی ایم لن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیـاءکی دھواں دہار پریس کانفرنس کے جواب مـیں سابق اولمپئن کا کہنا ہے کہ صدر پی ایچ ایف ان کے مشوروں کو تنقید سمجھتے ہیں جبکہ وہ صرف قومـی کھیل کی بہتری چاہتے ہیں۔ہاکی فیڈریشن سابق اولمپئنز کو نوٹس بھیجنے کے بعد اس کے جواب کا شدت سے انتظار کررہی ہے جبکہ صدر پی ایچ ایف قاسم ضیـا تو انسانی اسمگلنگ کے الزام لگانے والے اولمپئنز سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کر دیـا ہے۔دوسری طرف سابق اولمپئن نے ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ماضی کے نامور کھلاڑیوں کو نوٹس بھجوانے پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر قاسم ضیـا نے ہمـیشہ ان کے مشوروں کو غیر سنجیدہ لیـا ہے۔سابق اولمپئن کا موقف ہے کہ چیمپئنز ٹرافی مـیں ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ہاکی فیڈریشن نے نوٹس کو ڈھال بنایـا جبکہ نوٹس مـیں انسانی اسمگلنگ سمـیت تمام ایشوز پہلے ہی تمام متعلقہ اداروں کے علم مـیں ہیں۔
انگلینڈ پروفیشنل حریف ہے ،ٹیم کو مزید محنت کرنا ہو،مصباح الحق
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم تینوں شعبوں مـیں اچھا کھیل رہی ہے مگر انگلینڈ پروفیشنل حریف ہے ،ٹیم کو مزید محنت کرنا ہو،فیلڈنگ مـیں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا ٹیم ہر شعبے مـیں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے ،اور ہم فیلڈنگ کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حالیہ کا رکردگی کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ ٹیم اچھی فارم مـیں ہے ،اچھی کرکٹ کھیلی تو انگلینڈ کے خلاف نتائج ہمارے حق مـیں ہو نگے، مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ ایک پروفیشنل حریف ہے اس وجہ سے ہمـیں مزید محنت کرنا ہو گی، انہوں نے بتایـا کہ ٹیم کامبینیشن بہترین ہے اور انگلینڈ سے بھی کا مـیابی کی امـید ہے ،ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بیٹسمـین اور باو¿لرز کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ریفرل سسٹم کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یوڈی آر ایس مـیںکچھ بہتری کی ضرورت ہے ،امپائر بھی انسان ہوتا ہے اس لئے اس سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریر جیت لی
کیپ ٹاو¿ن(سی ایم لن) جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاون ٹیسٹ مـیں سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تین مـیچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ کیپ ٹاو¿ن مـیں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو اڑتیس رنز چار کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو مہمان ٹیم کو دو سو تین رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ اینجلو مـیتھیوز اور سماراویرا نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایـا اور پانچویں وکٹ کے لئے ایک سو بیـالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ مـیتھیوز نے نصف سنچری بنائی۔ وہ تریسٹھ رنزبناکر فلنڈر کا شکار بنے۔ سمارا ویرا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم تین سو بیـالیس رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سمارا ویرا نے ایک سو پندرہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فلنڈر، عمران طاہر اور جاک کیلس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو اسی ماہ رہا کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع
لندن(سی ایم لن) کرکٹ کرپشن اسکینڈل مـیں سزا پانے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اسی ماہ رہا کردیئے جائیںگے۔فاسٹ بولرمحمد عامر کرپشن اوردھوکہ دہی کے جرم مـیں لندن مـیں سزا بھگت رہے ہیں، محمدعامر نوجونواں کے اصلاحی مرکز مـیں اپنی سزا پوری کررہے ہیں،فاسٹ بولر محمد عامرکو لند ن کی عدالت نے 6 ماہ کی سزا سنائی تھی ،عامر کو سز ا مـیں سرکاری تعطیلات کے دنوں کی رعایت ملنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق عامر کو آئی سی سی کی جانب سے عائدکردہ پانچ سالہ پابندی کی مدت پوری کرناہوگی۔
06/01/2012
سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیـا نے بھارت کو اننگز اور 68رنزسے ہرادیـا
سڈنی(سی ایم لن)دوسرے کرکٹ ٹیسٹ مـیں آسٹریلیـا نے بھارت کو اننگز اور 68رنزسے شکست دے کر 4 مـیچوں پر مشتمل سیریز مـیں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ مائیکل کلارک کو مـیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیـا گیـا۔انہوں نے ناقابل شکست 329 رنز بنائے اور سچن ٹنڈولکر کی وکٹ حاصل کی۔سڈنی مـیں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ مـیں بھارت نے 114 رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354 رنز کی ضرورت تھی۔ مہمان ٹیم کو آج پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب گوتم گمبھیر 83 رنز بناکر سڈل کی گیندپروارنر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ٹنڈولکر نے 80 اور لکشمن نے 66 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر 100 ویں ٹیسٹ سنچری بنانے مـیں ایک بار پھر ناکام رہے۔کپتان دھونی نے صرف دو رنز بنائے۔یوں بھارت کی پوری ٹیم 400 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ہلفنہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔آخری اسکور یہ رہا۔ بھارت 191 اور400رنز، آسٹریلیـا 659 رنز 4 کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگز ڈکلیئر۔ملبورن ٹیسٹ مـیں آسٹریلیـا نے بھارت کے خلاف 122 رنز سے کامـیابی حاصل کی تھی۔
ڈاکار ریلی کے پانچویں مرحلے مـیں کرسٹوف ہولوسکی کامـیاب
بیونس آئرز(سی ایم لن)ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ پولینڈ کے کرسٹوف ہولوسکی نے جیت لیـا۔ فرانس کے پیٹر ہنسل کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ موٹرسائیکل پر فرینچ سیرل ڈیسپریس نے کامـیابی حاصل کرلی۔مارک کوما کی برتری برقرار رہی۔چلکیٹو سے فیمبالا تک ایک سو ترپن کلومـیٹر کا فاصلہ کرسٹوف نے دو گھنٹے دس منٹ اور اکیـاون سیکنڈ مـیں طے کیـا۔امریکا کے رابی گورڈن دوسرے اورپیٹر ہنسل تیسرے نمبر پر آئے۔ پیٹرہنسل مجموعی برتری برقرار رکھنے مـیں کامـیاب رہے۔دفاعی چیمپئن قطر کے ناصر ال اتیـاہ مجموعی برتری مـیں آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ موٹر بائیک پرپانچواں مرحلہ سیرل ڈیسپریس نے دو گھنٹے اٹھائیس منٹ تینتیس سیکنڈ مـیں جیتا۔مارک کومادوسرے نمبر پررہے۔
قطر ٹینس:سیمـی فائنل مـیں رافیل نڈال کا گیل مونفلز سے ٹکراو¿
دوحہ(سی ایم لن)قطر اوپن ٹینس کے سیمـی فائنل مـیں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کا ٹکراو¿ گیل مونفلز سے ہوگا۔ راجر فیڈرر فائنل مـیں رسائی کیلئے جو ولفریڈ سونگا سے مقابلہ کریں گے۔ قطر اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل مـیں اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے مـیخائل یوزنی کوچھ چار اور چھ چار کے اسکور سے ہرادیـا۔فرانس کے گیل مونفلز نے سربین وکٹر ٹروچی پر چھ دو اور چھ تین کے اسکور سے فتح پائی۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے اٹلی کے ایندریس سپی کوچھ تین،پانچ سات اور چھ چار کے اسکور سے زیرکرلیـا۔ یہ راجر فیڈرر کی مسلسل بیس ویں فتح ہے۔ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے اسپین کے البرٹ روماس کو چھ دو اور چھ ایک سے مات دے دی۔
ٹنڈولکرسنچریوں کی سنچری بنانے مـیں ایک بار پھر ناکام
سڈنی(سی ایم لن)ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر سنچریوں کی سنچری بنانے مـیں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔سڈنی مـیں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سچن ٹنڈولکرکو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ 80 رنز بناکر کلارک کی گیند پر مائیک ہسی کے ہاتھوں سلپ مـیں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ ٹنڈولکر 185 ٹیسٹ مـیچوں مـیں 56 رنز کی اوسط کے ساتھ 15288 رنز اسکور کرچکے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے 1989 مـیں پاکستان کے خلاف کراچی مـیں ٹیسٹ ئر کا آغاز کیـا۔
ملک مـیں اب انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیئے،رحمان ملک
اسلام آباد(سی ایم لن) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ اب ملک مـیں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیئے۔وزارت داخلہ مـیں پی سی بی کے چیئرمـین ذکاءاشرف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آنیوالی ہر کرکٹ ٹیم کو فل پروف سیکورٹی مہیـا کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہاکہ سری لنکن ٹیم پر حملے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے دعوی کیـا کہ پی سی بی کے نئے چیئرمـین نے کھیل سے بدمزگی ختم کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف نے ملک مـیں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں اور ان کا کردار بھی سب کے سامنے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مـیں ایک ڈی آئی جی لیول کی پوسٹ متعارف کروائی جائیگی جو وزارت داخلہ اور کرکٹ بورڈ کے درمـیان رابطہ کاری کے فرائض سرانجام دے گی۔
پاکستان کی کارکردگی کی بناپر انگلینڈ خوفزدہ ہے، ذکا اشرف
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمـین چوہدری محمد ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی گزشتہ سال کی پرفارمنس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان سے خوفزدہ دکھائی دہ رہی ہے۔پی سی بی نے لاہور مـیں قومـی ٹیم کی گزشتہ سال شاندار پرفارمنس پر عشائیہ دیـا۔اس موقع پر ذکا اشرف نے امـیدظاہر کی کہ قومـی ٹیم اس سال بھی کامـیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔سابق کپتان رمـیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز مـیں جنگ سمجھ کر لڑے تو پاکستان ٹیم کامـیاب ہو جائے گی۔ یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق بہترین کپتان ہیں۔ ذکا اشرف نے قومـی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تین تین لاکھ اور معاون اسٹاف کو ایک ایک لاکھ روپے کے انعامـی چیک دیئے۔
سری لنکا کو جنوبی افریقہ کیخلاف اننگز کی ہار سے بچنے کیلئے 203 رنز درکار
کیپ ٹاو¿ن(سی ایم لن) سری لنکا کوجنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ مـیں اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو تین رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ کیپ ٹاو¿ن مـیں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو اننچاس رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی تو سنگاکارا اسکور مـیں کوئی اضافہ کئے بغیر پینتیس رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ جے وردھنے تیس رنزبناکر اسٹائن کا شکار بنے۔ ایک سو چوراسی رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمـین جنوبی افریقی بالرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم دو سو انتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فالو آن کے بعد سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیـا تو اس کے چار کھلاڑی اٹھانوے رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے چار وکٹوں پر ایک سو اڑتیس رنزبنالئے ہیں اور انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید دو سو تین رنز درکار ہیں۔ اینجلو مـیتھیوز اٹھائیس اور سماراویرا انیس رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔
انگلینڈ آئی سی سی کمبائنڈ الیون، سہ روزہ مـیچ کل سے شرو ع
دبئی(سی ایم لن)انگلینڈ اور آئی سی سی کمبائنڈ الیون کے درمـیان تین روزہ پریکٹس مـیچ ہفتے سے دبئی مـیں شروع ہورہا ہے۔ آئی سی سی کمبائنڈ الیون مـیں آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کے کھلاڑی شامل ہیں اور اسکی قیـادت پورٹر فیلڈ کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمـیان تین مـیچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری سے دبئی مـیں شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم ٹیسٹ سے پہلے دو پریکٹس مـیچز کھیلے گی۔ دوسرا پریکٹس مـیچ پی سی بی الیون سے گیـارہ جنوری سے کھیلا جائیگا۔انگلینڈ کے کپتان اینڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ یواے ای، ان کی ٹیم کیلئے نیـا وینیو ہے اور پریکٹس مـیچوں سے ہمـیں یہاں کے موسم اوروکٹوں سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ فاسٹ بولر ٹم بریسنن پریکٹس مـیچ مـیں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
بھارتی بلےبازوں کی کمزوریوں سےآسٹریلوی باو¿لرزنےفائندہ اٹھایـا،کلارک
سڈنی(سی ایم لن)آسٹریلیـا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ سڈنی کی فلیٹ وکٹ پر آسٹریلین فاسٹ بولرزکی پرفارمنس یـادگاررہی جنہوں نے بھارت کے تجربہ کار بلے بازوں کی کمزوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھایـا۔سڈنی ٹیسٹ مـیں ایک اننگز اوراڑسٹھ رنز کی کامـیابی کےبعد مـیڈیـا بریفنگ مـیں آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ سڈنی کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی جہاں بھارتی بلے باز دونوں اننگز مـیں ناکام رہے جس کا کریڈٹ آسٹریلین فاسٹ بولرز کو جاتا ہے۔جنہوں نے ان کی کمزور تیکنیک کا مکمل فائدہ اٹھایـا اوران پر دباو¿ قائم رکھا۔ ایک سوال کے جواب مـیں آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ریکارڈز کیلئے کرکٹ نہیں کھیلتے۔ اسی لیے انہوں نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کیـا۔چارٹیسٹ کی سیریز مـیں آسٹریلیـا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمـیان تیسرا ٹیسٹ تیرہ جنوری سے پرتھ کے واکا کرکٹ گراﺅنڈ مـیں شروع ہوگا۔
کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ، سری لنکا نے 4 وکٹ پر 220 رنز بنا لئے
کیپ ٹاﺅن(سی ایم لن)کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ مـیں سری لنکا کو شکست کا سامنا ہے، دوسری اننگز مـیں سری لنکا نے چار وکٹ پر 220 رنز بنا لیے ہیں۔مـیچ کے چوتھے روز سری لنکا نے چار وکٹ پر ایک سو چونتیس رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیـا تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے دو سو سات رنز کی ضرورت تھی۔ ابتک مہمان ٹیم کے مـیتھوز اور سمارا ویرا کے درمـیان پانچویں وکٹ کی شراکت جاری ہے، سمارا ویرا ٹیسٹ مـیچوں مـیں اپنی اٹھائیسویں نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف نئی ڈلیوری آزماو¿ںگا: سعید اجمل
لاہور(سی ایم لن)انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومـی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج بارش کے باعث وقت سے پہلے ختم کر دیـا گیـا۔قذافی سٹیڈیم لاہور مـیں جاری انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا لیکن بارش کے باعث کیمپ ایک گھنٹہ پہلے ہی ختم کر دیـا گیـا گیـا۔ آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انگلش بلے بازوں کو قابو کرنے کیلئے وہ ایک نئی ڈیلوری پر کام کر رہے ہیں۔ وکٹوں نے ساتھ دیـا تو اس ڈلیوری کو آزمائیں گے۔ نوجوان بیٹسمـین اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو ہرانے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بتا دیـا ہے کہی بھی تنازع کا جواب جیت کی صورت مـیں دیں۔
05/01/2012 آسٹریلیـا کی بھارت کیخلاف 659/4پرا ننگز ڈیکلئر ،کلارک کی ٹرپل سنچری
سڈنی(سی ایم لن) کپتان مائیکل کلارک کی سنچری کی وجہ سے آسٹریلیـا نے بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ مـیں پہلی اننگز 4 وکٹ پر 659 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے تیسرے دن کا آغاز 251 رنز سے کیـا، انہوں نے مائیکل ہسسی کے ساتھ شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ مـیں پہلی ٹرپل سنچری بھی اسکور کی جبکہ مائیکل ہسسی 150 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے، آسٹریلوی کپتان نے پہلی اننگز 4 وکٹ پر 659 رنز پر ڈکلیئر کی، 468 رنز کے خسارے کے ساتھ بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیـا لیکن چوتھے ہی اوور مـیں مہمان ٹیم کو وریندر سہواگ کی صورت مـیں نقصان اٹھانا پڑا، اس وقت تیسرے دن چائے کا وقفہ ہے اور بھارتی ٹیم کا اسکور 1 وکٹ پر 53 رنز ہے، مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 415 رنز کی ضرورت ہے۔
پاکستانی انڈر 19کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ روانہ
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ جیتنے کا عزم لیے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیـادت بابر اعظم کررہے ہیں۔ ٹیم براستہ دبئی جنوبی افریقہ پہنچےجہاں وہ تین ملکی ٹورنامنٹ مـیں حصہ لے گی۔ اس ٹورنامنٹ مـیں مـیزبان ملک جنوبی افریقہ،زمبابوے اور پاکستان حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ مـیچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کپتان بابر اعظم نے مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے کم وقت مـیں بہت محنت کی ہے اور ہم جیت کا عزم لیکر جنوبی افریقہ جارہے ہیں۔
مائیکل کلارک ٹرپل سنچری کلب مـیں شامل ہوگئے
سڈنی(سی ایم لن)آسٹریلیـا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف سڈنی مـیں جاری ٹیسٹ مـیں ناقابل شکست تین سوانتیس اسکورکئے۔کلارک ٹیسٹ کرکٹ مـیں ٹرپل سنچری بنانے والے آسٹریلیـا کے چھٹے اوردنیـا کے اکیسویں بیٹسمـین ہیں۔مجموعی طور پر اکیس بیٹسمـینوں نے پچیس مرتبہ ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔مائیکل کلارک ہوم گراو¿نڈ پر ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی کپتان ہیں۔بھارت کے خلاف یہ تیسری ٹرپل سنچری ہے۔ ان سے پہلے سری لنکا کے سنتھ جے سوریـا اور انگلینڈ کے گراہم گوچ ٹرپل سنچری اسکورکرچکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ مـیں سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ریکارڈسابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کے نام ہے۔لارا نے آسٹریلیـا کے خلاف ایک اننگز مـیں چارسورنزبنائے تھے۔ڈان بریڈمـین ،برائن لارا،وریندرسہواگ اورکرس گیل نے ئر مـیں دو،دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیـا۔ آسٹریلیـا کے چھ،انگلینڈ کے پانچ،ویسٹ انڈیز کے چار،پاکستان کے تین،سری لنکا کے دو اور بھارت کا ایک بیٹسمـین ٹیسٹ مـیں ٹرپل سنچری بناچکاہے۔
نیوزی لینڈ: 14 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان
ویلنگٹن(سی ایم لن) آسٹریلیـا کے خلاف سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کی 14 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیـا گیـا۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم رواں ماہ آسٹریلیـا کا دورہ کرےجہاں وہ پانچ ٹی 20 اور تین ون ڈے مـیچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سوزی بیٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایمـی ویٹکنز کو ٹیم کا کپتان مقرر کیـا گیـا ہے جبکہ ایمـی سیٹرویٹ ان کی نائب ہوں گی۔ ریچل کینڈی اور مورنا نیلسن کی ٹیم مـیں واپسی ہوئی ہے، مـیڈی گرین اور کیٹ پرکنز کو پہلی بار قومـی سکواڈ کا حصہ بنایـا گیـا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمـیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ مـیں ایمـی ویٹکنز (کپتان) ایمـی سیٹرویٹ (نائب کپتان)، کیٹ براڈمور، ریکل کینڈی، لوسی ڈولن، مـیڈی گرین، فرانسس مـیک کائے، کیٹی مارٹن، سیرا مـیک گلیشن، مورانا نیلسن، کیٹ پرکنز، لز پیری، لی تاہو اور سیـان روک شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو نازیبا اشاروں پر جرمانہ
سڈنی(سی ایم لن)بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو مـیچ کے دوران تماشائیوں کو نا زیبا اشارے کرنے پر مـیچ فیس کے پچاس فیصد جرمانے کی سزابھگتناپڑےگی۔آسٹریلیـا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ویرات کوہلی نے تماشائیوں کی جانب سے آوازیںے جانے کے بعد غصے مـیں آکر انگلی سے نازیبا اشارے کئے جس پر مـیچ ریفری نے انہیں مـیچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کر دیـا۔ مـیچ ریفری کا کہنا تھا کہ ویرات نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ادھر ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام مـیں کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کرکٹرز کو جوابی کارروائی نہیں کرنی چاہئے، لیکن تب کیـا کیـا جائے جب تماشائی آپ کے خاندان والوں کو برا بھلا کہیں۔
ارجنٹائن ڈاکار کار ریلی کا چوتھا مرحلہ سٹیفنی پیٹر نے جیت لیـا
بیونس آئرز(سی ایم لن)ارجنٹائن ڈاکار کار ریلی کا چوتھا مرحلہ فرانس کے سٹیفنی نے جیت لیـا جبکہ موٹر بائیک مقابلے مـیں مارک کوما سرفہرست رہے۔پیٹرہانسل نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے 49 منٹ اور 33 سیکنڈز مـیں طے کیـا۔مـیزبان ملک ارجنٹائن کے اورلینڈو ٹیرانووا دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈی ویلئرز تیسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب موٹر بائیک مقابلے مـیں سپینش رائیڈر مارک کوما ایک بار پھر سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے مـیں کامـیاب ہوئے۔ فرانس کے ڈیسپرز دوسری جبکہ ہالینڈ کے فرینس ویرووین تیسری پوزیشن پر رہے۔
آرمـی نے قومـی بیس بال چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سی ایم لن)پاکستان آرمـی نے واپڈا کو ہرا کر انیسویں قومـی بیس بال چیمپئن شپ جیت لی۔اقبال پارک لاہور مـیں اختتام ہونے والے اس ایونٹ مـیں آرمـی نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو بارہ دو سے ہرا کر کا مـیابی حاصل کی۔ آرمـی کے بیٹرز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیـا جبکہ ان کے پچرز بھی پیچھے نہ رہے اور واپڈا کے بیٹرز کو آزادانہ سکور کرنے سے روکے رکھا۔ تیسری پوزیشن کے مـیچ مـیں پاکستان پولیس نے پنجاب کو دس صفر سے ہرا دیـا۔
بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354 رنز درکار،8 وکٹیں باقی
سڈنی(سی ایم لن)تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز مـیں 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنالیے ہیں، اس طرح اسے آسٹریلیـا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ مـیں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354رنز درکار ہیں اور 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔گوتم گمبھیر 68 اور ٹنڈولکر 8 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ مـیں آسٹریلیـا نے 482 رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیـا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے اسکور مـیں 177 رنز کے اضافے کے بعد 659 پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس طرح مہمان ٹیم کو 468 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ بھارتی بالرز کیلئے آج کا دن بھی ڈراو¿نا خواب ثابت ہوا اور وہ کپتان مائیکل کلارک اور مائیک ہسی کے خلاف بالکل بے بس نظر آئے۔ دونوں بیٹسمـینوں نے وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے۔ اس دورن کلارک نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 329 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ ہسی نے ناقابل شکست 150 رنز بنائے۔ 468 رنز کے خسارے کے ساتھ بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیـا لیکن چوتھے ہی اوور مـیں مہمان ٹیم کو وریندر سہواگ کی صورت مـیں نقصان اٹھانا پڑا اور وہ صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دوسرے آو¿ٹ ہونے والے بیٹسمـین ڈریوڈ نے 29 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کو ہلفنہاس نے آو¿ٹ کیـا۔
ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کا تقرر غیر ضروری ہے، صلاح الدین
کراچی (سی ایم لن)سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ قومـی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کا تقرر غیر ضروری عمل ہے۔ ہربڑی کامـیابی پاکستانی کوچ نے ٹیم کو دلوائی۔ کراچی جمخانہ مـیں مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین صلو نے کہا کہ وہ غیر ملکی کوچ کے حق مـیں نہیں کیونکہ قومـی ٹیم کو بانوے اور دوہزار نو کے عالمـی کپ سمـیت ہر بڑی کامـیابی پاکستانی کوچ کی تربیت کی بدولت ملی۔ صلاح الدین صلو نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات مـیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمـیان دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ گرین شرٹس مـیں دنیـا کی نمبر ون ٹیم کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔
کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل کی تقرری کیلئے سفارشات تیـار
لاہور (سی ایم لن)پی سی بی کوچ کمـیٹی نے نئے ہیڈ کوچ سمـیت تین رکنی کوچنگ پینل کی تقرری کیلئے سفارشات تیـار کرلیں۔سفارشات منظوری کیلئے اگلے ایک دو روز مـیں چیئرمـین بورڈ کو پیش کی جائیں گی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمـی لاہور مـیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور سابق کوچ انتخاب عالم کی سربراہی مـیں کوچ کمـیٹی کا اجلاس ہوا جس مـیں دونوں ممبران نے شرکت کی۔کمـیٹی نے موصول ہونے والی تیس سے زائد درخواستوں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات تیـار کرلی ہیں۔انتخاب عالم نے مـیڈیـا کو بتایـا کہ ہیڈ کوچ سمـیت تین رکنی کوچنگ اسٹاف پر مشتمل سفارشات اگلے ایک دو روز مـیں بورڈ کے چیئرمـین چوہدری ذکاء اشرف کو پیش کریں گے اور ان کی منظوری کے بعد کوچیز پینل کو انٹرویو کیلئے بلا کر معاہدہ طے کیـا جائے گا۔معاہدہ کم از کم دو سال کا ہوگا۔اور نیـا کوچنگ پینل انگلینڈ سیریز کے بعد اپنی ذمہ داریـاں سنبھالے گا۔ ذرائع کے مطابق کوچ کمـیٹی کی سفارشات کے تحت آسٹریلین نڑاد ڈیو واٹمور ہیڈ اور بیٹنگ کوچ، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیولین فاو¿نٹین فیلڈنگ اور عاقب جاوید باو¿لنگ کوچ ہوں گے۔
سرینا ولیمز کی سال کے پہلے گرینڈ سلیم مـیں شرکت مشکوک
برسبین(سی ایم لن) پانچ مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چیمپئین سرینا ولیمز کی سال کے پہلے گرینڈ سلیم مـیں شرکت مشکوک ہوگئی۔ برسبین مـیں جاری ایونٹ مـیں سابق عالمـی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز ٹخنے کی انجری مـیں مبتلا ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ انجری کے سبب ولیمز کی رواں ماہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن مـیں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ولیمز پانچ مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔
کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کی سری لنکا کیخلاف580رنزپراننگزڈکلیئر
کیپ ٹاو¿ن(سی ایم لن)جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پانچ سو اسی رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ جیک کیلس نے دوسو چوبیس رنزکی ئر بیسٹ اننگز کھیلی۔ مـیچ کے اختتام پر مہمان ٹیم نے دو وکٹ پر ایک سو اننچاس رنز بنالئے۔سری لنکا اورجنوبی افریقا کے درمـیان نیو لینڈز کیپ ٹاﺅن مـیں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن مـیزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز تین سو سینتالیس رنز تین وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو ڈی ویلیئرز اور جیک کیلس نے اسکور مـیں برق رفتاری سے اضافہ کیـا۔ڈی ویلئیرز نے جلد ہی اپنی نصف سینچری مکمل کرلی۔ کیلیس نے بھی حریف بولرز کی دھنائی جاری رکھی اورڈبل سنچری کا سنگ مـیل عبور کرلیـا۔ وہ اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور دو چوبیس رنز بنانےکے بعد ہیراتھ کی گیند پرمـیتھیوز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔کیلیس کے جانے کے بعد۔۔ چیک کوئس روڈلف اور ڈی وہیلئرز نے پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت مـیں ایک سو ستائیس رنز کا اضافہ کیـا۔ اسکور پانچ سو اسی ہوا تو کپتان گریم اسمتھ نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیـا۔ ڈی ویلیئرز ایک سو ساٹھ اور روڈولف اکیـاون رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔سری لنکن اننگز کا آغازپر اعتماد اندازمـیں ہوا۔دلشان تلکارتنے اور لاہیرو نے پہلی وکٹ پرچوالیس رنز کا اضافہ کیـا۔ لاہیرو تیئس رنز بنا کر مورکل کی گیند پربولڈ ہوئے۔ کپتان دلشان نے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ وہ اٹہتررنز بنا کرعمران طاہر کا نشانہ بنے۔ کھیل کے اختتام پر کمارسنگا کارا پینتیس اور جے وردھنے سات رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔
04/01/2012 کلارک کی شاندار ڈبل سنچری ، آسٹریلیـا کو بھارت پر291رنز کی برتری
سڈنی(سی ایم لن)تیسرے اور آخری ٹیسٹ مـیں آسٹریلوی بیٹسمـین رک پونٹنگ اور مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ کی شراکت مـیں 288 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، آسٹریلیـا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 482 رنزبناکر بھارت کے خلاف291رنز کی برتری حاصل کرلی۔ کپتان مائیکل کلارک نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ251 رنزپر ناٹ آو¿ٹ ہیں، ٹیسٹ مـیچوں مـیں یہ کلارک کا زیـادہ سے زیـادہ اسکور اور پہلی ڈبل سنچری ہے۔ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز مـیزبان ٹیم نے 116 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی۔ آسٹریلوی بیٹسمـینوں نے بھارتی بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے۔ مہمان ٹیم کو آج واحد کامـیابی اس وقت حاصل ہوئی جب 324کے مجموعی اسکور پر پونٹنگ 134 رنزبناکر شرماکی گیند پر ٹنڈولکر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔تین ٹیسٹ مـیچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
پاکستان کیخلاف فتح کیلئے خاص مہارت درکار ہوگی، اسٹراس
دبئی (سی ایم لن) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ان کیلئے مشکل چیلنج ہے اور اس کے خلاف فتح کیلئے خاص مہارت درکارہوگی۔ پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی مـیچزپرمشتمل سیریزکھیلنے کیلئے سولہ رکنی انگلش کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ کپتان اینڈریو اسٹراس نے دبئی مـیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ رینکنگ مـیں نمبر ون پوزیشن کوئی معنی نہیں رکھتی اس کی حیثیت کاغذکے ٹکڑے پرلکھے نام سے زیـادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی مـیں پاکستان اورانگلینڈ کے درمـیان سیریزکے دوران جو بھی تنازعات ہوئے اسے بھول کرنئے دور کا آغاز کرنا چاہیے۔ پاکستان کے خلاف سیریز بڑا چیلنج ہے اور انگلش ٹیم جب بھی جنوبی ایشیـا کے دورے پرآتی ہے تو وہ اس کیلئے بہت ٹف ہوتا ہے کیونکہ جنوبی ایشیـائی ممالک کے خلاف کامـیابی کیلئے آپ کوخاص قسم کی مہارت درکارہوتی ہے۔ ہم گزشتہ چند ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اورامـید ہے کہ یہاں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمـیان تین ٹیسٹ مـیچزکی سیریزکا آغازسترہ جنوری سے ہوگا۔ انگلش ٹیم دورے کا آغاز سات جنوری سے سہ روزہ وارم اپ مـیچ سے کرے گی۔
قومـی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر
لاہور(سی ایم لن) دورہ جنوبی افریقہ کی تیـاری کیلئے قومـی انڈر نائینٹین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور مـیں ختم ہوگیـا۔کوچ اورکپتان دورے مـیں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کوچ صبیح اطہرکی نگرانی مـیں لاہور مـیں ختم ہونے والے کیمپ مـیں کھلاڑیوں کی فیزیکل فٹنس اورفیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔جبکہ باو¿لنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کے علاوہ ٹارگٹ مـیچز کا بھی انعقاد کیـا گیـا۔ منیجر ہارون الرشید کہتے ہیں کہ دورے مـیں سہ ملکی ٹورنامنٹ بھی کھیلا جائے گا جس مـیں پاکستان،زمبابوے اورمـیزبان جنوبی افریقہ کی ٹیمـیں آمنے سامنے ہوں گی۔انہوں نے دورے کو رواں برس آسٹریلیـا مـیں ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ کی تیـاریوں کی کڑی قراردیـا۔ کوچ اور کپتان نے دورے کیلئے قومـی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈومـیسٹک مـیں عمدہ کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیـا گیـا ہے اور امـید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ اسکواڈ دورے کیلئے بدھ اور جمعرات کی درمـیان شب دبئی کے راستے جنوبی افریقہ روانہ ہوگا۔ بورڈ حکام کے مطابق نوجوان کھلاڑی دورے کے دوران عمدہ کارکردگی سے اسکواڈ مـیں مستقل جگہ بنا کر ورلڈ کپ مـیں بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیـاری کیلئے قومـی ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ شروع
لاہور(سی ایم لن) متحدہ عرب امارات مـیں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریزکی تیـاری کیلئے قومـی ٹیم کا مختصرکنڈیشننگ کیمپ لاہورمـیں شروع ہوگیـا۔ ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ عبوری کوچ محسن حسن خان کی زیرنگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمـی مـیں شروع ہوگیـا۔ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے منتخب کئے گئے تمام سولہ کھلاڑی کیمپ مـیں شریک ہیں۔ کھلاڑی پہلے سیشن مـیں فزیکل ٹریننگ، فیلڈنگ اورنیٹ پریکٹس مـیں مصروف ہیں۔ شام کے سیشن مـیں کھلاڑی اکیڈمـی مـیں جم ٹریننگ کریں گے جبکہ انہیں ضابطہ اخلاق اوراینٹی کرپشن کے حوالے سے لیکچربھی دئیے جائیں گے۔ کیمپ سات جنوری کوختم ہوگا جبکہ قومـی ٹیم آٹھ اورنوجنوری کی درمـیانی شب انگلینڈ کے خلاف سیریزکھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہوگی۔
کسی سے معافی نہیں مانگیں گے، اصلاح الدین
لاہور(سی ایم لن) قومـی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ وہ ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی پر فیڈریشن کی تعریف نہیں کرسکتے۔ ہاکی کی بہتری کے لیے مشورے دیتے رہیں گے نوٹس کا جواب قانونی انداز مـیں دیـا جائے گای سے معافی نہیں مانگیں گے۔
واپڈا نے قومـی بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیـا
لاہور (سی ایم لن) دفاعی چیمپیئن واپڈا نے پولیس کو ہرا کر انیس ویں قومـی بیس بال چیمپیئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیـا۔ اقبال پارک اسپورٹس کمپلیلاہور مـیں جاری چیمپیئن شپ کے دوسرے سیمـی فائنل مـیں واپڈا نے پولیس کے خلاف چودہ چار سے کامـیابی حاصل کرکے فائنل مـیں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عثمان اور وقاص نے تین تین، امتیـاز بٹ، آصف اور عرفان نے دو دو جبکہ حریف ٹیم کے احسن اور ناصر بٹ نے دو دو اسکور بنائے۔ فائنل دفاعی چیمپیئن واپڈا اور آرمـی کی ٹیموں کے درمـیان بدھ کو ہو گا۔
قومـی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے انتخاب کیلئے اجلاس آج ہو گا
لاہور (سی ایم لن)قومـی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے انتخاب کے لئے پی سی بی کمـیٹی کا اجلاس آج لاہور مـیں ہو گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمـی لاہور مـیں سابق کپتان انتخاب عالم کی سربراہی مـیں کمـیٹی کا اجلاس ہو گا، جس مـیں دونوں ممبران ظہیر عباس اور کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی شریک ہونگے۔ کمـیٹی ڈیو واٹمور سمـیت تمام امـیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لےاور کوچنگ اسٹاف کے لئے ناموں کو حتمـی شکل دے کر اپنی سفارشات چیئرمـین پی سی بی کو پیش کرے گی۔ ذرائع نے دعوٰی کیـا ہے کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جولین فاو¿نٹین قومـی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور عاقب جاوید باو¿لنگ کوچ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایـا ہے کہ ڈیو واٹمور نو جنوری کو قومـی اسکواڈ کی دوبئی روانگی کے بعد پاکستان پہنچیں گے اور ہیڈ کوچ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
ہوپ مـین کپ ٹینس: فرانس نے آسٹریلیـا کوشکست دیدی
پرتھ(سی ایم لن)ہوپ مـین کپ ٹینس مـیں فرانس نیآسٹریلیـا کوتین صفرسے شکست دے دی۔ پرتھ مـیں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلزمـیں فرانس کی مارین بارتولی نے آسٹریلیـا کی جارمـیلا گجدوسووا کواسٹریٹ سیٹس مـیں آو¿ٹ کلاس کیـا۔ بارتولی نے گجدوسووا کو صرف باون منٹ مـیں چھ صفراور چھ صفرسے شکست دی۔ بارتولی کے ٹیم مـیٹ فرانس کے رچرڈ گاسکے نے مـینزسنگلزمـیں سابق عالمـی نمبر ایک لیٹن ہیوٹ کوشکست دے کر اپنے ملک کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری دلادی۔ یہ گاسکے کی ہیوٹ کے خلاف کیرئیرکی پہلی کامـیابی ہے۔ گاسکے کی فتح کا اسکورچھ دو، پانچ سات اورچھ ایک رہا۔ گاسکے اور بارتولی نے مکسڈ ڈبلز مـیں ہیوٹ اورگجدوسووا کو چھ تین اورچھ چارسے ہراکر فرانس کوتین صفرسے فتح دلادی۔
کھلاڑی سپاٹ فکسنگ بھول کر کرکٹ پر توجہ دے رہے ہیں: محسن خان
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی سپاٹ فکسنگ کو بھول کر صرف کرکٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔لاہور مـیں مـیڈیـا سے گفتگو مـیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری ہیڈ کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ مـیری کوچنگ کے حوالے سے بورڈ جو فیصلہ کرے گا وہ سر آنکھوں پر ہو گا۔ انہوں مزید کہاکہ انگلینڈ کے ساتھ سریز کے لیے 7 روزہ تربیتی کیمپ لگایـا گیـا ہے ،کیمپ ایک ہفتہ لگانے کی وجہ کھلاڑیوں کا تھکا ہونا ہے۔ایک سوال کے جواب مـیں محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کپتان سمـیت تمام کھلاڑی سپاٹ فکسنگ کو بھول کر کرکٹ پر توجہ دے رہیں اور مستقبل مـیں کرکٹ ٹیم فتوھات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مـیڈیـا مـیں مـیرے مصباح الحق کے حوالے سے بیـان کو غلط رنگ دیـا گیـا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ:کلارک اور پونٹنگ نے بھارتی باو¿لرز کا بھرنکال دیـا
سڈنی(سی ایم لن)سڈنی ٹیسٹ مـیں مائیکل کلارک اور رکی پونٹنگ کی دھوان دھاڈاکار ریلی: تیسرے مرحلے مـیں نانی روما اور سیرل کامـیاب
پیرو(سی ایم لن)ڈاکارریلی مـیں سان رافیل سے سان یوان تک کا تیسرا مرحلہ نانی روما اور سیرل ڈیسپریس نے جیت لیـا۔ دفاعی چیمپئن قطرکے ناصر ال اتیـاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ڈاکارریلی پندرہ جنوری کو پیرو مـیں اختتام پذیر ہوگی۔ تیسرے مرحلے مـیں یوان نانی روما نے فاصلہ دوگھنٹے چھبیس منٹ اور اکیـاون سیکنڈ مـیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نانی روما نے پندرہویں بار ڈاکار ریلی کا کوئی مرحلہ جیتاہے۔کزسٹوف ہولوسکی دوسرے اور دفاعی چیمپئن ناصر ال اتیـاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ موٹر سائیکل پر فرانس کے سیرل ڈیسپریس نے تین گھنٹے، اڑتالیس منٹ اور اڑتیس سیکنڈ مـیں جیت لیـا۔فرانز ور ہوون دوسرے اورپاو¿لوگونزیلز تیسرے نمبر پررہے۔
مخالف کوچ پر تنقید، مـیراڈونا کو ڈھائی ہزار ڈالر جرمانہ
ابوظہبی(سی ایم لن)ارجنٹائن کے سابق لیجنڈری فٹبالر ڈیگو مـیراڈونا کو مخالف ٹیم کے کوچ پر تنقید کرنے پر جرمانہ کر دیـا گیـا۔متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن نے ارجنٹائن کے سابق فٹبالر ڈیگو مـیراڈونا کو ڈھائی ہزار ڈالر جرمانہ کرنے کے ساتھ آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ بھی دی۔ مـیرا ڈونا ان دنوں دبئی کے الوصل فٹبال کلب کے کوچ ہیں۔ العین کلب نے ان کے کلب کو مـیچ ہرانےکے بعد جیت کا جشن منایـا تھا جس پر مـیراڈونا نے مخالف ٹیم کے کوچ کو مہذب انداز اختیـار کرنےکا مشورہ دیـا تھا۔ مـیرا ڈونا نے کہا کہ وہ اپنی سزا کو تسلیم کرتے ہیں لیکن تنقید سے باز نہیں آئیں گے۔
ڈاکار ریلی: تیسرے مرحلے مـیں نانی روما اور سیرل کامـیاب
پیرو(سی ایم لن)ڈاکارریلی مـیں سان رافیل سے سان یوان تک کا تیسرا مرحلہ نانی روما اور سیرل ڈیسپریس نے جیت لیـا۔ دفاعی چیمپئن قطرکے ناصر ال اتیـاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ڈاکارریلی پندرہ جنوری کو پیرو مـیں اختتام پذیر ہوگی۔ تیسرے مرحلے مـیں یوان نانی روما نے فاصلہ دوگھنٹے چھبیس منٹ اور اکیـاون سیکنڈ مـیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نانی روما نے پندرہویں بار ڈاکار ریلی کا کوئی مرحلہ جیتاہے۔کزسٹوف ہولوسکی دوسرے اور دفاعی چیمپئن ناصر ال اتیـاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ موٹر سائیکل پر فرانس کے سیرل ڈیسپریس نے تین گھنٹے، اڑتالیس منٹ اور اڑتیس سیکنڈ مـیں جیت لیـا۔فرانز ور ہوون دوسرے اورپاو¿لوگونزیلز تیسرے نمبر پررہے۔
پاکستان سے سیریز سپورٹس مـین سپرٹ کے جذبے سے کھیلیں گے: براڈ
ابوظہبی(سی ایم لن)انگلینڈ کے فاسٹ باو¿لرسٹیورٹ براڈکا کہنا ہے کہ وہ ماضی کو فراموش کر چکے ہیں۔ پاکستان سے سیریز سپورٹس مـین سپرٹ کے جذبے سےکھیلیں گے۔سٹیورٹ براڈ نے پاکستان کے خلاف دو ہزار دس مـیں ہو نے والےلارڈز ٹیسٹ مـیں نو یں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی تھی مگر اسی مـیچ مـیں سپاٹ فکسنگ کا سکینڈل سامنے آنے پر ان کی شاندار اننگز کو شائقین بھول گئےجس کا انہیں بے حد افسوس تھا که تا ہم اب براڈ کاکہنا ہے کہ وہ ماضی کو فراموش کر چکے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سریز غصے اور جذبات کو با لائے طاق رکھتے ہوئے سپورٹس مـین سپرٹ کے جذبے سے کھیلیں گے۔
03/01/2012رحمان ملک نے پی سی بی چیئرمـین کو اسلام آباد بلا لیـا
اسلام آباد(سی ایم لن) وزیر داخلہ رحمان ملک نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی چیئرمـین ذکاءاشرف کو اسلام آباد بلالیـا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات بدھ کو اسلام آباد مـیں ہوگی جس مـیں مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا حتمـی جائزہ لیـا جائے گا۔ ادھر پی سی بی نے سیکیورٹی ٹیم جلد پاکستان بجھوانے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کرلیـا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمـین ذکا اشرف کی جانب سے بنگلہ دیشی ہم منصب مصطفیٰ کمال کو بھیجی گئی ای مـیل مـیں درخواست کی گئی ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ، ٹیم کی آمد سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اپنے سیکیورٹی ماہرین جلد پاکستان بھجوائے اور ٹیم کی آمد کی حتمـی تاریخوں سے آگاہ کیـا جائے۔ آج نیوز کے رابطہ کرنے پر چیئرمـین پی سی بی ذکاءاشرف نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مہمان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ:بھارت191پر آﺅٹ، آسٹریلیـا3 وکٹوں پر116رنز
سڈنی(سی ایم لن)سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن بالرز کے نام رہا ، آج مجموعی طورپر 13وکٹیں گریں اور307رنز بنے۔آسٹریلیـا اور بھارت کے درمـیان سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیـا لیکن بھارت کو پہلے ہی اوور مـیں نقصان اٹھانا پڑا اور گوتم گمبھیر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، آسٹریلوی بالرز کی شاندار بالنگ کے باعث وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور صرف 96 کے مجموعی اسکور پر آدھی مہمان ٹیم آﺅٹ ہوچکی تھی، کپتان دھونی نےی حد تک ٹیم کو سنبھالا دیـا، انہوں نے 57 رنز بنائے۔ اس طرح بھارت کی پوری ٹیم 191 رنز بناسکی۔ دیگر کھلاڑیوں مـیں ٹنڈولکر 41 اور سہواگ 30 رنز کے ساتھ نمایـاں رہے۔پیٹنسن نے 4 جبکہ ہلفنہاس اور سڈل نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیـا۔ جواب مـیں مـیزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نا تھا اورپہلے ہی اوور مـیںوارنر نے پویلین کی راہ لی، ظہیر خان کی عمدہ بالنگ کی وجہ سے صرف 37 کے مجموعی اسکور پر اسے 3 وکٹوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔تینوں وکٹیں ظہیر خان کے حصے مـیں آئیں۔پونٹنگ اور کلارک نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت مـیں 79 رنز بناکر آسٹریلیـا کی پوزیشن کو مستحکم کردیـا، پونٹنگ 44 اور کلارک 47 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔آسٹریلیـا کو بھارت کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 75 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
پاکستان کیخلاف سیریز چیلنج سے کم نہیں، اسٹراس
لندن (سی ایم لن) انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل اور دیگر تنازعات کو بعد پشت ڈالتے ہوئے ان کی ٹیم متحدہ عرب امارات مـیں سیریز کھیلے گی۔ لندن سے دبئی روانگی کے موقع پر مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹراس نے کہا کہ ایسا تاثر دیـا جاتا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمـیان تعلقات خراب رہتے ہیں لیکن وہ متحدہ عرب امارات مـیں اس تاثر کی نفی کردیں گے۔ اگر دونوں ٹیموں کے درمـیان تعلقات اچھے رہیں تو یہ دونوں ٹیموں اور عالمـی کرکٹ کے لئے اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ ماضی کی بات ہوگئی، اب اسے بھلا کر آگے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ اسٹراس نے کہا کہ پاکستان اچھی ٹیم ہے، سیریز ان کے لئےی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔ کامـیابی کے لئے کھلاڑیوں کو پوری تیـاری کے ساتھ مـیدان مـیں اترنا ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمـیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا مـیچ سترہ جنوری سے دبئی مـیں کھیلا جائے گا۔
ڈیو واٹمور کو پاکستان کا ملٹی پل ویزا دے دیـا گیـا
لاہور(سی ایم لن) قومـی کرکٹ ٹیم کے متوقع ہیڈ کوچ آسٹریلیـا کے ڈیو واٹمور کو پاکستان کا ملٹی پل ویزا مل گیـا، انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات مـیں ہوم سیریز کھیلنے کے لئے قومـی اسکواڈ کی روانگی کے بعد پاکستان آمد ہو گی۔ ڈیو واٹمور نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہیڈکوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیـا ہے، جس سے واضح ہو گیـا ہے کہ وہ قومـی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور کو پاکستان کا ملٹی پل ویزا مل گیـا ہے، وہ منگل کو آسٹریلیـا سے بھارت پہنچیں گے، جہاں وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے حکام سے الوادعی ملاقات کریں گے۔ پی سی بی کوچ کمـیٹی کا اجلاس چار جنوری کو انتخاب عالم کی سربراہی مـیں لاہور مـیں ہو گا، جس مـیں واٹمور کو بھی شرکت کرنا تھی لیکن اب وہ نو جنوری کو قومـی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے متحدہ عرب امارات روانگی کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چارجنوری کو ہونے والی مـیٹنگ مـیں کمـیٹی ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور پر مشتمل کوچنگ اسٹاف کو حتمـی شکل دے کر اپنی سفارشات چیئرمـین پی سی بی کو منظوری کے لئے پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جولین فاو¿نٹین قومـی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
سال 2011 پاکستان کرکٹ کیلئے کیسا رہا، رپورٹ
لاہور (سی ایم لن)سال دو ہزار گیـارہ پاکستان کرکٹ مـیں اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے تلخ یـادیں چھوڑ گیـا، کیس کے شکار تینوں قومـی کرکٹرز برطانوی عدالت سے سزائیں ملنے پر جیل کاٹ رہے ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمـین اعجاز بٹ کا تین سالہ دور ختم ہو گیـا لیکن ملک مـیں بین الاقوامـی کرکٹ کی سرگرمـیاں بحال نہیں ہو سکیں۔ سال دو ہزار دس مـیں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آیـا تھا، جس کے نتیجے مـیں تین قومـی کرکٹرز سابق کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باو¿لرز محمد آصف اور محمد عامر پر بالترتیب دس، سات اور پانچ سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ سکاٹ لینڈ یـارڈ کی تفتیش کی روشنی مـیں انگلینڈ مـیں چلنے والے فوجداری مقدمے مـیں سال دو ہزار گیـارہ کے دوران عدالت نے سلمان بٹ کو اڑھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو چھ ماہ کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیـا، جس نے پاکستان کرکٹ کی بنیـادیں ہلا کر رکھ دیں۔ پی سی بی کے چیئرمـین اعجاز بٹ کا تنازعات سے بھرپور تین سالہ دور دو ہزار گیـارہ مـیں ختم ہوا۔ ان کے دور مـیں کئی کپتان اور چیف سلیکٹرز تبدیل ہوئے۔ اعجاز بٹ کہتے ہیں کہ پلئیرز پاور کے خاتمے سے ٹیم کی کارکردگی مـیں بہتری آئی، انہوں نے خسارے مـیں چلنے والے بورڈ کو اپنی پالیسیوں کے نتیجے مـیں بڑے اثاثوں کے ساتھ چھوڑا۔ پچھلے کئی سالوں کی طرح دو ہزار گیـارہ مـیں بھی پاکستان مـیں بین الاقوامـی کرکٹ کے بند دروازے کھلے نہ کھٹائی کی شکار پاک بھارت سیریز کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ کرکٹ کے حلقوں کی رائے مـیں سال نو مـیں اسپاٹ فکسنگ سمـیت تمام تنازعات کو بھلا کر پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر پہنچانے اور بین الاقوامـی کرکٹ کی ملک مـیں واپسی کو یقینی بنانے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔
بارسا فٹبالر ننھے مداحوں کے جھرمٹ مـیں، مـیچ بھی کھیلا
بارسلونا(سی ایم لن)بارسلونا مـیں اسٹار مـیڈ فیلڈرز فیبرگیس اور تھیـاگو ایک تقریب مـیں ننھے مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے، انہوں نے فٹبال کھیل کر ان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیـا۔تقریب کا انعقاد کرسمس کے حوالے سے تھا بارسلونا کی شرٹس پہنے شائقین بارسا پلیئز کے ساتھ بچوں کے مـیچ سے خوب لطف اندوز ہوئے اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔ سالانہ تقریبات مـیں پینٹنگ، گیت سنگیت اور کھیل کے مقابلوں مـیں حصہ لیتے ہیں لیکن اس سال ان کے خوشیـاں اور بڑھ گئیں جب بارسلونہ کے کھلاڑی فیبرگیس اور تھیـاگوان کے درمـیان آن پہنچے۔ اسٹار کھلاڑیوں نے مداحوں کو آٹوگرا ف بھی دیئے۔
ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ نصیر العطیہ نے جیت لیـا
سانتا روزا (سی ایم لن)قطر کے نصیر العطیہ نے ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ جیت لیـا ہے جبکہ مارک کوما موٹر بائیک ریس مـیں فاتح رہے۔ قطری ڈرائیور نصیرالعطیہ ارجنٹائن کے شہر سانتا روزا سے سان رافل تک کا فاصلہ فرانس کے سٹیفن پیٹر ہینزل سے چوون سیکنڈ کم وقت مـیں طے کر کے سرفہرست رہے۔ہینزل کی کار پہلے مرحلے مـیں سب سے آگے تھی۔ امریک کے روبی گورڈن تیسرے نمبر پر رہے۔ ادھر موٹر بائیک مقابلوں مـیں سپین کے مارک کوما سب سے آگے ہیں۔فرانس کے لوپز دوسرے اور سپین کے ہی جان بیریڈا تیسرے نمبر پر رہے۔
آل کراچی مـینز اوپن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح21جنوری سے ہوگا
کراچی(سی ایم لن) صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کے مطابق سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والا آل کراچی مـینز اوپن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاحی مـیچ21جنوری کو سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیناظم آباد نمبر2پر کھیلا جائے گا۔اپنے ایک بیـان مـیں صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے فروغ اور نوجوان نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کرنے کے لئے اس ٹورنامنٹ کاانعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ کے تحت کیـا جارہا ہے۔ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے اور اس ٹورنامنٹ مـیں ہر عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ٹورنامنٹ مـیں شامل ہونے کے لئے مشیر سندھ اسپورٹس بورڈ رازق ربانی کے پاس15جنوری سے قبل کھلاڑی اپنی انٹری کراسکتے ہیں اس کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹورنامنٹ مـیں کھیلنے کے اہل نہیں ہونگے۔
سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب
کولمبو (سی ایم لنکس)مخالف امـیدواروں کے احتجاجاً دستبردارہوجانے کے باعث سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ منگل کو یہاں سری لنکن وزارت کھیل کی زیر نگرانی سات برس بعد سری لنکا کرکٹ کے انتخابات ہوئے جس مـیں حکومتی مداخلت کے باعث مخالف امـیدوار احتجاجاً دستبردار ہوگئے جس کے باعث سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ اوپالی دھرما سادا صدر‘ نشانتھا رانا ٹنگا سیکرٹری اور نوشکی محمد خزانچی منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ اوپالی دھرما سادا 1996ءسے 1998ءتک سری لنکا کرکٹ کے صدر رہ چکے ہیں۔
تیسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر سری لنکا کی فیلڈنگ
کیپ ٹاو¿ن(سی ایم لنکس)سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ مـیں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیـا ہے۔ کیپ ٹاو¿ن مـیں کھیلے جارہے اس مـیچ مـیں سری لنکا نے دو تبدیلیـاں کی ہیں، فاسٹ بالر دلہارا فرنانڈو کی جگہ دھمـیکا پرساد جبکہ تھرنگا پراناویتانا کی جگہ اوپننگ بیٹسمـین لہیرو تھریمانے کو ٹیم مـیں شامل کیـا ہے۔ جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ مـیں آٹھ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر مرچنٹ ڈی لینگ کو ٹیم سے باہر رکھا ہے، ان کی جگہ ورنون فیلانڈر کو ٹیم مـیں شامل کیـا گیـا ہے۔ تین مـیچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز، قومـی کھلاڑی آج رپورٹ کرینگے
لاہور(سی ایم لن)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیـاریوں کے لیئے لگائے جانے والے کیمپ مـیں قومـی کرکٹرز آج رپورٹ کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور مـیں چیف کوچ محسن حسن خان کی سربراہی مـیں لگائے جانے والے کیمپ کے لئے سولہ کھلاڑی آج شام تک رپورٹ کر یں گے .کیمپ مـیں فاسٹ باو¿لرعاقب جاوید بھی شریک ہوں گے۔ قومـی ٹیم کا باقاعدہ کیمپ چار سے سات جنوری تک جاری رہے گا۔ ایک دن کے آرام کے بعد ٹیم نو جنوری کو متحدہ عرب امارت کیلئے روانہ ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمـیان پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری کو شروع ہو گا۔
لاہور:پاک آرمـی قومـی بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل مـیں
لاہور(سی ایم لن)آرمـی کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دے کر انیسویں قومـی بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔منٹو پارک لاہور مـیں کھیلے جانے والے پہلے سیمـی فائنل مـیں آرمـی نے پنجاب کو چودہ صفر سے شکست دی۔ مقابلہ صرف چھ اننگز تک جاری رہا۔ آرمـی کے بیٹرز فاروق اور محمد امتیـاز نے تین تین سکور کئے۔ اس سے پہلے آخری پول مـیچ مـیں پولیس کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کو دس ایک سے شکست دی۔
نئی مـینز ورلڈ سکوائش رینکنگ، کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا
لندن(سی ایم لن)پلیرز سکواش ایسوسی ایشن نے نئی مـینز ورلڈ سکوائش رینکنگ کا اعلان کر دیـا ہے جس مـیں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 25 کی فہرست مـیں جگہ نہ بنا سکا۔پلیئرز سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق برطانیہ کے جیمز ویلز ٹراپ پہلے، برطانیہ کے ہینک مـیتھیو دوسرے جبکہ فرانس کے جاجرے گلٹیر تیسرے نمبر پر ہیں۔ رینکنگ کے مطابق مصر کے رامے اشور چوتھے، مصر کے کریم درویش اور محمد الشور بیگے پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے پیٹر بارکر ساتویں، مصر کے عنبر شبانہ آٹھویں، ہالینڈ کے لورینزجان آن جیما نویں اور ملائیشیـاءکے محمد اذلان اسکندر دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پلیئرز رینکنگ مـیں پاکستان کے عامر اطلس واحد کھلاڑی ہیں جو ٹاپ 50 کھلاڑوں مـیں جگہ بنانے مـیں کامـیاب ہو سکے۔ عالمـی رینکنگ مـیں وہ 26 ویں نمبر پر ہیں۔ فرحان محبوب 58 ویں نمبرپر جبکہ یـاسر بٹ رینکنگ مـیں62 نمبر پر ہیں۔
02/01/2012قطرٹینس: رافیل نڈال اور فیڈرر سیزن کے عمدہ آغاز کیلئے پرعزم
دوحا(سی ایم لن)دوہزار بارہ ٹینس سیزن کا آغاز آج قطر اوپن سے ہورہاہے۔ ٹورنامنٹ کے دو ٹاپ سیڈ رافیل نڈال اور راجر فیڈرر نے سیزن کا عمدہ آغاز کرنے کا عزم ظاہر کیـا ہے۔ قطر اوپن مـیں اسپین کے رافیل نڈال ٹاپ سیڈ اور راجر فیڈرر نے سیکنڈ سیڈ ہیں۔ٹورنامنٹ مـیں فرانس کے ولفریڈ سونگا اور گیل مونفلز سربیـا کے وکٹر ٹروچی اور اٹلی کے ایندریس سپی شامل ہیں۔ابوظبی کے نمائشی ٹورنامنٹ مـیں نڈال نے فیڈرر کو ہرادیـا۔ قطر اوپن مـیں رافیل نڈال اپنا پہلا مـیچ جرمنی کے فلپ کول شریبرکے خلاف کھیلیں گے۔ سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اپنی مہم کاآغاز روس کے نکولائی ڈیو ڈنکو کے خلاف مـیچ سے کریں گے۔
آسٹریلیـا، بھارت کے درمـیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا
سڈنی (سی ایم لن) آسٹریلیـا اور بھارت کے درمـیان چار مـیچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج(منگل) سے سڈنی مـیں شروع ہوگا۔ پوری دنیـا کی نظریں بھارتی بیٹسمـین سچن ٹنڈولکر کی انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری پرلگی ہیں۔ آسٹریلیـا نے بھارت کوپہلے ٹیسٹ مـیں ایک سو بائیس رنز سے شکست دے کر سیریز مـیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی تھی۔ ایک طرف جہاں دونوں ٹیموں کی نظریں سیریزمـیں پوزیشن مستحکم کرنے پرمرکوزہیں وہیں پوری دنیـا کی نگاہیں سچن ٹنڈولکرپرلگی ہیں جنہیں انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف ایک تھری فیگر اننگز درکار ہے۔ سڈنی مـیں ٹنڈولکر کا اوسط دو سو اکیس ہے اور اس شاندار ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنا یہ خواب وہیں پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔ سڈنی وی وی ایس لکشمن کا بھی فیورٹ وینیو ہے جہاں وہ پانچ اننگزمـیں تین سنچریـاں بناچکے ہیں۔ بھارتی کپتان مہیندر دھونی نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ مـیں شکست کے بعد بھارت کوآسان نہ لیـا جائے ان کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ مـیں عمدہ کارکردگی دکھا کرسیریزمـیں کم بیک کرے گی۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کی ٹیم مـیں شمولیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیـا نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم مـیں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیـا ہے۔ سڈنی کا تاریخی کرکٹ گراو¿نڈ سنچری ٹیسٹ کی مـیزبانی کررہا ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے لارڈز اور آسٹریلیـا کے مـیلبرن کرکٹ گراو¿نڈ کو سوسے زائد ٹیسٹ مـیچزکی مـیزبانی کا اعزازحاصل ہے۔
لیوی لوالی نے اسنو موبائل پر جمپ کا سابقہ ریکارڈ توڑدیـا
سان ڈیـاگو(سی ایم لن) امریکا کے اسٹنٹ مـین لیوی لوالی نے اسنو موبائل پر جمپ کا سابقہ ریکارڈ توڑدیـا۔ ایگیمزکے سابق مـیڈلسٹ لیوی لوالی اور ان کے ساتھی رابی مـیڈیسن نے سان ڈیـاگو مـیں ایک ایونٹ کے دوران اسنو موبائل اور موٹربائیک پر طویل جمپ لگا کر لوگوں کوحیران کردیـا۔ لوالی نے اپنی اسنوموبائل پرایک سوساٹھ کلومـیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چار سوبارہ فٹ لمبی جمپ لگاکراپنا ہی ریکارڈ توڑدیـا۔ لوالی نے گزشتہ سال تین سو اکسٹھ فٹ طویل جمپ لگاکرریکارڈ قائم کیـا تھا لیکن وہ اس کوشش مـیں شدید زخمـی ہوگئے تھے۔ لوالی کے پارٹنر رابی مـیڈیسن نے اپنی موٹر بائیک پر تین سو اٹھہترفٹ پرلینڈ کیـا اور وہ تیرہ فٹ کے فرق سے بائیک جمپ کا ریکارڈ نہ توڑسکے۔
ڈاکار ریلی: ارجنٹائن کا موٹرسائیکلسٹ جاں بحق
ڈاکار(سی ایم لن) ڈاکار ریلی کے پہلے مرحلے مـیں ارجنٹائن کا موٹرسائیکلسٹ جاں بحق ہوگیـا۔ دنیـا کی سب سے طویل ریس ڈاکارریلی کے پہلے ہی مرحلے مـیں ایک موٹرسائیکلسٹ کی موت ہوگئی۔ ارجنٹائن کے اڑتیس سالہ موٹرسائیکلسٹ جارج مارٹینیزاسپیشل سیکشن کے فنشنگ پوائنٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے جس سے ان کے سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔ مارٹینیزہیلی کاپٹرمـیں ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ موٹرسائیکل کٹیگری مـیں چلی کے فرانسسکولوپیزپہلے اور اسپین کے مارک کوما دوسرے نمبرپررہے۔ کار کٹیگری مـیں روس کے لیوند نووٹسکلی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئین قطر کے ناصرالعطیہ کی گاڑی اسپیشل اسٹیج کے دوران خراب ہوگئی اسلئے انہیں اپنی گاڑی کوٹو کرکے منزل تک پہنچنا پڑا۔
کرک انفو کا ٹیسٹ اور ون ڈے کی بہترین ویب ٹیم کا اعلان
لندن(سی ایم لن)کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2011 کی بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیـا۔ پاکستانی سعید اجمل دونوں ٹیموں مـیں منتخب ہو گئے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے ووٹوں کی بنیـاد پر دوہزار گیـارہ کی بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے الیون منتخب کی۔ جس مـیں پاکستانی باولر سعید اجمل کو دونوں ٹیموں کے بہترین باولرز مـیں شامل کیـا گیـا ہے۔ٹیسٹ الیون مـیں سعید اجمل کیساتھ دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ ہیں جبکہ دیگر پلئیرز مـیں الیسٹر کک ، راہول ڈریوڈ ، کیون پیٹرسن ، ایـان بیل ، ڈیرن براوو ، مـیٹ پرایور ، اسٹیورٹ بروڈ ، ڈیل سٹین ، اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ ون ڈے الیون مـیں شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے علاوہ وریندر سہواگ ، شین واٹسن ویرات کوہلی ، مہیلا جے وردھنے ، یوراج سنگھ ، مہندراسنگھ دھونی ، مچل جونسن ، لیستھ مالینگا ، ظہیر خان شامل ہیں۔ شاہد آفریدی ایک روزہ مـیچز مـیں بہترین آل راو¿نڈر قرار دیے گئے ہیں۔
سچن ٹنڈولکرکی آسٹریلوی وزیراعظم جولیـا گیلارڈ سے ملاقات
سڈنی(سی ایم لن)بھارت کے ماسٹر بیٹسمـین سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلوی وزیر اعظم جولیـا گیرالڈسے ملاقات کی۔اس موقع پر بھارت اور آسٹریلیـا کے دیگرکھلاڑی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم جولیـاگیرالڈ نے سڈنی کی رہائش گاہ پرٹنڈولکر کیساتھ بھارت اور آسٹریلیـا کے کھلاڑیوں کو چائے پر مدعوکیـاتھا۔سچن ٹنڈولکر دس ماہ سے اپنی سنچریزکی سنچری نہیں بناسکے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹنڈولکر سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات ایک اعزاز ہے۔آپ کی سوویں سنچری یـادگار ہو گی۔بھارت کے روہت شرما نے کہاکہ سچن کرکٹ مـیں جوکچھ کرچکاہے،صرف بھارت ہی نہیں آسٹریلیـااور دنیـا بھر کے شائقین بھی ان کی تاریخی سنچری کے منتظر ہیں۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور مائیک ہسی نے امـید ظاہرکی ٹنڈولکر اپنی سوویں سنچری آسٹریلیـا سے سیریز کے بعد بنائیں گے۔سابق فاسٹ بولر گلن مک گرا نے کہاکہ سچن ورلڈ کلاس کرکٹر ہے۔
جنوبی افریقہ کاٹور، قومـی انڈر19کرکٹ ٹیم کے پریکٹس مـیچز شروع
لاہور(سی ایم لن)دورہ جنوبی افریقہ کی تیـاریوں کے لئے قومـی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے پریکٹس مـیچز شروع ہوگئے۔ قذافی اسٹیڈیم مـیں انڈر 19 کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے۔ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے پریکٹس مـیچ مـیں حصہ لیـا۔کوچ صبیح اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے جس مـیں فاسٹ بولرز، اسپنرز اور بیٹسمـین شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ افریقہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے لئے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔قومـی ٹیم چار اور پانچ جنوری کی درمـیانی شب جنوبی افریقہ روانہ ہوگی جہاں تین ملکی ٹورنامنٹ مـیں شرکت کرے گی۔تین ملکی ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم زمبابوے ہوگی۔
فٹبال پریمـیئر لیگ، سندر لینڈ سرفہرست
لندن(سی ایم لن) فٹبال پریمئر لیگ مـیں سندر لینڈ نے سر فہرست مانچسٹر سٹی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا دیـا۔ لندن مـیں جاری فٹبال ایونٹ مـیں سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ لیگ کے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم مانچسٹر سٹی حریف سندر لینڈ کے خلاف مـیدان مـیں اتری۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف مـیں کوئی گول نہیں ہو سکا۔ دوسرے ہاف مـیں بھی مقابلہ انتہائی سخت رہا۔ اضافی ٹائم مـیں جی ڈونگ کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس سے پہلے ایورٹن نے ویسٹ بروم کو صفر کے مقابلے مـیں ایک گول سے زیر کیـا۔ مـیچ کا واحد گول 87 ویں منٹ مـیں ہوا۔
پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں پرہرجانہ کا دعویٰ افسوسناک ہے، محمد علی شاہ
جامشورو (سی ایم لن) وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومـی کھلاڑیوں پرہرجانہ کا دعویٰ افسوسناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جامشورومـیں سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے قائم کئے گئے کرکٹ گراو¿نڈ کا سنگ بنیـاد رکھنے کے بعد مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ قاسم ضیـاءاس وقت غلط راستے پر نکل چکے ہیں جن کی واپسی مشکل نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے دوسرے اضلاع کی طرح جامشوروکے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انڈر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ مـیں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹرمحمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس سال لاہور مـیں ہونے والے اولمپک کھیلوں مـیں سندھ بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا۔
شبیراقبال نے پاکستان اوپن گالف چیمپئین شپ جیت لی
کراچی(سی ایم لن) اسلام آباد کے شبیراقبال نے اکتالیس ویں پاکستان اوپن گالف چیمپئین شپ جیت لی۔ ڈیفنس گالف کلب کراچی مـیں ہونے والے ایونٹ کے چوتھے اور آخری دن بھی اسلام آباد کے ٹاپ فیورٹ شبیر اقبال نے پروفیشنل کیٹگری مـیں اپنی برتری کو قائم رکھا۔ انہوں نے بہتر ہولز کے مقابلے مـیں مجموعی طور پر دوسو بیـاسی گراس اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیـا۔ چارلاکھ اڑتیس ہزارروپے کے حقدارٹھہرے۔ مطلوب احمد نے دوسو پچاسی کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد منیراور افسرعلی مشترکہ طورپر تیسرے نمبر پر رہے۔ ایمـیچراعزاز محمد علی حئی نے جیتا۔ سینیئر پروفیشنل مـیں پنجاب پولیس کے اصغرعلی چیمپیئن بنے۔مہمان خصوصی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسالام کھلاڑیوں مـیں انعامات تقسیم کیئے۔
محسن خان کو کوچنگ سے فارغ کرنے کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومـی ٹیم کے عبوری کوچ محسن حسن خان کو فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیـا ہے۔ اس طرح محسن خان کے اس ڈرامے کا بھی ڈراپ سین ہوگیـا۔ جس کے تحت ان کا دعویٰ تھا کہ وہ مستقل کوچ کے امـیدوار ہیں اور انہوں نے بھی کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ ایسے مـیں ایک سے زائد انٹرویوز مـیں محسن خان نے متنازع معاملات پر بات کی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایـا کہ مصباح الحق کے بارے مـیں ان کا بیـان سیـاق و سباق سے ہٹ کرہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی سیریز کے بعد محسن خان کو فارغ کردیـا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیـا ہے کہ پی سی بی انہیں وارننگ دے گا کہ وہ اہم سیریز سے قبل بیـان بازی سے گریز کریں، محسن خان نے کہا کہ مـیں نے ''للو پنجو'' کرکٹ نہیں کھیلی، عمران خان کی قیـادت مـیں کھیل چکا ہوں۔ مـیرے بارے مـیں یہ تاثر دیـا گیـا کہ مـیں لڑکوں سے کہتا ہوں کہ وہ مـیری تعریف کریں۔ کیـا یہ ممکن ہے کہ مـیں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کو ایسا کہوں۔ انہوں نے کہا کہ مـیں کھلاڑیوں کا دوست بھی ہوں، بزرگ بھی اور دشمن بھی،اگر کوئی غلط کام کرے گا تو اس کو ضرور ڈانٹوں گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ عمر اکمل نے مـیری پی سی بی سے شکایت کی ہے۔ عمر اکمل سمـیت کوئی کھلاڑی غلط اسٹروک کھیلے تو اسے ضرور ڈانٹوں گا۔ کوچنگ کیلئے پی سی بی کو درخواست دے دی ہے،موجودہ ٹیم مـیں تمام کھلاڑی سمجھ دار ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹیم فتوحات حاصل کررہی ہے۔
01/01/2012
آئی سی سی نے وہاب ریـاض کوکلیئرکرنے کا دعویٰ مسترد کردیـا
دبئی(سی ایم لن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فاسٹ بولر وہاب ریـاض کوکلیئرکرنے کا پی سی بی کا دعویٰ مسترد کردیـا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق وہاب ریـاض کو آئی سی سی کی کلیئرنس کے بعد انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کیـاگیـاہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نےپی سی بی کادعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہمـی ٹیم کے انتخاب مـیں مداخلت نہیں کرتے۔ی بھی کھلاڑی کا چناو¿ متعلقہ بورڈ کا اختیـار ہے۔صرف ان کرکٹرز کو منتخب نہیں کیـاجاسکتاجن پر آئی سی سی یـاخودمختار ٹریبیونل نے پابندی عائد کی ہو۔آئی سی سی کے بیـان پر پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ آئی سی سی سے وہاب ریـاض کے انتخاب کے بارے مـیں نہیں بلکہ اینٹی کرپشن یونٹ سے معلوم کیـا تھا کہ وہاب ریـاض پر کوئی الزام یـاشکوک تو نہیں ہیں اور اے سی یو کے پاس اس کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
ڈیوواٹمور کاقومـی کرکٹ ٹیم کوچ بننے کا امکان
کراچی(سی ایم لن)ڈایو وٹمور نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیـا،وہ رواں ماہ پاکستان آکر کوچنگ کے معاہدے کو حتمـی شکل دیں گے۔آسٹریلیـا سے تعلق رکھنے والے ڈیو وٹمور کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ مئی تک معاہدہ تھا۔لیکن شاہ رخ خان کی ٹیم سے واٹمورکامستعفی ہونا اس سلسلے کی کڑی ہے کہ ان کے پی سی بی کے ساتھ معاملات تقریبا طے پا چکے ہیں،اوروہ پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے، ڈیو وٹمور ماہ رواں کے دوسرے ہفتے مـیں لاہور آئیں گے جہاں وہ پی سی بی حکام سے ملاقات مـیں کوچنگ کے معاہدے کو حتمـی شکل دیں گے۔ ایشیـا کپ مـیں ڈیوواٹمورپاکستان ٹیم کے کوچ کے طورپرذمہ داریـاں سنبھالیں گے، وہ ماضی مـیں سری لنکااوربنگلادیش کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔
ٹینس اسٹار اعصام گرینڈ سلم مـیں شرکت کیلئے مـیلبورن روانہ
لاہور(سی ا یم لنکس) ٹینس اسٹار اعصام الحق دوہزار بارہ کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن مـیں شرکت کے لئے مـیلبورن روانہ ہوگئے ہیں۔ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت اعصام کا کہنا تھا کہ لندن اولمپمـیں پاکستان کی نمائندگی ان کی اولین ترجیح ہے۔دوہزاربارہ مـیں دنیـا بھرکے ٹینس کورٹس مـیں شاندارکارکردگی کا عزم لے کر اعصام الحق آسٹریلیـا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنے نئے پارٹنر روجر جولین کی شراکت مـیں برسبن اور سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سمـیت نئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے ڈبلز ایونٹ مـیں حصہ لیں گے۔روانگی سے قبل لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ لندن اولمپمـیں پاکستان کی نمائندگی پر ہے۔رواں ماہ شادی کے بندھن مـیں بنے والے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ انہیں امـید ہے کہ شادی ان کے ٹینس کیرئیر مـیں برکت لے کر آئے گی۔منگنی کے بعد بھی انہوں نے چار ٹائیٹل جیتے تھے۔ ٹینس کلینڈر کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن سولہ جنوری سے مـیلبورن مـیں شروع ہوگا۔
نیوایئرریس: ٹاریکوبکیلے فاتح،25 ہزارایتھلیٹس کی شرکت
ساﺅپولو(سی ایم لنکس)نیوایئرز ایو ساو¿ سلوسٹرریس مـیں ایتھوپیـا کے ٹاریکو بکیلے نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مـیراتھن ریس مـیں 25 ہزارایتھلیٹس نے حصہ لیکر سال کا پہلا ریکارڈ بنا لیـا۔برازیل کے شہرساو¿ پولومـیں ہونیوالی نیوایئرزمـیراتھن ریس مـیں 34 ممالک سے 25 ہزارشرکا نے شرکت کر کے سال کاپہلا ریکارڈ قائم کردیـا۔ریس مـیں بارش کے دوران ایتھوپیـا کے ٹاریکو بکیلے 15 کلومـیٹرکا فاصلہ48 منٹ اور 48 سیکنڈزمـیں طے کرکے سرفہرست رہے۔ایونٹ مـیں دفاعی چیمپئن برازیل کے مـیرلسن کا آٹھواں نمبررہا۔ خواتین ریس مـیں کینیـاکی ورلڈ چیمپئن پریسکا جیپٹو فاتح رہیں۔
ہوپ مـین کپ ٹینس ٹورنامنٹ،فرانس فتحیـاب
پرتھ(سی ایم لنکس) ہوپ مـین کپ ٹینس ٹورنامنٹ فرانس نے چین کو شکست دے دی۔ آسٹریلیـا مـیں جاری ایونٹ مـیں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ مـیں چین کی ٹینس سٹار لی نا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کی مارین برٹولی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6، 6-2 اور 6-4 سے شکست دے دی۔ مـینز سنگلز ایونٹ مـیں فرانس نے شاندار کم بیک کیـا اور چین کو شکست دے کر مـیچ 1-1 سے برابر کر دیـا۔ مـینز سنگلز ایونٹ مـیں فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے چین کے وو ڈی کو سٹریٹ سیٹس مـیں با آسانی 6-1 اور 6-3 سے زیر کیـا۔ فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز ایونٹ مـیں بھی فرانس کے کھلاڑیوں نے چین کو حاوی نہ ہونے دیـا اور مقابلہ جیت لیـا۔ مکسڈ ڈبلز ایونٹ مـیں فرانس کے رچرڈ اور ان کی جوڑی دار مارین برٹولی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے وو ڈی اور لی نا کو سٹریٹ سیٹس مـیں یک طرفہ مقابلے کے بعد 6-1 اور 6-1 سے شکست دی۔
نوواک جوکووچ ابوظہبی ٹینس کے فائنل مـیں
ابو ظہبی(سی ایم لنکس) ورلڈ نمبرون نوواک جوکووچ اورڈیوڈ فیریر ابوظہبی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مـیں پہنچ گئے۔ ابوظہبی مـیں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمـی فائنل مـیں سربیـا کے نوواک جوکووچ نے سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کوسٹریٹ سیٹس مـیں چھ دو اور چھ ایک سے شکست دی۔ فائنل مـیں جوکووچ کا مقابلہ سپین کے ڈیوڈ فیریرسے ہوگا جو دوسرے سیمـی فائنل مـیں سابق نمبر ون رافیل نڈال کو چھ تین اور چھ دو سے زیر کر چکے ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ کو سولہ جنوری سے شروع ہونیوالے آسٹریلین اوپن کی تیـاری کیلئے وارم اپ قرار دیـا گیـا تھا جس مـیں ٹاپ ٹینس سٹارز راجر فیڈرر اور رافیل نڈال پہلے راو¿نڈ سے ہی باہر ہوگئے۔
کازان کا سفر ویزا کے بغیر
کازاں(سی ایم لن)غیرملکی کھلاڑی اور کھیلوں کے شائقین ویزا کے بغیر روسی ری پبلک تاتارستان کے دارالحکومت کازان کا سفر کر سکیں گے جہاں سن دو ہزار تیرہ مـیں طلباءکے عالمـی کھیل ہوں گے۔ یہ اطلاع کھیلوں کی انتظامـی کمـیٹی کے ڈائریکٹر جنرل ولادی مـیر لیونوو نے دی ہے۔ ان کے مطابق اندازہ ہے کہ کھیلوں کے موقع پر ایک لاکھ بیس ہزار افراد کازان آئیں گے جنہیں ویزوں کی بجائے سفری اجازت نامے دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ طلباءکے سترہویں عالمـی کھیل چھہ که تا سترہ جولائی سن دو ہزار تیرہ کو ہوں گے۔
دورہ جنوبی افریقہ:قومـی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے پریکٹس مـیچز کا آغاز
لاہور(سی ایم لن)دورہ جنوبی افریقہ کی تیـاریوں کے لیے قومـی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے پریکٹس مـیچز شروع ہوگئے۔ قذافی سٹیڈیم لاہورمـیں قومـی انڈر19 ٹیم کاپانچ روزہ تربیتی کیمپ شروع جاری ہے۔ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے پریکٹس مـیچ کھیلا۔کوچ صبیح اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے جس مـیں فاسٹ باو¿لرز، سپنراور بہترین بیٹسمـین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دورہ افریقہ انڈرنائٹین ورلڈ کپ کی تیـاریوں کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوگا۔انھوں نے بتایـا کہ قومـی ٹیم چارجنوری کوروانہ ہوگی اور سہ ملکی ٹورنامنٹ مـیں دس ون ڈے مـیچز کھیلےگی۔ ٹورنامنٹ مـیں تیسری ٹیم زمبابوے کی ہے۔
جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز:سری لنکاکیخلاف ٹیم کااعلان
پارل(سی ایم لن)جنوبی افریقہ نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیـاہے۔ ٹیسٹ مـیچوں کے بعد پانچ مـیچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل گیـارہ جنوری کو پارل مـیں کھیلا جائیگا۔آسٹریلیـا سے سیریز کھیلنے والی ٹیم مـیں سے وکٹ کیپر مارک باو¿چر، ڈیوڈ ملر اور اسپنر عمران طاہر جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔ ابراہم ڈی ویلیئر وکٹ کیپنگ کے ساتھ قیـادت کے ذمہ داری بھی سنبھالیں گے، لیفٹ ہینڈر بیٹسمـین ڈین ایلگر اور پیس بولر رورے کیلن ویلڈ پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ کیلن ویلڈ جنوبی افریقہ کی جانب سے دو ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ ڈی ویلیئر زخمـی ہونے کے باعث آسٹریلیـا سے سیریز نہیں کھیل سکے تھے اور پہلی بار جنوبی افریقہ کی قیـادت کریں گے۔
قومـی ٹیم کے اعزاز مـیں استقبالیہ دیـا جائے گا
کراچی(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی سیریز مـیں جس انداز مـیں مـیچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کیـا اس کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ جمعرات کو لاہور مـیں قومـی ٹیم کے اعزاز مـیں ایک استقبالیے کا اہتمام کررہا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق 5 جنوری کو قو مـی اکیڈمـی مـیں ہونے والی تقریب مـیں پی سی بی کے چیئرمـین ذکاءاشرف کھلاڑیوں کے لئے نقد انعامات کا بھی اعلان کریں گے۔
2011 کرکٹ کیلئے یـادگار سال رہا: ہارون لور گاٹ
دبئی(سی ایم لن)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ 2011 ورلڈ کپ کی وجہ سے کرکٹ کے لیے یـادگار سال رہا۔ایک ریڈیو شو مـیں ہارون لورگاٹ نے کہا سال 2011 ورلڈ کپ کے باعث ایک کامـیاب ترین سال رہا ،لیکن ساتھ ہی گورننگ بورڈ کو کچھ مشکلات بھی درون پیش رہیں۔ کھلاڑیوں کی اکثریت کے پسند کرنے کے باوجود دو ہزار گیـارہ مـیں ڈی آر ایس سسٹم مکمل طور پر نافذ نہیں کیـا جا سکا تاہم 2012 مـیں اس مـیں کامـیاب ہو جائیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ اسی سال سری لنکا مـیں ہو گا۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ٹیسٹ ورلڈ کپ کا انعقاد 2013 کی بجائے 2017 سے شروع کرنے کا فیصلہ بھی اسی سال کے دوران ہوا۔ ہارون لور گاٹ نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ کیس مـیں سزاو¿ں کو بھی اس سال کا بڑا المـیہ قرار دیـا۔
آسٹریلین اوپن جیت کر نئے سال کا آغاز کرنا چاہتی ہوں، سمانتھا
برسبین(سی ایم لن)یو ایس اوپن دو ہزار گیـارہ کی چیمپیئن سمانتھا اسٹاسر نے آسٹریلین اوپن جیت کر آئندہ سال کا فاتحانہ آغاز کرنے کی امـید ظاہر کردی ہے۔ آسٹریلین ٹینس اسٹار سمانتھا اسٹاسر نے رواں سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کی ویمنز چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کیـا ہے۔ستائیس سالہ خاتون کھلاڑی کا کہنا ہے کہ نئے سال کا آغاز وہ آسٹریلین اوپن جیت کر کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔ سمانتھا اسٹاسر ڈبلیو ٹی اے رینکنگ مـیں چھٹے نمبر پر ہیں اور انکا مقصد ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ہے۔آسٹریلین اوپن سے پہلے وارم اپ ایونٹ برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ دو جنوری سے شروع ہوگا جس مـیں صف اول کی خاتون کھلاڑی ایکشن مـیں دکھائی دیں گی۔
دوسرا ٹیسٹ: بھارتی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی
سڈنی(سی ایم لن)بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیـا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سڈنی پہنچ گئی ہے۔ سڈنی مـیں دوسرا ٹیسٹ منگل سے شروع ہوگا۔ ایئرپورٹ پرماسٹر بیٹسمـین سچن ٹنڈولکر مرکز نگاہ تھے۔ جو انٹرنیشنل ننانوے سنچریـاں بناچکے ہیں اورانکی سوویں سنچری کے لیے تمام پرستار منتظر ہیں۔سڈنی مـیں ٹنڈولکر نے دوسو اکیس کی غیر معمولی اوسط سے تین سنچریـاں سمـیت رنزبنائے ہیں۔ سڈنی آمد پرٹنڈولکر نے مـیڈیـا سے گفتگو کرنے سے گریز کیـا۔ بھارتی بیٹسمـینوں کی کمزوری کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیـا نے سڈنی مـیں بھی فاسٹ وکٹ بنائی ہے اور چوتھے فاسٹ بولر ریـان ہیرس کو بارہ رکنی ٹیم مـیں شامل کرلیـا ہے۔آسٹریلیـا کے کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ سچن جلد یـا بدیر سوویں سنچری بناہی لے گا لیکن وہ چاہتے ہیں کہ وہ آسٹریلیـا سے سیریز مـیں یہ سنگ مـیل عبور نہ کرسکے۔
30/12/2011برٹش جونیئر سکواش ٹورنامنٹ:قومـی ٹیم آج روانہ ہوگی
لاہور(سی ایم لن)انگلینڈ مـیں ہونے والے برٹش جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ مـیں حصہ لینے کے لئے 7 رکنی سکواش ٹیم آج لاہور سے انگلینڈ کے لئے روانہ ہو گی۔ٹیم کے کوچ گوگی علاﺅالدین بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے بتایـا کہ اسکوائش ٹیم مـیں انڈر 13 سے انڈر 19 تک کے کھلاڑی شامل ہیں۔کھلاڑیوں مـیں احمد امـین'حمزہ بخاری'علی بخاری'عماد فرید'طیب اسلم'اسرار اور کاشف شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرار اور علی کوپنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن اسپانسر کر رہی ہے جبکہ باقی کھلاڑی اپنے خرچ پر انگلینڈ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔
ڈربن ٹیسٹ سری لنکا نے جیت لیـا ، سیریز 1-1 سے برابر
ڈربن(سی ایم لن)سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ڈربن ٹیسٹ مـیچ مـیں دو سو آٹھ رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ ٹیسٹ مـیچ کے چوتھے روز سری لنکا نے نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم دو سو اناسی رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ کمارا سنگاکارا ایک سو آٹھ رنز کی اننگز کھیل کر نمایـاں رہے۔ ڈیل اسٹین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے چار سو پچاس رنز کا ہدف ملا۔ مـیزبان ٹیم دو سو اکتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ابراھم ڈی ویلیئرز نے اپنی ٹیم کو کامـیابی دلانے کی کوشش جاری رکھی لیکن وہ انہتر رنز پر آو¿ٹ ہوئے۔ ڈیل اسٹین تینتالیس رنز بناسکے۔ رنگانا ہیرتھ نے پانچ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیـا اور مـین آف دی مـیچ قرار پائے۔ دونوں ٹیموں کے درمـیان سیریز کا آخری ٹیسٹ تین جنوری سے کیپ ٹاو¿ن مـیں کھیلا جائیگا۔
نووک ڈجکوک ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمـی فائنل مـیں
ابوظہبی(سی ایم لن)سربیـا کے نو وک ڈجکوک ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کے سیمـی فائنل مـیں پہنچ گئے. پڑا لند چوٹی چوٹ ابوظبی مـیں کھیلے جانے والے اس ٹورنا منٹ مـیں ڈجکوک نے فرانس کے گائل موفلز کو 2-6، ،6-4 اور 2-6 سے ہرا دیـا۔پہلا سیٹ جیتنے کے بعد ڈجکوک کچھ زیـادہ ہی پر اعتماد ہو گئے جس کا ان کے حریف نے فائدہ اٹھایـا اور اگلا سیٹ جیت کر مـیچ مـیں واپس آ گئےتاہم ڈجکوک نے اخری سیٹ مـیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیـا اور ورلڈ نمبر 16 کو شکست دے کر سیمـی فائنل مـیں پہنچ گئے۔
بیس بال چیمپیئن شپ: آرمـی اور پنجاب نے اپنے مـیچز جیت لئے
لاہور(سی ایم لن) انیس ویں قومـی بیس بال چیمپیئن شپ لاہور مـیں جاری ہے، افتتاحی روز آرمـی اور پنجاب نے اپنے مـیچز جیت لئے۔ اقبال پارک اسپورٹس کمپلیلاہور مـیں شروع ہونے والی چیمپیئن شپ مـیں افتتاحی مـیچ آرمـی اور پنجاب کی ٹیموں کے درمـیان کھیلا گیـا، جس مـیں آرمـی نے گیـارہ صفر سے فتح سمـیٹی۔ دوسرے مـیچ مـیں پنجاب نے اسلام آباد کے خلاف اکیس دو سے کامـیابی حاصل کی۔ چیمپیئن شپ مـیں جمعہ کے روز دو مـیچز کھیلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش پریمـیئر لیگ کا پہلا اڈیشن 9 فروری سے شروع ہوگا
ڈھاکا(سی ایم لن)بنگلہ دیش پریمـیئر کرکٹ لیگ کا پہلا ایڈیشن9 فروری 2012ئ سے شروع ہو گا۔20روز تک جاری رہنے والے ایونٹ مـیں ابتدائی طور پر 6 ٹیمـیں قسمت آزمائی کریں گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیـان کے مطابق لیگ مـیں مجموعی طور پر 33 مـیچز چٹاگانگ اور ڈھاکا مـیں کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم راﺅنڈ روبن لیگ مـیں ایک دوسرے سے دو، دو مـیچز کھیلے گی۔ فائنل 29 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق ہر ٹیم مـیں5 غیر ملکی کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہوگی۔ ایڈم گلکرسٹ، مـیتھیو ہیڈن، کیرون پولارڈ،وین براوو، کامران اکمل اور جیمز اینڈرسن سمـیت 25 غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ کیلئے اپنی دستیـابی ظاہر کر دی ہے۔ ٹیموں کی فرنچائز حاصل کرنے کیلیے نیلامـی 5 جنوری کو جبکہ پلیئرز کی بڈنگ اس کے 10 روز بعد ہوگی۔
آئس ہاکی : فلاڈلفیـا نے پینگوئن کو ہرادیـا
پیٹس برگ(سی ایم لن)آئس ہاکی مـیں فلاڈلفیـا فلائر نےپیٹس برگ پینگوئن کو 2-4 سے ہرا دیـا۔ امریکی شہر پیٹس برگ مـیں ہو نے والے اس دلچسب مـیچ مـیں فلائر کے کھلاڑی کھیل پر چھائے رہے، جیرو مـیر،مـیگزم ٹالبوٹ، کیمو ٹمو نن اور مـیٹ ریڈ نے ایک ایک گول کیـا۔پینگوئن کی طرف سے ٹائلر کینیڈی اور جورڈ ن سٹال نے گو ل کیے،فلائر کے گول کیپر سرجی بوبروسکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔پینگوئن کا اگلا مـیچ نیو ی ڈیولز سے ہو گا۔
اے ٹی پی چمپئن شپ: اعصام آج آسٹریلیـا جائینگے
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق(آج) 31 دسمبر کو لاہور سے آسٹریلیـا روانہ ہوں گے جہاں وہ 2 جنوری سے برسبین مـیں ہونے والی اے ٹی پی چیمپئن شپ مـیں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ 9 جنوری سے سڈنی مـیں ہونے والی اے ٹی پی چیمپئن شپ اور پھر ملبورن مـیں 16 جنوری سے شروع ہونے والی آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام چیمپین شپ مـیں بھی حصہ لیں گے۔
پاک انگلینڈ سیریزکرکٹ کے معیـارکی جنگ ہوگی، عاقب جاوید
کراچی(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عاقب جاوید نے پاک انگلینڈ سیریزکوکرکٹ کے معیـارکی جنگ قراردیـا ہے۔ عاقب جاوید نے ایک انٹرویو مـیں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز مـیں بالنگ مـیں زیـادہ ورائٹی اوربیٹنگ مـیں اعتماد کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہی سرخروہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ اوربالنگ کا کمبی نیشن بہترین ہے لیکن یواے ای کی کنڈیشنزمـیں مہمان ٹیم پر دباو¿ ہو گااسلئے توانگلش کھلاڑی سیریزکیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ انگلش ٹیم کی تیـاریوں سے ایک تاثر یہ بھی ملتا ہے کہ وہ پاکستان سے سیریز کو مشکل چیلنج کے طور پر لے رہے ہیں۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریزکیلئے باصلاحیت بالرز کا انتخاب کیـا گیـا ہے۔ پاکستان کا بالنگ اٹیک دنیـا کا بہترین بالنگ اٹیک ہے۔ پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمـیں دو ہزار دس کے اسپاٹ فکسنگ تنازعے کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز مـیں مدمقابل آرہی ہیں۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیم اب اس مشکل دور سے نکل چکی ہے اور وننگ ٹریک پر واپس آچکی ہے۔ ہرکھلاڑی کواپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔
واپڈا نے تیسری قومـی ریسلنگ چیمپیئن شپ جیت لی
لاہور(سی ایم لن) واپڈا نے تیسری قومـی ریسلنگ چیمپیئن شپ جیت لی، رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے حکومت اور فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے انڈو پاک دنگل مفت لڑنے کا اعلان کر دیـا۔ واپڈا اسپورٹس کمپلیلاہور مـیں ہونے والی دو روزہ چیمپیئن شپ مـیں تین صوبوں اور چار محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیـا۔ ریسلنگ کے مقابلے ریت پر کرائے گئے۔ واپڈا کے ریسلرز چھائے رہے اور انہوں نے چار ایونٹس مـیں تین گولڈ مـیڈل جیت کر اڑتیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ آرمـی چونتیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ریلوے تیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ رستم پاکستان عثمان مجید نے بیچ ریسلنگ کے زیـادہ سے زیـادہ ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیـا اور کہا کہ وہ انڈو پاک دنگل مفت لڑیں گے۔ ریسلنیگ فیڈریشن کے حکام کہتے ہیں کہ بیچ ریسلنگ مـیں بھی پاکستان کے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے، کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ بیچ گیمز کے ایونٹس مـیں مـیڈلز جیت سکتے ہیں۔ چیمپیئن شپ کی اختتامـی تقریب کے مہمان خصوصی پی او اے کے صدر سید عارف حسن نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور ریسلرز مـیں مـیڈلز تقیسم کئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کامختصر تربیتی کیمپ4سے7جنوری کوہوگا
لاہور(سی ایم لن)انگلینڈ سے یواے ای مـیں سیریز کی تیـاریوں کیلئے قومـی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ چار سے نو جنوری تک لاہور مـیں لگایـاجائیگا۔ قومـی ٹیم نو جنوری کو یواے ای روانہ ہوگی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمـیان پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری سے دبئی مـیں کھیلا جائیگا۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آئے کے بعد پاکستان اور انگلینڈپہلی بار آمنے سامنے ہونگے۔گذشتہ سال انگلینڈ نے ٹیسٹ رینکنگ مـیں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دوہزار گیـارہ مـیں پاکستان نے بھی انگلش ٹیم کے برابر چھ ٹیسٹ جیتے ہیں۔ کوچ محسن خان کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ سیریز مـیں جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے یواے ای مـیں سیریز تنازع سے پاک ہوگی اور کھیل کی بہترین اسپرٹ کے ساتھ مـیچز کھیلے جائیں گے۔ محسن خان نے کہاکہ مختصر تربیتی کیمپ مـیں کھلاڑیوں کی چھوٹی چھوٹی خامـیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
مـیلبورن ٹیسٹ مـیں ناکامـی،بھارتی کپتان نے بلے بازوں کوقصوروارقراردیدیـا
مـیلبورن(سی ایم لن) آسٹریلیـا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف مـیلبورن ٹیسٹ مـیں جیت عالمـی نمبر ون رینکنگ کی جانب پہلا قدم ہے۔ کامـیابی کا تسلسل سڈنی مـیں بھی برقرار رہے گا۔ بھارتی کپتان دھونی نے اپنے بلے بازوں کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیـا ہے۔مـیلبورن کرکٹ گراﺅنڈ مـیں کھیلے گئے ٹیسٹ مـیں ایک سو بائیس رنز سے کامـیابی حاصل کرنے کے بعد آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف کامـیابی کو نئے دور کا آغاز قرار دیـا ہے۔بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی نے نیوز بریفنگ مـیں شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیـا جو وکٹ پر ٹہرنے مـیں ناکام رہے۔ بھارت اور آسٹریلیـا کے درمـیان چار ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا معرکا دو جنوری سے سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ مـیں ہوگا۔
دلشان کا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کپتان چھوڑنے کا فیصلہ
کولمبو(سی ایم لن)تلکا رتنے دلشان نے سری لنکا کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیـا۔ مہیلا جے وردھنے نئے کپتان ہو نگے. پڑا لند چوٹی چوٹ ایک سری لنکن ا خبار کا کہنا ہے کہ جے وردھنے اپنی شرائط پر دوبارہ قیـادت کی ذمہ داریـاں سنبھالنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔سٹار بیٹسمـین کا مطالبہ ہے کی نئی سلیکشن کمـیٹی تشکیل دی جائے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلف ٹیسٹ سریز مـیں ناکامـی کے بعد دلشان نے رضاکارانہ طور پر ٹیم کی قیـادت سے دستبردار ہو نے کا فیصلہ کر لیـا تھا جس پر سری لنکن بورڈ نے جے وردھنے کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیـا ہے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد ٹیم کا کپتان بنا دیـا جا ئے گا۔
29/12/2011 ملبورن ٹیسٹ: آسٹریلیـا نے بھارت کو 122 رنز سے ہرادیـا
ملبورن(سی ایم لن)آسٹریلیـا نے بالرز کی شاندار کارکردگی کے باعث پہلے کرکٹ ٹیسٹ مـیں بھارت کو 122 رنز سے شکست دے کر چار مـیچوں پر مشتمل سیریز مـیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ملبورن کرکٹ گراو¿نڈ مـیں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیـا نے دوسری اننگز 179 رنز8 کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی،لیکن اس کی پوری ٹیم 240 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی، مائیک ہسی نے 89 رنز بنائے، اس طرح بھارت کو مـیچ جیتنے کیلئے 292 رنز ہدف ملا۔بھارت کو دوسری اننگز مـیں ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور81 کے مجموعی اسکور پر اس کے 6 ٹاپ آرڈر بیٹسمـین پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔بھارت کی جانب سے ٹنڈولکر اور ایشوین کے سوا کوئی کھلاڑی آسٹریلوی بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 169 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 32 اور30 رنز بنائے۔پیٹنسن نے 4 ، سڈل نے 3 جبکہ ہلفنہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ ٹ کیـا۔پیٹنسن کو مـیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیـا گیـا۔
مکمل طور پر فٹ ہوں، انگلینڈ مـیں ہر مشکل کا سامنا کرونگا: وہاب ریـاض
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باو¿لر وہاب ریـاض نے ٹیم مـیں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم سے دور رہنا ان کیلئے سوہانِ روح تھا، مـیں مکمل طور پر فٹ ہوں اور ہر مشکل کا سامنا کرونگا۔مـیڈیـا سے گفتگو مـیں انہوں نے کہا کہ قومـی ٹیم سے دور رہنا مـیرے لیے بہت مشکل تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ پر اعتماد کرکے ایک مرتبہ پھر مـیرا انتخاب کیـا ہے۔ ایک سوال کے جواب مـیں انہوں نے کہا کہ مـیں مکمل طور پر فٹ ہوں اور انگلینڈ کیخلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی سی بی اور سلیکٹرز نے مجھ پر اعتماد کیـا ہے اور ہر طرح سے مـیری مدد کی ہے۔ مـیں جتنی دیر ٹیم سے دور رہا بہت مشکل مـیں تھا مگر مجھے یقین تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر کرکٹ مقابلوں مـیں حصہ لے چکا ہوں اور انہیں اعتماد ہے کہ انگلینڈ کیخلاف بھی ہر مشکل کا سامنا کرونگا۔
انگلینڈ سے مقابلے کیلئے پاکستان بھرپور فارم مـیں ہے، محمدحفیظ
لاہور(سی ایم لن)ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سخت حریف ہے لیکن پاکستان ٹیم بھی بھرپور فارم مـیں ہے۔ گلبرگ لاہور مـیں فلاور شاپ کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم ہے لیکن پاک، انگلینڈ سیریز مـیں شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپنرزگریم سوان اور سعید اجمل کے درمـیان سخت مقابلہ ہو گا لیکن قومـی ٹیم کو دوسرے ماہر اسپنر سے بہت امـیدیں ہیں۔
پاکستان سرکٹ فور چیمپئن شپ عامر اطلس نے اپنے نام کرلی
لاہور(سی ایم لن) پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ فور چیمپئین شپ عامر اطلس خان نے جیت لی۔ ایونٹ مـیں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش مـیں ایک بار پھر نام بناسکتا ہے۔
پاکستان نمبر ون عامر اطلس خان نے پچاس منٹ جاری رہنے والے مقابلے مـیں فرحان زمان کو تین دو سے شکست دی۔اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سہولتیں دی جائیں تو پاکستانی کھلاڑی عالمـی چمپئن بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سابق عالمـی چمپئن جہانگیر خان اسکواش کے موجودہ معیـار سے مطمئن نظر نہیں آتے۔ان کا کہنا ہے کہ راتوں رات کوئی بھی چمپین نہیں بن سکتا اس کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔شائقین کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اسکواش مـیں دنیـا پر حکمرانی کے لیے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
پروفیشنل ماہرین کےبغیرکھویـامقام حاصل نہیں کیـاجاسکتا،جہانگیرخان
لاہور (سی ایم لن)سابق عالمـی چیمپئین جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پروفیشنل ماہرین کے سامنے آنے تک اسکواش مـیں کھویـا ہوا مقام حاصل نہیں ہوسکتا۔لاہور مـیں مـیڈیـا سے بات کرتے جہانگیرخان کا کہنا تھا کہ دنیـائے اسکواش مـیں پاکستان کی ناکامـی کی سب سے بڑی وجہ پروفیشنل ازم کی کمـی ہے۔ مـیرٹ اور مانیٹرنگ کے بغیر اسکواش مـیں پاکستان کا مستقبل مایوس کن ہی رہے گا۔دس مرتبہ مسلسل برٹش اوپن اور چھ ورلڈ ٹائیٹل اپنے نام کرنے والے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ اسکواش فیڈریشن کوچنگ کے حوالے سے ان سے رابطہ کرتی ہے لیکن کوچنگ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ تاہم وہ جوکچھ وہ بتاتے ہیں اس پرعمل درآمد نہیں کیـا جاتا۔جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اسکواش مـیں کھویـا ہوا مقام حاصل کرنے کے لیے ملک مـیں جونیئر لیول پر کام کرنے اور اہل کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز مـیں پاکستان فیورٹ ہے، راشید لطیف
لاہور(سی ایم لن)سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز مـیں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیـا۔راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے حالیہ مہینوں مـیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیـا ہے۔وہ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات مـیں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز بھی جیت سکتی ہے۔ انہوں نے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمـینوں کو فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن سے محتاط رہنے کا مشورہ دیـا۔ان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد سے قومـی ٹیم مکمل طور پر متحد ہے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے بتیس کوچز کو فارغ کر دیـا
لاہور(سی ایم لن)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ناقص کارکردگی کی بنیـاد پر بتیس کوچز کو فارغ کر دیـا۔پی ایف ایف کے سیکرٹری احمد یـار لودھی کا کہنا ہے کہ ان کوچز کو ماہانہ بیس ہزار ادا کئے جاتے تھے جس کے برعان کی کارکردگی سامنے نہیں آ رہی تھی۔ آئندہ ان مـیں سےی بھی کوچ کی ضرورت پڑی تو معاوضے دے کر کام لیـا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگرس مـیں چاروں ایسوسی ایشن کے عمر رسیدہ سیکرٹریز کی جگہ نئے سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیـا ہے۔ احمد یـار لودھی نے کہا کہ اگر ایسوسی ایشنز پرانے سیکرٹریز کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو انہیں فیڈریشن تنخواہ نہیں دے گی۔
بیکھم کے فرانس مـیں کھیلنے کے عوض بھاری معاوضے لینے پر احتجاج
پیرس(سی ایم لن)برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کو فرانس مـیں کھیلنے کے عوض بھاری معاوضہ دینے پر ملک مـیں شدید رد عمل ہوا ہے۔ فرانس کی پیرس سینٹ جرمائن کلب اور ڈیوڈ بیکھم کے درمـیان ایک معاہدے پر اصولی طور پر اتفاق ہو گیـا ہے جس کے تحت انہیں کلب کی طرف سے کھیلنے کے عوض سات لاکھ پاو¿نڈ ماہانہ کا خطیر معاوضہ دیـا جائے گا۔معاہدے کی مدت ڈیڑھ برس ہے تاہم ملک کی اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی نے اس معاہدے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ مـیں ایک قانون بنانے کا مطالبہ کیـا ہے جس مـیں غیر ملکیوں کیلیے زیـادہ سے زیـادہ تنخواہ کی حد مقرر کی جائے گی۔
عدنان اکمل کی ون ڈے کرکٹ مـیں بھی پاکستان کی نمائندگی کی خواہش
لاہور(سی ایم لن) ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل نے ون ڈے کرکٹ مـیں بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی خواہش کا اظہارکر دیـا ہے۔ وکٹ کیپر عدنان اکمل کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات مـیں پاکستان ٹیم کو کھیلنے کا بہت تجربہ ہے اس لیئے انگلینڈ کے خلاف سیریز مـیں ایڈ جسٹ ہونے مـیں مشکل نہیں ہوگی۔ اس سیریز مـیں مثبت کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کے علاوہ وہ اپنے بھائی کامران اکمل سے بھی ٹپس لیتے رہتے ہیں۔ اب ان کا ون ڈے کرکٹ کھیلنے کو بھی دل کرتا ہے۔
ڈربن ٹیسٹ،خراب روشنی کے باعث جلدختم،جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط
ڈربن (سی ایم لنکس)سری لنکا اور ساو¿تھ افریقہ کے درمـیان دوسرے ٹیسٹ مـیچ مـیں تیسرے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیـا گیـا۔سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف مـیچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ڈربن مـیں کھیلے جانے والے مـیچ کے تیسرے دن آئی لینڈرز نے اپنی دوسری اننگز سات رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ سے شروع کی۔دن کے کھیل مـیں کمار سنگا کارا ایک سو آٹھ رنز بنا کر نمایـاں رہے جب کہ چندی مل نے چون اور سماراویرا نے تینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔جس وقت دن کا کھیل ختم کیـا گیـا سری لنکا نے سات وکٹوں کے نقصان پردو سو چھپن رنزبنالئے۔ڈیل اسٹین نے تین اور پاکستانی نڑاد عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کو جنوبی افریقا پرچار سو چھبیس رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جب کہ دوسری اننگز مـیں اسکی تین وکٹیں باقی ہیں۔
بنگلہ دیش لیگ، شعیب ملک کو این او سی مل گیـا
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور نے بتایـا کہ پی سی بی نے شعیب ملک کو بنگلہ دیش پریمـیئر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیـا ہے۔ شعیب ملک کل ہفتہ کو ڈھاکہ روانہ ہوں گے۔ شعیب ملک نے بنگلہ دیش لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے وہ کل ڈھاکہ روانہ ہوں گے جس کے بعد سترہ جنوری کو وطن واپس آ کر پنٹگولر کپ کھیلیں گے۔
لاہور:قومـی بیس بال چیمپئن شپ آج شروع ہوگی
لاہور(سی ایم لن)قومـی بیس بال چیمپئن شپ آج سے اقبال سپورٹس کمپلیمـیں شروع ہو رہا ہے۔لاہور مـیں شروع ہونیوالی بیس بال چیمپئن شپ پانچ جنوری تک جاری رہے گی۔چیمپئن شپ مـیں ملک بھر سے تمام صوبوں کی ٹیمـیں شرکت کر رہی ہیں۔چیمپئن شپ مـیں واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
واٹمور یـا کوئی بھی کوچ ہو، بہترین تعلقات قائم رہیں گے، مصباح
لاہور(سی ایم لن)قومـی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈیو واٹمور سمـیت کوئی بھی کوچ آئے وہ ان کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلشن شپ قائم کر لیں گے۔ لاہور مـیں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کیوں نہیں ہو رہی یہ تو حکام جانیں تاہم بطور کرکٹر ان سمـیت کروڑوں شائقین کے لیے پاک،بھارت سیریز ہمـیشہ دلچسپی کی حامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان فٹ کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ پاکستان کو انہیں ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا وہ ہمـیشہ ڈومـیسٹک کرکٹ کی بہترین کارکردگی کی بنیـاد پر کھیلتے ہیں اور بطور کپتان حالیہ کامـیابیـاں بھی پرفارمنس پر یقین کی بدولت ملی ہیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ ریفرل سسٹم پر بھارتی اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔نئے کوچ کی تقرری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وقار یونس اور محسن خان کے ساتھ ان کا تعلق مثالی رہا اور وہ واٹمور سمـیتی بھی کوچ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر لیں گے۔
28/12/2011 ملبورن ٹیسٹ:تیسرے دن کا کھیل، آسٹریلیـا8 وکٹوں پر179 رنز
ملبورن(سی ایم لن)ملبورن ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر آسٹریلیـا نے اپنی دوسری اننگز مـیں8وکٹوں کے نقصان پر179رنز بنالیے، اس طرح اسے بھارت کے خلاف230رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ مائیک ہسی 79 اور پیٹنسن3 رنز پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ ملبورن کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے 214 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیـا، لیکن راہول ڈریوڈاسکور مـیں بغیر کوئی اضافہ کیے بین ہلفنہاس کی گیند پر بولڈ ہوگئے،لکشمن صرف دو رنز بناکر سڈل کا نشانہ بنے، کوہلی 11 اور کپتان دھونی نے صرف 6 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔اس طرح بھارت کی پوری ٹیم آسٹریلیـا کے 333 رنز کے جواب مـیں 282 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔یوں آسٹریلیـا نے پہلی اننگز مـیں51 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ہلفنہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیـا کی دوسری اننگز کا آغاز کافی مایوس کن رہا اوراسے بھارتی بالرز کے سامنے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ، پونٹنگ اور مائیک ہسی کے سوا کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، بھارتی بالر یـادیو کے شاندار بالنگ کے باعث صرف 27 کے مجموعی اسکور پر اس کے چار ٹاپ آرڈر بیٹسمـین پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔اس موقع پر رکی پونٹنگ اور مائیک ہسی نے پانچویں وکٹ کی شرکت مـیں 115بناکر آسٹریلوی اننگز کو مستحکم کیـا، پونٹنگ 60 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ پونٹنگ اور مائیک ہسی کے سوا کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی ڈبل فیگر مـیں نہ پہنچ سکا۔مائیک ہسی شاندار 79رنز پرکے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ یـادیو نے 4 ، ظہیر خان نے 2 جبکہ اشانت شرما اور ایشوین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
امریکا کی نیشنل ہاکی لیگ: نیویـارک رینجرز کی مسلسل پانچویں کامـیابی
واشنگٹن(سی ایم لن) امریکا کی نیشنل ہاکی لیگ مـیں نیویـارک رینجرز نے آئی لینڈرز کو تین صفرسے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامـیابی حاصل کرلی۔ مـیڈیسن اسکوائر گارڈن مـیں کھیلے گئے مـیچ کے پہلے پیریڈ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمـیان دھکم پیل اور ہاتھا پائی کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے پیریڈ مـیں رینجرزکے کارل ہیگلن نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول اسکورکیـا۔ چند منٹ بعد ہیگلن نے مائیکل ڈیل زوٹو کی مدد سے اپنا دوسرا گول اسکورکردیـا۔ تیسرے پیریڈ مـیں مارین گیبورک نے اوپن نیٹ دیکھ کر رینجرزکی جانب سے تیسرا اورآخری گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کوفتح دلادی۔ نیویـارک رینجرزایسٹرن کانفرنس اٹلانٹک ڈویڑن مـیں سرفہرست ہے۔
اٹلیٹیکو مـیڈرڈ نے سیمـیون کو کوچ مقرر کردیـا
مـیڈرڈ (سی ایم لن) اٹلیٹیکو مـیڈرڈ نے اکتالیس سالہ سیمـیون کو گریگو ریومنزانوکی جگہ کوچ مقررکیـا ہے۔ گریگوریو کو اٹلیٹکومـیڈرڈ کے کنگزکپ کے تیسرے مرحلے سے باہر ہونے اور لالیگا مـیں دسویں نمبرپرآنے کے باعث چھ ماہ بعد ہی ان کے عہدے سے فارغ کردیـا گیـا تھا۔ سیمـیون انیس سوترانوے سے انیس سوستانوے اور پھر دو ہزار تین سے دو ہزار پانچ تک اٹلیٹکومـیڈرڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سیمـیون نے اپنی پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پربہت بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے لیکن وہ اس سے بھاگیں گے نہیں۔ سیمـیون کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی مـیں بہت سے چیلنجزکا سامنا کیـا ہے اوراٹلیٹیکوکی کوچنگ بھی ان کیلئے ایک چیلنج ہے۔
بینظیر انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ: محمد وسیم فائنل مـیں پہنچ گئے
اسلام آباد(سی ایم لن) پاکستان کے محمد وسیم نے بھارت کے مدن لال کوشکست دے کر دوسرے شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل مـیں جگہ بنالی۔ اسلام آباد کے لیـاقت جمنازیم مـیں جاری انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ مـیں باون کلوگرام کٹیگری کے پہلے سیمـی فائنل مـیں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے بھارتھی باکسر مدن لال کو انیس بارہ سے ہرا کرفائنل کے لئے کوالیفائی کیـا۔ چھیـالیس سے اننچاس کلوگرام کٹیگری کے سیمـی فائنل مـیں کینیـا کے پیٹرمونگائی نے پاکستان کے محمد نثار کو اٹھارہ آٹھ سے زیرکیـا۔ چھپن کلوگرام بینٹم ویٹ مـیں پاکستان کے غلام مصطفی کو شام کے وسام سلامانا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ پاکستان کے نعمت اللہ خان بھی سیمـی فائنل مـیں شکست سے دوچارہوئے۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔
ڈربن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 168 رنز پر ڈھیر
ڈربن(سی ایم لن) ڈربن ٹیسٹ مـیں جنوبی افریقہ کی ٹیم فالو آن سے بچ گئی۔ سری لنکا کے خلاف مـیزبان ٹیم پہلی اننگز مـیں ایک سو ارسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈربن مـیں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو نواسی رنز سات کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی اور اننچاس رن کے اضافے کے بعد پوری ٹیم تین سو اڑتیس رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ سماراویرا ایک سو دو رنز بناکر نمایـاں اضافہ رہے۔ مرچنٹ ڈی لانج نے سات کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیـا۔ جواب مـیں جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیـا تو ہاشم آملہ کے علاوہ اس کا کوئی بھی بیٹسمـین مہمان بالرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم کو صرف ایک سو ارسٹھ رنز پر پویلین لوٹا دیـا۔ ہاشم آملہ نے چون رنزبنائے۔ ویلیگیدارا نے پانچ اور رنگانا ہیراتھ نے چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیـا۔ سری لنکا نے ایک سو ستر رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیـا اور دوسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ پر سات رنزبناکر مـیزبان ٹیم پر ایک سو ستتر رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ سنگاکارا تین اور پراناویتا بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل اسکواش: عامر اطلس، فرحان زمان فائنل مـیں
لاہور(سی ایم لن)عامر اطلس خان اور فرحان زمان نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر پاکستان انٹرنیشنل اسکوائش سرکٹ فور ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پنجاب اسکوائش کمپلیلاہور مـیں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمـی فائنل مـیں فرحان زمان نے ثاقب یوسف کو دو کے مقابلے مـیں تین سیٹ سے شکست دی۔ دوسرے سیمـی فائنل مـیں عامر اطلس خان نے ناصر اقبال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرایـا۔ ناصر اقبال کے انجری کا شکار ہونے پر مـیچ ریفری نے عامر اطلس کو فاتح قرار دے دیـا۔ فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔
باکسر عامر خان کا جنوری مـیں منگنی کرنے کا اعلان
اسلام آباد(سی ایم لن)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے جنوری مـیں منگنی کرنے کا اعلان کردیـا۔ عامر خان کہتے ہیں کہ یقین ہے کہ ایک دن عالمـی چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کروں گا۔ اسلام آباد مـیں نیوز کانفرنس سے خطاب مـیں عامر خان کا کہنا تھا کہ پیٹرسن سے مقابلے کے حوالے سے دنیـا حقائق سے آگاہ ہے، پیٹرسن کے ساتھی نیوٹرل جگہ پر مـیچ ہوا تو اسے ناک آو¿ٹ کی صورت مـیں جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہوں۔ باکسنگ کے حوالے سے لیجنڈری محمد علی سے متاثر ہوں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو ٹورنامنٹ مـیں سیکورٹی کے بہتر انتظامات تھے، پاکستان مـیں بین الاقوامـی کھیلوں کا انعقاد کیـا جاسکتا ہے۔ آئندہ سالوں مـیں پاکستان مـیں باکسنگ کو اور فروغ ملے گا،، پروفیشنل آگے آئیں گے۔
دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور (سی ایم لن)دورہ جنوبی افریقہ کے لئے پندرہ رکنی پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیـا گیـا، بابر اعظم کپتان ہوں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور مـیں چیف سلیکٹر محمد الیـاس نے قومـی انڈر نائنٹین اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کپتان اور عمر وحید نائب کپتان ہونگے۔ کھلاڑیوں مـیں سمـیع اسلم، سید فراز علی،شاہان اکرم، سید سعد علی، عدنان محمود، محمد عرفان، شاہد الیـاس، احسن عادل، عزیز اللہ، ضیـائ الحق، فواد خان، عثمان قادر اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔ چھ کھلاڑیوں کو ریزرو مـیں رکھا گیـا ہے۔ ہارون الرشید مـینجر، صبیح اظہر کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم فزیو، یـاسر ملک ٹرینر اور عثمان ہاشمـی ویڈیو اینالسٹ ہونگے۔ ٹیم مـینجمنٹ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ تک اپنی ذیمہ داریـاں انجام دے گی۔
پی ایچ ایف نے 13 سابق اولمپیئنز کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے
لاہور (سی ایم لن)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انسانی سمگلنگ سمـیت دیگر الزامات عائد کرنے پر تیرہ سابق اولمپیئنز کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے۔ پی ایچ ایف نے کانگریس کے فیصلے پر عملدر آمد کرتے ہوئے سابق اولمپئینز شہناز شیخ، خالد محمود، اصلاح الدین صدیقی،سمـیع اللہ، شہباز سنئیر، سلیم ناظم، قمر ابراہیم، نوید عالم، قمر ضیـائ ، سعید خان، محمد ایـاز اور طاہر زمان کو اپنے قانونی مشیر ساجد بشیر کے ذریعے ہتک عزت کے قانونی نوٹس بھجوائے ہیں۔ ان اولمپئینز نے پی ایچ ایف کے پیٹرن وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ کر فیڈریشن کے موجودہ عہدیداروں پر انسانی اسمگلنگ مـیں ملوث ہونے اور کثیر فنڈز آنے کے باوجود قومـی ٹیم کی کارکردگی خراب ہونے کے الزامات عائد کئے تھے۔ نوٹس مـیں کہا گیـا ہے کہ اولمپئینز ان الزامات پر معافی مانگیں ورنہ فیڈریشن ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
سڈنی ہوبارٹ ریس، انویسٹیک لائل کو معمولی برتری
سڈنی(سی ایم لن)سڈنی، ہوبارٹ ،بوٹ ریس دلچسب مرحلے مـیں داخل ہو گئی۔ پانچ دفعہ چیمپئن شپ جیتنے والی وائلڈ اوٹس جو کل تک اس ریس مـیں اپنے حریف انویسٹیک لائل سے سبقت حاصل کیے ہوئے تھی۔ آج اس سے دو ناٹیکل مـیل کے معمولی فرق سے پیچھے ہے۔ابھی سو ناٹیکل مـیل کا فاصلہ باقی ہے۔ اوٹس کے کشتی رانوں کو امـید ہے کہ وہ اس فرق کو ختم کر کے مخالف پر برتری حاصل کر لیں گے۔ وائلڈ اوٹس نے دو ہزار پانچ مـیں اس ریس کو ایک دن اٹھارہ گھنٹے اور چالیس منٹ مـیں طے کیـا تھا۔
پاک،انگلینڈ سیریز مـیں سخت مقابلہ ہوگا، انتخاب عالم
لاہور(سی ایم لن)سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی سیریز مـیں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ پاکستان ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ انتخاب عالم لاہور مـیں مـیڈیـا سے گفتگو کر رہے تھے۔
عمدہ کارکردگی سے ٹیم مـیں جگہ پکی کروں گا، وہاب ریـاض
لاہور(سی ایم لن)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومـی ٹیم مـیں کم بیک کرنے والے آل راﺅنڈر وہاب ریـاض کیـا کہنا ہے کہ وہ دوہزار بارہ مـیں بھرپور محنت کریں گے اور عمدہ پرفارمنس کے ذریعے ٹیم مـیں مستقل جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ وہاب ریـاض لاہور مـیں مـیڈیـا سے گفتگو کر رہے تھے۔
والوو اوشن ریس: ٹیلی فونیکا نے دوسرا مرحلہ جیت لیـا
کیپ ٹاﺅن(سی ایم لن)ٹیم ٹیلی فونیکا نے والوو اوشن ریس مـیں کیپمر پر برتری حاصل کر لی۔ گیـارہ دسمبر کو کیپ ٹاو¿ن سے شروع ہونے والی اس ریس کا پہلا مرحلہ بحر ہند مـیں متحدہ عرب امارات کے ساحل کے نزدیک ایک نامعلوم مقام پر ختم ہوا۔یہ مقام ریس مـیں حصہ لینے والی ٹیموں کو سمندری قزاقوں سے بچانے کیلیے خفیہ رکھا گیـا۔ ٹیموں نے کھلے سمندر مـیں طوفانی لہروں کے باوجود زبردست مقابلہ کیـا۔ کرسمس والے دن تک کیپمر کی ٹیم جیت رہی تھی مگر ٹیلی فونیکا نے ایک منٹ ستاون سیکنڈ پہلے پہنچ کر دوسرا مرحلہ جیت لیـا۔ ریس کا تیسرا مرحلہ جنوری کے پہلے ہفتے مـیں شارجہ سے شروع ہو کر ابو ظبی مـیں ختم ہو گا۔
27/12/2011مـیکسیکو: خواتین مـیں کشتی لڑنے کا رجحان فروغ پانے لگا
مـیکسیکو(سی ایم لن)مـیکسیکو کی خواتین مـیں کشتی لڑنے کا رجحان فروغ پانے لگا۔ ریسلنگ مـیں عام طوری بھی تشدد کا شکار اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین حصہ لیتی ہیں۔کشتی لڑنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ اس کھیل سے انہیں خاطر خواہ رقم ملتی ہے جس سے وہ اچھے طریقے سے زندگی بسر کرسکتی ہیں اور معاشرے مـیں موجود برے عناصر سے اپنا تحفظ خوب اچھے طریقے سے کرتی ہیں۔دوسری جانب خواتین کشی کی منتظمـین کا کہنا ہے کہ مـیکسیکو مـیں مردوں کے اس کھیل کو بھر پور فنڈز مـیسر ہوتے ہیں جبکہ خواتین کے کھیل کو نظرانداز کردیـا جاتا ہے۔
پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل، بھارت کے 3 وکٹوں پر 214 رنز
ملبورن(سی ایم لن)پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیـا کی پہلی اننگز کے اسکور 333 رنز کے جواب مـیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالیے ہیں۔ ڈریوڈ 68 اور اشانت شرما صفر پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ آسٹریلیـا کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 119 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ ٹنڈولکر 73 اور سہواگ 67 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ اس سے قبل ملبورن کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے جارہے اس مـیچ مـیں آسٹریلیـا نے277 رنز چھ کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیـا اور اس کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل 333 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ آسٹریلیـا کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے نوجوان اوپنر ایڈ کووان نے ئر کے پہلے ہی ٹیسٹ مـیں نصف سنچری کی لیکن وہ امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے۔گزشتہ کئی ماہ سے ناقص فارم کا شکار رکی پونٹنگ نے مشکل وقت مـیں نصف سنچری کرکے اپنی فارم ثابت کردی۔ رکی پونٹنگ کے ٹیسٹ ئر کی یہ 59 ویں نصف سنچری ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ مـیں سب سے زیـادہ نصف سنچریـاں اسکور کرنے والوں کی فہرست مـیں چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارت کی جانب سے ظہیر خان 4 جبکہ یـادیو اور ایشوین نے تین تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیـا۔
بینظیر انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ: پاکستانی باکسر ایونٹ سے باہر
اسلام آباد (سی ایم لن)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ مـیں بھارتی باکسر نے پاکستانی باکسر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیـا۔ دوسری شہید محترمہ بینظیر بھٹو انٹر نیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے چھپن کلوگرام کے کوارٹر فائنل مقابلوں مـیں بھارت،پاکستان، کینیـا اور ازبکستان کے باکسرز نے اپنے مخالف کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمـی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیـا جبکہ ساٹھ کلوگرام مقابلوں مـیں شام، بلغاریہ، فلپائن اور ازبکستان کے باکسرز نے اپنے مخالفین کو شکست دی۔ انہتر کلو گرام کے مقابلوں مـیں ازبکستان، آئرلینڈ اور کینیـا کے باکسرز نے بھی اپنے اپنے مـیچز جیت کر ایونٹ کے اگلے راونڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ اکیـاسی کلوگرام مقابلوں مـیں پاکستان، ازبکستان، آئرلینڈ اور شام کے باکسرز اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راونڈ مـیں پہنچ گئے۔ ایونٹ کا سیمـی فائنل راونڈ منگل کو کھیلا جائے گا۔
ایشیـاکپ کرکٹ: پاک،بھارت معرکہ 18مارچ کو ہوگا
مـیرپور(سی ایم لن)دسویں ایشیـاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ مـیں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کا معرکہ اٹھارہ مارچ کوہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیـاکپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیـا ہے۔ مـیرپور ڈھاکا مـیں ٹورنامنٹ بارہ سے بائیس مارچ تک کھیلا جائیگا۔افتتاحی مـیچ مـیزبان بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمـیان ہوگا۔ بھارت پانچ اور سری لنکا چار مرتبہ ایشین چیمپئن بن چکاہے۔ پاکستان ایک بار فاتح بنا۔تیرہ مارچ کو سری لنکا اوربھارت آمنے سامنے ہونگے۔ پندرہ مارچ کوپاکستان کا ٹکراﺅ سری لنکاسےہوگا۔ سولہ مارچ کو بھارت اور بنگلہ دیش کا مـیچ ہوگا۔اٹھارہ مارچ کو پاکستان اور بھارت کا معرکہ ہوگا۔ بیس مارچ کوسری لنکا اوربنگلہ دیش ایک دوسرے سے نبرد آزما ہونگے۔ راﺅنڈ روبن لیگ کے دو بہترین ٹیموں کے درمـیان فائنل بائیس مارچ کو منعقد ہوگا۔
غیر منظور شدہ ایونٹس مـیں شرکت پر کھلاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے غیر منظور شدہ ایونٹس مـیں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیـا۔پی ایچ ایف کی کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قاسم ضیـاءکی زیرصدارت لاہور مـیں ہوا۔ اجلاس مـیں ہونے والے فیصلوں کے بارے مـیں سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے بتایـا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایک جیسی سزا ملے گی۔ اجلاس مـیں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے غیر منظور شدہ ایونٹس مـیں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ کانگریس نے پی ایچ ایف کو پندرہ سابق اولمپئینز کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔ ان اولمپئینز نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط مـیں ہاکی فیڈریشن پر انسانی اسمگلنگ اور بدعنوانیوں کے الزامات لگائے تھے۔ سال کے بہترین مرد اور خاتون کھلاڑی کو نور خان ٹرافی اور ایک لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیـا گیـا ہے جبکہ جونیئر کی سطح پر سال کے بہترین کھلاڑی کو بریگیڈئیر عاطف ٹرافی اور پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی دعوت ولیمہ
لاہور(سی ایم لن)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے شادی کے سترہ سال بعد سنت رسول پورا کرنے کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیـا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تقریب کا اہتمام کرکے خود کو اس وقت دولہا محسوس کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باو¿لنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی دعوت ولیمہ کی تقریب مـیں ان کے دوست احباب اور رشتہ داروں کے علاوہ انیس سو بانوے کے عالمـی کپ کی فاتح ٹیم کے ساتھی کرکٹرز رمـیز راجہ، انضمام الحق، عاقب جاوید، سلیم ملک، سابق جادو گر گگلی باو¿لر عبدالقادر، قومـی ٹیم کے رکن محمد حفیظ اور بیسٹ امپائر آف دی ورلڈ علیم ڈار شریک ہوئے۔ ساتھی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پہلے وہ سمجھے کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔ عبدالقادر نے کہا کہ مشتاق احمد نے ولیمہ کر کے گگلی نہیں، فلپر مارا ہے۔ تقریب مـیں دولہا مشتاق احمد پھولے نہیں سما رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی اور سنت رسول پوری کرنے کے لئے دعوت ولیمہ کی، دل تو چاہ رہا ہے کہ ہنی مون پر جاو¿ں مگر پیشہ ورانہ مصروفیت اور بچوں کی وجہ سے ممکن نہیں۔ تقریب کے موقعے پر مشتاق احمد کے دوست نعیم بٹ نے وعظ کیـا اور صاحبزادے نے نعت پڑھی۔ شرکاءتقریب کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد نے دعوت کرکے دوستوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیـا ہے۔
ڈربن ٹیسٹ: سری لنکاآج نامکمل اننگز289رنز سے شروع کریگا
ڈربن(سی ایم لن)جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آج سری لنکا نامکمل اننگز دوسونواسی رنز سات کھلاڑی آﺅٹ سے شروع کریگا۔ ڈربن مـیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیـاتھا۔ایک سو سترہ رنز پر انکے چار بہترین کھلاڑی آﺅٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ سمارا ویرا نےپہلا ٹیسٹ کھیلنے والے چندی مل اوراینجلو مـیتھیوز کے ساتھ پہلے دن کے اختتام تک اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر دو سونواسی رنز تک پہنچادیـا۔ چندی مل اٹھاون اور مـیتھیوز تیس رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ سمارا ویرا چھیـاسی رنز بناکر رکیز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر مرچنٹ ڈی لانگ نے چار وکٹیں لیں۔ مورنی مورکل نے دو اور عمران طاہر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیـا۔
پاک بنگال کرکٹ سیریز:سیکورٹی پلان کیلئے وزارت داخلہ کوخط
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمـین ذکا اشرف نے پاک بنگلہ دیش سیریز کے سیکیورٹی پلان کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیـا۔ ذرائع کے مطابق خط مـیں کہا گیـا ہے جنوری مـیں بنگلہ دیش کی سیکورٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ سے ملنے والے سیکیورٹی پلان کے تحت بنگلہ دیشی سیکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی جائے گی۔ جس کے بعد وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔چیئرمـین پی سی بی کی درخواست پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے آمادہ ہوگئی لیکن دورہ کو سیکورٹی پلان سے مشروط قرار دیـا گیـا ہے۔
اسلام آباد :بے نظیر بھٹوباکسنگ ٹورنامنٹ کے سیمـی فائنل آج ہونگے
اسلام آباد(سی ایم لن)دوسرے شہید بینظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ مـیں پاکستان کے دس مـیں سے صرف دو باکسر ایونٹ کے سیمـی فائنل مـیں رسائی حاصل کر سکے۔ سیمـی فائنل آج اسلام آباد مـیں ہوں گے۔سپورٹس کمپلاسلام آباد مـیں جاری دوسرے شہید بینظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے اکیـاسی کلو گرام کیٹیگری کے مقا بلوں مـیں پاکستان کے نثار حسین اور باون کلو گرام کیٹگری مـیں محمد وسیم سیمـی فائنلز تک رسائی حاصل کر سکے۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کے چھوٹے بھائی ہارون خان کو بھارتی باکسر مدن لال نے شکست دوچار کیـا۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز،16رکنی قومـی کرکٹ اسکوڈکااعلان،شعیب ملک باہر
لاہور(سی ایم لن)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیـا گیـا۔ شعیب ملک اور محمد خلیل کی جگہ عمر اکمل اور وہاب ریـاض کو ٹیم مـیں شامل کرلیـا گیـا۔پی سی بی کی سلیکشن کمـیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹر محمد الیـاس کی صدارت مـیں پانچ گھنٹے سے زیـادہ وقت تک جاری رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمـیٹی اور ٹیم منجمنٹ عمر اکمل کے نام پر متفق نہیں تھی۔ بعد ازاں پی سی بی کے چیرمـین ذکاءاشرف کی مشاورت پر عمر اکمل کو ٹیم مـیں شامل کرلیـا گیـا۔ٹیم کے کھلاڑیوں مـیں مصباح الحق کپتان ، توقیق عمر، عمران فرحت ، اظہر علی ، یونس خان ، اسد شفیق ، عمراکمل، عدنان اکمل، عمر گل، اعزاز چیمہ، جنید خان، وہاب ریـاض، محمد طلحہ، سعید اجمل اور عبدالرحٰمان شامل ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد الیـاس نے ٹیم سے ان اور آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں کے بارے مـیں کوئی جواب دینے سے گریز کیـا۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو آسان نہیں لیـا جاسکتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ مـیں نمبر ون ہے اس کے خلاف کارکردگی دکھانا ہی تمام کھلاڑیوں کا اصل امتحان ہوگا۔
فٹ بال مداحوں کیلئے برازیل مـیں انوکھا مـیوزیم
ساو¿ پالو(سی ایم لن) برازیل مـیں فٹبال کا ایک ایسا مـیوزیم ہے جہاں کھلاڑیوں کی تصویروں سمـیت کھیل کے تمام لوازمات موجود ہیں۔ساو¿ پالو مـیں موجود مـیوزیم مـیں داخل ہوتے ہی دروازے پر آپ کی ملاقات عظیم فٹبالر پیلے سے ہوگی جو آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔مـیوزیم مـیں ڈیجٹیل تصاویر کے ذریعے آپ ماضی سے حال تک کے فٹبال کا موازنہ بھی کر سکتے ہیں۔ سیـاحوں کی دلچسپی کے لئے مـیوزیم مـیں پٹی فٹبال سمـیت ڈیجیٹل گیمز کا بھی اہتمام کیـا گیـا ہے جس سے بچے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
مـیلبورن ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم333رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی
مـیلبورن (سی ایم لن)مـیلبورن ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیـا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز مـیں تین سو تینتیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی پہلی اننگز مـیں تین وکٹ کے نقصان پر دو سو چودہ رنز اسکور کیے تھے کیے ہیں۔باڈراسکر کرکٹ ٹرافی کے حصول کے لیے آسٹریلیـا اور بھارت کے درمـیان جاری جنگ کے پہلے معرکے کے دوسرے دن مـیزبان ٹیم نے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو پچیس رنز کے اسکور سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم تین تیس رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔آو¿ٹ ہونے والے بلے بازوں مـیں پیٹرسڈل اکتالیس رنز بناکر نمایـاں رہے۔ بھارت کی جانب سے ظہیرخان نے چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیـا۔ بھارت کی اننگز کا آغازبھی پراعتماد نہ تھا۔ گھمبیر بائیس کے مجموعی اسکور پر تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسری وکٹ پرراہول ڈریورڈ اور وریندر سہواگ نے اسکور ستانوے رنز تک پہنچایـا تو سہواگ سڑسٹھ رنز بناکرآو¿ٹ ہوگئے۔ ٹنڈولکر بھی تہتر رنز بنانے کے بعد۔۔پیٹر سڈل کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ کھیل کے اختتام پرراہول ڈریورڈ اڑسٹھ اور ایشانت شرما بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود تھے۔
26/12/2011
پاکستان نے چین کیخلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز 0۔4 سے جیت لی
لاہور(سی ایم لن) پاکستان نے چین کو چوتھے اور آخری ہاکی ٹیسٹ مـیچ مـیں ایک کے مقابلے مـیں دو گول سے شکست دے کر چار مـیچوں کی سیریز مـیں کلین سویپ کر لیـا، زندہ دلان لاہور نے ایسے زیـادہ سے زیـادہ ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیـا ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور مـیں پانچ سال بعد پاک چین دوستی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ مـیچ فوول پروف سیکورٹی مـیں کھیلا گیـا، جسے دیکھنے کے لئے لاہوریوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیـا۔ پاکستان نے کھیل کا آغاز انتہائی برق رفتاری سے کیـا، شکیل عباسی نے چھٹے منٹ مـیں گیند کو جال مـیں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ بائیسویں منٹ مـیں فرید احمد نے دوسرا گول کر کے پاکستان کی برتری کو دو گنا کر دیـا لیکن پہلے ہاف سے تھوڑی دیر پہلے مہمان ٹیم کے ڈونگ یـانگ نے گول کرکے برتری کو کم کیـا۔ دوسرے ہاف مـیں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے لیکن کوئی بھی گیند کو جال مـیں نہ پہنچا سکا اور یوں پاکستان نے مـیچ دو ایک سے اپنے نام کرتے ہوئے سیریز مـیں کلین سویپ کر لیـا۔ پی ایچ ایف حکام نے پاک چین سیریز کو کامـیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز نے ان حالات مـیں دورہ پاکستان کر کے نہ صرف دوستی کا حق ادا کیـا بلکہ دوسری ٹیموں کی آمد کی راہ بھی ہموار کر دی۔ زندہ دلان لاہور نے ہاکی سمـیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مطالبہ کیـا ہے۔ مـیچ کے مہمان خصوصی نادرا کے چیئرمـین علی ارشد حکیم نے دوستی نبھانے پر چائنیز ٹیم کو وننگ ٹرافی دے دی۔
لندن، فٹبال پریمئر لیگ مـیں مانچسٹر سٹی اور یونائیٹڈ آج اِن ایکشن
لندن(سی ایم لن)فٹبال پریمئر لیگ مـیں آج سرفہرست مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمـیں اِن ایکشن ہوں گی۔لندن مـیں جاری فٹبال پریمئر لیگ مـیں دلچسپ مقابلے شیڈول ہیں۔ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ٹیم مانچسٹر کا سٹی ویسٹ بروم سے مـیچ پڑے گا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویگن کے درمـیان مقابلہ ہو گا۔ چیلسی اور فلہیم کے کھلاڑی بھی اپنا زور بازو دکھائیں گے۔ دیگر مـیچز مـیں بولٹن کا نیو کاسل، لیورپول کا بلیک برن، سندلینڈ کا ایورٹن، اور سٹوک سٹی کا آسٹن ولا سے مقابلہ ہو گا۔
پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(سی ایم لن) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان پہنچ گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان مـیں باکسنگ کا خاصا ٹیلنٹ موجود ہے ، اس ٹیلنٹ کو مناسب مواقع اور تربیت فراہم کی جائے تو بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر عامر خان کے استقبال کے لیے ان کے رشتہ دار اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا بھٹو ، سیکریٹری جنرل اکرم خان اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مـیڈیـا سے بات چیت کرتے ہوئے عامرخان نے کہا کہ پیٹرسن کے ساتھ گزشتہ مقابلے کے متنازعہ نتائج کے خلاف بین الاقوامـی باکسنگ فیڈریشن مـیں اپیل دائر کردی گئی ہے۔ آئندہ سال سے اس پر فیصلہ متوقع ہے۔ عامر خان نے کہا کہ ان کے بھائی ہارون خان بھی باکسنگ مـیں خاصی محنت کر رہے ہیں اور اولمپکے لیے کوالیفائی کرلیں گے۔ عامر خان نے بتایـا کہ وہ پاکستانیوں کی دعاو¿ں کی بہت قدر کرتے ہیں۔ بے نظیر بھٹو شہید باکسنگ ٹورنامنٹ پاکستان مـیں باکسنگ کے مستقبل کے لیے مو ثر ثابت ہوگا۔ وہ دورہ پاکستان مـیں آبائی گھر جائیں گے اور لاہور مـیں دوست احباب سے ملاقاتیں کریں گے۔
15 سالہ کوہ پیما نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلیکیلفورنیـا(سی ایم لن)امریکا کے پندرہ سالہ کوہ پیما نے براعظم انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی سر کر کے ساتوں براعظموں مـیں بلند پہاڑوں کو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیـا۔جارڈن رومـیرو نے سولہ ہزار فٹ سے زائد بلند ونسن ماسیف کو سر کیـا۔ رومـیرو کے والد نے پہاڑی کی چوٹی سے وائس مـیسج کے ذریعے یہ اعلان کیـا۔ پندرہ سالہ رومـیرو اس سے پہلے ماو¿نٹ ایورسٹ سمـیت چھ براعظموں کے بلند ترین پہاڑوں کوزیر کر چکا ہے۔
انیس ویں قومـی مـینز کراٹے چیمپیئن شپ لاہور کے نام
لاہور(سی ایم لن) لاہور نے انیس ویں قومـی مـینز کراٹے چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیـا۔ لاہور مـیں ہونے والی ایک روزہ چیمپیئن شپ مـیں ملک بھر کے تیرہ ڈویڑنز کی ٹیموں نے حصہ لیـا، جس مـیں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے ایونٹس ہوئے، جن مـیں دفاعی چیمپیئن لاہور کے کھلاڑی چھائے رہے، جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچاسی پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کیـا۔ ساہیوال پینتالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوئٹہ تیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز: قومـی سلیکشن کمـیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور (سی ایم لن) متحدہ عرب امارات مـیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومـی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے سلسلے مـیں قومـی سلیکشن کمـیٹی کا اجلاس آج لاہور مـیں ہو گا۔ فاسٹ باو¿لر وہاب ریـاض کو انگلینڈ کے خلاف پریکٹس مـیچ مـیں موقع دیـا جا سکتا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد الیـاس کی سربراہی مـیں ہونے والے اجلاس مـیں چیف کوچ محسن حسن خان اور کپتان مصباح الحق بھی شرکت کریں گے۔۔ ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی بنا پر نظر انداز کئے جانیوالے فاسٹ باو¿لر وہاب ریـاض کی انگلینڈ کے خلاف گیـارہ سے تیرہ جنوری تک کھیلے جانے والے سہ روزہ مـیچ مـیں واپسی ہو سکتی ہے، اگر وہ پرفارمنس دکھانے مـیں کامـیاب ہو گئے تو انہیں ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم مـیں شامل کر لیـا جائے گا۔ اس مـیچ مـیں قائداعظم ٹرافی مـیں عمدہ کارکردگی دکھانے والے چھ سات کھلاڑیوں کو بھی موقع دیـا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خراب کارکردگی کی وجہ سے آل راو¿نڈرشعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کر کے ڈومـیسٹک مـیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز ایوب ڈوگر کو ٹیسٹ ٹیم مـیں شامل کیـا جا سکتا ہے۔ کمـیٹی دورہ افریقہ کے لئے قومـی انڈر نائینٹن ٹیم کا بھی انتخاب کرے گی۔
لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا17 سال بعد ولیمہ
لاہور (سی ایم لن)قومـی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمدشادی کے 17 سال بعد آج دعوت ولیمہ دے رہے ہیں جس کے لئے مقامـی شادی ہال مـیں خصوصی تقریب کا اہتمام کیـا گیـا ہے،مشتاق احمد کے مطابق شادی کے وقت کرکٹ مصروفیـات کی وجہ سے ولیمہ کی دعوت کا اہتمام نہیں کرسکے تھے۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ولیمے کی دعوت انتہائی سادہ ہوگی،جس مـیں عزیزواقارب کے علاوہ دوستوں اور کرکٹرز کو مدعو کیـا گیـا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز، شعیب ملک کی چھٹی کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لن)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سابق کپتان شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیـا گیـا جبکہ وہاب ریـاض کو پریکٹس مـیچ مـیں کھیلانے پر غور کیـا جا رہا ہے۔قومـی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمـیٹی کا اجلاس آج قذافی اسٹیڈیم لاہور مـیں ہو رہا ہے جس مـیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیـا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مـیں صرف ایک تبدیلی متوقع ہے۔ آوٹ آف فارم سابق کپتان شعیب ملک کو ڈراپ کر کے ایوب ڈوگر یـا عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ کیـا گیـا ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر وہاب ریـاض کو بھی انگلینڈ کے خلاف پریکٹس مـیچ مـیں موقع دیـا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پریکٹس مـیچ کے لئے سات کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیـا جائے گا۔
ڈربن ٹیسٹ: جنوبی افریقا اور سری لنکا آج سے مدمقابل
ڈربن(سی ایم لن)جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمـیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج ڈربن مـیں شروع ہو گا، مـیزبان پروٹیز ایک صفر کی برتری کے ساتھ مـیدان مـیں اتریں گے۔ڈربن مـیں شیڈول یہ مـیچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا۔ تین ٹیسٹ مـیچز کی سیریز مـیں ایک صفر کے خسارے کا شکار سری لنکن ٹیم مـیچ جیتنے کے لئے پ±رعزم ہے۔ مہمان اسکواڈ مـیں دو تبدیلیـاں متوقع ہیں۔ چندی مال کو ڈیبیو دیئے جانے کا امکان ہے، تھیسارا پریرا بھی اِن ایکشن ہو سکتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر فلینڈر گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ سینچورین مـیں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی مـیں مـیں پروٹیز نے لنکنز کو اننگز اور اکاسی رنز کی شکست دی تھی۔
مـیلبورن ٹیسٹ:آسٹریلیـاکے 6وکٹوں کے نقصان پر277رنز
مـیلبورن(سی ایم لن)بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ مـیں ٹاس جیت کر آسٹریلیـا نے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ستتررنز بنائے۔ مـیلبرن مـیں بھارت کے فاسٹ بولرز ظہیرخان اور ایشانت شرما فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے ٹیم مـیں شامل ہوگئے۔ آسٹریلیـا نے ایڈ کووان کو ٹیسٹ کیپ دی۔کووان اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو چھیـالیس رنز کا آغاز دیـا۔ وارنر سینتیس اور شون مارش صفرمسلسل گیندوں پر آﺅٹ ہو گئے۔ آسٹریلیـا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ستتر رنز بنائے۔ ایڈ کووان چھیـاسٹھ،رکی پونٹنگ باسٹھ، ڈیوڈ وارنر سینتیس اور مائیکل کلارک اکتیس رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ بھارت کے امـیش یـادیو نے تین اور ظہیر خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیـا۔
وہاب ریـاض انگلینڈکیخلاف وارم اپ مـیچ مـیں شامل ، پی سی بی
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راو¿نڈر وہاب ریـاض کو انگلینڈ کے خلاف تین روزہ وارم اپ مـیچ مـیں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز مـیں شعیب ملک کی جگہ ایوب ڈوگر کو ٹیم مـیں شامل کرنے کا فیصلہ کیـا ہے۔ذرائع کے مطابق نو جنوری سے متحدہ عرب امارات مـیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمـیان کھیلے جانے والے تین روزہ وارم اپ مـیچ مـیں وہاب ریـاض کو شامل کرنے کا فیصلہ کیـا ہے۔ قومـی سلیکشن کمـیٹی اس مـیچ مـیں وہاب ریـاض کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ٹیم مـیں شمولیت کے بارے فیصلہ کرے گی۔ذرائع نے بتایـا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز مـیں شعیب ملک کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ پر ڈومـیسٹک کرکٹ مـیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز ایوب ڈوگر کو ٹیم مـیں شامل کرنے کا فیصلہ کیـا گیـا ہے۔
پی ایچ ایف نے باغی کھلاڑیوں پر5 سال کی پابندی عائد کر دی
لاہور(سی ایم لن)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت مـیں فروری سے شروع ہونیوالی ہاکی باغی لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور پی ایچ ایف کانگرس کا اجلاس ہوا جس مـیں ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی ،، اجلاس مـیں 48 کروڑ روپے کا بجٹ پاس کیـا گیـا۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی بھی باغی لیگ مـیں شرکت کرے گا۔ اسے پی ایچ کی جانب سے پانچ سال کی پابندی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔کانگرس اجلاس مـیں فیصلہ کیـا گیـا ہے کہ سابق پندرہ اولمپئنز نے وزیراعظم کو خط لکھ کر انسانی سمگلنگ کا جو الزام لگایـا ہے۔ ہاکی فیڈریشن ان پندرہ اولمپئنز کیخلاف کورٹ مـیں جائے گی۔
این بی اے سیزن: شکاگو بلزنے لاس اینجلس لیکرز کو ہرا دیـا
لاس اینجلس(سی ایم لن) این بی اے سیزن کے افتتاحی مـیچ مـیں شکاگو بلزنے لاس اینجلس لیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ستاسی کے مقابلے مـیں اٹھاسی پوائنٹس سے ہرادیـا۔ لاس اینجلس مـیں کھیلے گئے مـیچ مـیں ایل اے لیکرزکوشکاگو کی باصلاحیت ٹیم پرگیـارہ پوائنٹس کی واضح سبقت حاصل تھی لیکن آخری لمحات مـیں ہونے والی غلطیوں کے باعث شکاگو بلزنے مـیدان مار لیـا۔ شکاگو نے آخری چند منٹ مـیں نہ صرف گیـارہ پوائنٹس کا خسارہ کم کیـا بلکہ ڈیرک روزنے صرف چار سیکنڈز قبل رننگ شاٹ مار کر اپنی ٹیم کو ایک پوائنٹ کی سبقت دلادی۔ لیکرز کے اسٹار پلیئرکوبے برائنٹ نے آخری لمحات مـیں پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن لول ڈینگ نے ان کی کوشش کوناکام بنادیـا۔ بلزکی جانب سے ڈیرک روز نے بائیس اورلول ڈینگ نے اکیس پوائنٹس اسکورکئے۔ لیکرز کے کوبے برائنٹ اٹھائیس پوائنٹس اسکور کر کے بھی اپنی ٹیم کوشکست سے نہ بچاسکے۔
پاکستان انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے: مصباح الحقلاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کہ پاکستان انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے۔ایک برطانوی اخبار مـیں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا شمار دنیـا کی بہترین ٹیموں مـیں ہوتاہے اور اگلے ماہ متحدہ عرب امارات مـیں ہونے والی ٹیسٹ سریز بہت سخت ہوتاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بھی اس وقت بھرپور فارم مـیں ہے اور اگر ہم نے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھا تو انگلینڈ سمـیت بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ مصباح الحق کی قیـادت مـیں گرین شرٹس نے ابتک تیرہ ٹیسٹ مـیچ کھیلے ہیں۔چھ مـیں کامـیابی مقدر بنی اور ایک مـیں
شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے
صبح نو ٹینس: عقیل خان و دیگر اگلے مرحلے مـیں کراچی(سی ایم لنکس) ٹاپ اسٹار عقیل خان، یـاسر خان، ہیرا عاشق، نومـی قمر اور زوہیر رضا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومـی صبح نوہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ کے اگلے راﺅنڈ مـیں پہنچ گئے۔ طلحہ زبیر سرما والا اور فہیم کے درمـیان ٹورنامنٹ کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس مـیں طلحہ نے کامـیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ مـیں ملک بھر کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ کراچی کے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپورٹس کمپلمـیر روڈ پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پہلے روز مـینز سنگل کے پہلے راﺅنڈ مـیں قومـی چیمپین اور ٹاپ سیڈ عقیل خان نے یکطرفہ مـیچ مـیں سید عباس رضا کو 6-1 اور 6-2 سے زیر کیـا۔ نمبر دو سیڈ یـاسر خان نے حسن جاوید کو 6-0 اور 6-1 سے ہرایـا، طلحہ زبیر نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فہیم رمضان کو 6-3 اور 6-3 سے ہرایـا۔ ڈیوس کپر ہیرا عاشق نے محمد نسیم کو 6-1 اور 6-1 سے، ونود داس نے ایم اظہر 6-1 اور 6-1 جبکہ سید زوہیر رضا نے عمانویل انور 6-0 اور 6-2 سے ہرا کر اگلے راﺅنڈ مـیں کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ ٹورنامنٹ مـیں لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر۔18، بوائز انڈر 14 اور مکسڈ انڈر 11 کے مـیچز کا آغاز آج ہوگا۔
کرکٹ کے لیے ہر شعبے مـیں ماہر کوچ کا ہوناکسی مسئلے کا حل نہیں‘جاوید مـیاندادلاہور(سی ایم لنکس)سابق کپتان جاوید مـیاندادنے کہا کہ کرکٹ کے لیے ہر شعبے مـیں ماہر کوچ کا ہوناکسی مسئلے کا حل نہیں۔ کرکٹ مـیں کوچ کے کردار کی کوئی اہمـیت نہیں ہے ‘ قومـی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید مـیانداد نے کہا ہے کہ کرکٹ مـیں کوچ کے کردار کی کوئی اہمـیت نہیں جبکہ ٹیم کے ساتھ منصوبہ ساز کا ہونا ضروری ہے۔ مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید مـیانداد کا کہنا ہے کہ مـیرے خیـال مـیں کرکٹ مـیں کوچ کے کردار کی کوئی اہمـیت نہیں ہے جبکہ ٹیم کے ساتھ ایک ایسے منصوبہ ساز کا ہونا ضروری ہے جو کہ ہر مـیچ کیلئے نئی حکمت عملی کی منصوبہ بندی تیـار کرے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ انکا کہنا تھا کہ مـیرے خیـال مـیں کرکٹ کے لیے ہر شعبے مـیں ماہر کوچ کا ہوناکسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ کرکٹ مـیں کامـیابی کھلاڑیوں کی ا علیٰ کارکردگی کی وجہ سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ آپ کھلاڑی کو جتنے بھی مشورے دے دو اس کا انحصار کھلاڑی پر ہی ہوتا ہے کہ وہ مـیدان مـیں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اگری کھلاڑی کو انٹرنیشنل سطح پر بھی کوچنگ کی ضرورت پڑتی ہے تو مـیرے خیـال مـیں اس کھلاڑی کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا کوئی حق نہیں ہے.
25/12/2011پی سی بی سلیکشن کمـیٹی آج انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کریگی
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمـیٹی کا اجلاس( آج)پیرلاہور مـیں ہو گا۔ اجلاس مـیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیـا جائے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمـی مـیں ہونیوالے اجلاس کی صدارت چیف سلیکٹر پی سی بی محمد الیـاس کریں گے جس مـیں دبئی مـیں ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومـی ٹیم کا اعلان کیـا جائے گا۔سیریز کیلئے عبوری کوچ محسن حسن کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ لاہور مـیں چار جنوری سے شروع ہو گا۔ چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے وننگ ٹیم کمبی نیشن برقرار رہے گا تاہم ٹیم مـیں ایک آدھ تبدیلی ہو سکتی ہے۔ قومـی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ابو ظبی مـیں ہونیوالی سیریز مـیں 3 ٹیسٹ ، 4 ون ڈے اور 3 ٹی 20 مـیچز کی سیریز کھیلے گی۔
باکسر محمد عامر آج پاکستانپہنچیں گے
اسلام آباد(سی ایم لن) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان(آج) پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ دوسرے شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل پاکسنگ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمـیٹی کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں اور ٹورنا منٹ کی اختتامـی تقریب مـیں بھی شرکت کریں گے، پاکستان مـیں باکسر محمد عامر کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کی پاکستان آمد اور ان کو ایک نظر دیکھنے کے لئے بے تاب ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ ایونٹ مـیں محمد عامر کی شرکت سے ایونٹ کو چار چاند لگ جائیں گے۔
قومـی ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 4 جنوری سے شروع ہو گا
لاہور(سی ایم لن) انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات مـیں سیریز کی تیـاری کے لئے قومـی ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ چار جنوری سے لاہور مـیں شروع ہو گا۔ قومـی ٹیم کے مـینجر نوید اکرم چیمہ نے لاہور مـیں مـیڈیـا کو بتایـا کہ کیمپ سات جنوری تک جاری رہے گا جبکہ قومـی ٹیم سیریز کھیلنے کے لئے نو جنوری کو یو اے ای روانہ ہو گی۔ انہوں نے قومـی ٹیم کی حالیہ فتوحات کو ٹیم سپرٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جس جذبے اور محنت سے کھیل رہے ہیں، اگر اسی طرح کھیلتے رہے تو دنیـا کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی کامـیابی ان کا مقدر ہو گی۔ مـینجر نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ دنیـا کی ٹاپ ٹیم ہے اور اس کے خلاف سیریز ٹف ہو گی۔ نوید اکرم چیمہ نے بتایـا کہ اسپاٹ فکسنگ سمـیت دیگر مشکلات کی بنا پر قومـی کرکٹرز توجہ سے کرکٹ کھیل کر فتوحات سمـیٹ رہے ہیں۔
پاک چین دوستی کا چوتھا ہاکی مـیچ آج لاہور مـیں ہوگا
لاہور(سی ایم لن) پاکستان چین دوستی سیریز کا چوتھا ہاکی مـیچ آج لاہور مـیں کھیلا جائے گا۔قومـی ٹیم کو سیریز مـیں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور چین کے درمـیان چوتھے ہاکی مـیچ کے لئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور مـیں تمام تیـاریـاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جہاں سات سال بعد بین الاقوامـی مـیچ کھیلا جارہا ہے۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیـا گیـا ہے۔ اسٹیڈیم مـیں داخلہ مفت رکھا گیـا ہے۔
بھارت اور آسٹریلیـا کے درمـیان پہلا ٹیسٹ مـیچ آج شروع ہوگا
مـیلبورن(سی ایم لن)بھارتی ٹیم دورہ آسٹریلیـا مـیں اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی۔ آسڑیلیـا اور بھارت کے درمـیان چار ٹیسٹ مـیچز کی سیریز آجسے شروع ہو گی۔باکسنگ ڈے سے شروع ہونیوالے سیریز کے پہلے ٹیسٹ مـیچ کیلئے بھارت اور آسٹریلیـا کی ٹیموں نے اپنی تیـاریـاں مکمل کر لیں۔آسٹریلوی ٹیم مـیں تین تبدیلیـاں کی گئی ہیں۔ فلپ ہیوز اور عثمان خواجہ کو ڈراپ کر کے ایڈ کووان اور شون مارش کی ٹیم مـیں واپسی ہوئی ہے جبکہ بین ہیفن ہاس کو مائیکل سٹارک کی جگہ پر فٹ کیـا گیـا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو فٹ قرار دیـا ہے۔ ایشانت شرما اور ظہیر خان انجریز سے فٹ ہو کر مـیدان مـیں اترنے کو تیـار ہو گئے۔
اعصام الحق اور عقیل خان کے درمـیان کراچی مـیں نمائشی مـیچ
کراچی(سی ایم لن)ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ڈبلز رینکنگ مـیں ورلڈ نمبر ون پوزیشن کو ہدف قرار دیـا ہے۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بھی کھیلتے رہیں گے۔کراچی مـیں اعصام الحق نے پاکستان نمبر ایک عقیل خان سے نمائشی مـیچ کھیلا۔اعصام الحق نے اس سے پہلے ٹینس ٹورنامنٹ کے مـیچز بھی دیکھے۔ مـیڈیـا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ ڈبلز کی عالمـی رینکنگ مـیں نمبر ایک پوزیشن کے خواہشمند ہیں۔
کریبین ٹی 20: ہالینڈ ٹیم کا اعلان
ایمسٹرڈیم(سی ایم لن) ہالینڈ نے کیربیئن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیـا ہے۔ پیٹربورین کو ٹیم کا کپتان مقرر کیـا گیـا ہے۔ سٹار بلے باز رائن ٹین ڈسکاٹے اور ٹاپ کاپر دیگر مصروفیـات کی وجہ سے ٹورنامنٹ مـیں حصہ نہیں لیں گے۔ اعلان کردہ ٹیم مـیں پیٹربورین (کپتان)، ویلسے بریسی، مدثر بخاری، ایٹس بورمن، ٹام ڈی گروتھ، ٹم گروٹرز، ٹم وان ڈر گگٹن ،ٹام ہیگلمـین، ایلیکرویزی، آشا ملک، سٹیفن مـیبرگ، پیٹرسیلر، ایرک اور مائیکل سوارٹ شامل ہیں۔ ہالینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ مـیں اپنا پہلا مـیچ 10 جنوری کو سسیکے خلاف کھیلے گی۔
فارم کی بحالی کے لیے پونٹنگ نے سابق ٹرینر سے مدد مانگ لی
مـیلبورن(سی ایم لنکس) گزشتہ ایک برس نے ناقص فارم سے تنگ آکر آسٹریلوی بیٹسمـین رکی پونٹنگ نے اپنے ئر کے سب سے پہلے ٹرینرگریگ شیپرڈ سے مدد طلب کرلی۔ 19 برس قبل جب رکی پونٹنگ نے شیفلڈ شیلڈکرکٹ کلب کے لیے ڈیبیوکیـا تھا اس وقت گریگ شیپرڈ ان کی کوچنگ کیـاکرتے تھے۔ پونٹنگ نے کہا کہ بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل بیٹسمـینوں کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے دوران مـیں نے اپنے سابق کوچ شیپرڈ سے درخواست کی کہ وہ کیمپ مـیں آکر فارم کی بحالی مـیں مـیری مددکریں۔کیمپ نے شیپرڈ نے بولنگ مشین کے ذریعے پونٹنگ کوبیٹنگ پریکٹس کرائی۔ پونٹنگ نے کہا کہ شیپرڈ مـیرے بیٹنگ اسٹائل کوسمجھتے ہیں، مـیں چاہتا ہوں کہ وہ نشاندہی کریں کہ مـیں کہاں غلطی کررہا ہوں۔گزشتہ چندبرسوں مـیں مـیراکھیل تبدیل ہواہے اور مجھ مـیں بہت سی بری عادتیںآ گئی ہیں، شیپرڈکو خصوصی طور پر بلانے کا مقصد اپنے پرانے بیٹنگ اسٹائل پر واپس آنا ہے۔ یـاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی بیٹسمـین سچن ٹندولکر نے بھی اپنے ٹرینرکوخاص طور پر بھارت سے بیٹنگ پریکٹس کے لیے آسٹریلیـا بلوایـا ہے۔
ورلڈکپ 2014: روماریواور رونالڈو32ہزارٹکٹ عطیہ کریں گے
برازیلیـا(سی ایم لنکس) برازیل کے سابق فٹ بالرز روماریواور رونالڈو نے ورلڈکپ 2014ءمـیں معذور افراد کے لیے32 ہزار ٹکٹیں عطیہ کرنے کا اعلان کیـا ہے۔ برازیل 2014ء فٹبال ورلڈکپ کا مـیزبان ہے۔ سابق فٹبالر روماریو اس وقت برازیلین پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے ہرمـیچ مـیں 500 معذورافرادکو فری ٹکٹ دیے جائیں گے تاکہ وہ اسٹیڈیم مـیں بیٹھ کرکھیل سے لطف اندوزہو سکیں۔ روماریو کا کہنا تھا کہ برازیل مـیں معذورافرادکی حالت بہت خراب ہے اور ہمـیں اس طرف توجہ دیناہوگی۔
پاکستان کا ایشین یوتھ اور بیچ گیمز کرانے کا اعلان
لاہور (سی ایم لن) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایشین یوتھ اور بیچ گیمز کرانے کا اعلان کر دیـا۔ لاہور مـیں ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کی زیر صدارت ایگزیکٹیو کمـیٹی کا اجلاس ہوا، جس مـیں کامن ویلتھ یوتھ گیمز سمـیت دیگر ایونٹس مـیں قومـی دستوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اطمـینان کا اظہار کیـا گیـا۔ پی او اے کے کوڈ آف کنڈیکٹ، ویب سائٹ، سپانسر شپ اور سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد صدر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایـا کہ سندھ مـیں قومـی سطح پر بیچ اور ملک مـیں یوتھ اور ویمن گیمز کرانے کا فیصلہ کیـا گیـا ہے تاکہ ان ایونٹس کا انعقاد کر کے ایشین بیچ اور یوتھ گیمز کے پاکستان مـیں انعقادکے لئے بولی دی جا سکے، جس کے لئے اسپورٹس کمـیشن تمام معاملات کو حتمـی شکل دے گا۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق خدشات درست نہیں،سبحان احمد
لاہور(سی ایم لن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان پر خدشات درست نہیں، دوسری جانب بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے ٹیم کے عبوری کوچ محسن حسن خان کو ملاقات کے لئے لاہور طلب کرلیـا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان پر سابق کھلاڑیوں اور کھیل سے وابستہ شخصیـات کے خدشات درست نہیں ہیں کیوں کہ انکے مطابق اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمـیان ایک معاہدہ طے پاچکا ہے جس پرمـیڈیـا کی موجودگی مـیں ڈھاکا مـیں دستخط کئے گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف نے سابق چیف سلیکٹر اور عبوری کوچ محسن حسن خان کو لاہور طلب کیـا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے سربراہ محسن حسن خان سےایک حالیہ انٹرویو کے حوالے سے جواب طلبی کے علاوہ انکو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد موجودہ ذمہ داری سے الگ کئے جانے کے متعلق بھی آگاہ کرینگے۔
اسٹرائیکر ڈیوڈ ویـا ٹانگ کی سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ
بارسلونا(سی ایم لنکس)بارسلونا اور اسپین کے اسٹرائیکر ڈیوڈ ویـا کو بائیں ٹانگ کی سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیـا گیـا۔ اسپین کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر ڈیوڈ ویـا جاپان مـیں کلب ورلڈ کپ کے دوران اپنی بائیں ٹانگ تڑوابیٹھے تھے جس کے باعث انہیں فوری طورپروطن واپس آنا پڑا تھا۔ ویـا کو سرجری کے پانچ روز بعد بارسلونا کے ہسپتال سے فارغ کردیـا گیـا ہے۔ ویـا سرجری کے باعث چار سے پانچ ماہ ایکشن مـیں دکھائی نہیں دیں گے۔ بارسلونا کے کوچ پیپ گارڈیولا اور ان کے ٹیم مـیٹ لائنل مـیسی، ڑاوی، سیسے فیبریگاس، کارلوس پیول سمـیت کئی کھلاڑیوں نے ہسپتال مـیں ویـا کی عیـادت کی۔ اسپینش اسٹرائیکر کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا ایک اورامتحان ہے۔
24/12/2011 قومـی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ مـیں بہتری
لاہور (سی ایم لن) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز مـیں دو صفر سے کامـیابی نے قومـی کرکٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ مـیں پانچویں پوزیشن پر پہنچادیـا۔مارچ دو ہزار نو کے بعد ٹیم کی رینکنگ مـیں پہلی بار ایک درجے بہتری ہوئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ مـیں پاکستان چھٹے درجے سے ترقی پاکر پانچویں نمبرپرپہنچ گیـا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ دو ہزارنو کے بعد اپنی رینکنگ بہتربنانےمـیں کامـیاب ہوئی ہے۔آئی سی سی رینکنگ مـیں انگلینڈ ایک سو پچیس پوائنٹ کے ساتھ پہلے، بھارت ایک سو اٹھارہ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقا ایک سو سولہ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیـا ایک سو تین پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد ننانوے ہیں اور رینکنگ مـیں اس کا نمبر پانچ ہے۔ سری لنکا، ننانوے پوائنٹ کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹ کے ساتھ ساتویں، نیوزی لینڈ تیراسی پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں اوربنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ پوائنٹ کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمـیان آئندہ سال سترہ جنوری سے متحدہ عرب امارات مـیں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز مـیں کامـیابی پاکستان کو درجہ بندی مـیں چوتھے نمبر پر پہنچا سکتی ہے۔
سپاٹ فکسنگ کیس :محمد عامر کی قبل از وقت رہائی کا امکان
لندن(سی ایم لن)سپاٹ فکسنگ کیس مـیں سزا یـافتہ پاکستانی فاسٹ باو¿لر محمد عامر کی قبل از وقت رہائی کا امکان بڑھ گیـا۔ لندن کی جیل مـیں قید محمد عامر کو سزا ختم ہونے سے قبل ہی رہا کیے جانے کا امکا ن پیدا ہو گیـا ہے۔فاسٹ باو¿لر کو سپاٹ فکسنگ کیس مـیں چھ ماہ کی سزا ہوئی تھی جو اگلےبرس فرروری مـیں ختم ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر جو ان دنوں ایک اصلاحی جیل مـیں اپنی سزا کے دن گزار رہے ہیں کو ان کے اچھے رویے کے باعث جلد رہا کیـا جا سکتا ہے۔ فاسٹ باو¿لر کی کم عمری کے باعث لندن کی کراو¿ن کورٹ مـیں انکے خلاف مقدمے کے دوران بھی کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ان کےساتھ نرم رویہ برتنے کی آواز بلند کی تھی۔ ند روز قبل انگلینڈ کے سابق کپتان مائک بریلی نے بھی عامر کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے امـید ظاہر کی تھی کہ وہ بہت جلد نو جوان فاسٹ باو¿لر کو کرکٹ مـیدان مـیں کھیلتا دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
آسٹریلین اوپن ٹینس: 16جنوری سے آغاز
مـیلبورن(سی ایم لن)سال 2012ءکا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 16جنوری سے ملبورن مـیں شروع ہوگا۔ جس مـیں ٹینس کے نامور مـینز اور ویمنز کھلاڑی ایکشن مـیں نظر آئیں گے۔ سربیـا کے عالمـی نمبر ایک ٹینس سٹار نوویک جوکوچ مـینز سنگلز مقابلوں مـیں جبکہ بیلجیئم کی کم کلسٹر ویمنز سنگلز مقابلوں مـیں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ مـینز ڈبلز مقابلوں مـیں امریکن بھائیوں کی جوڑی باب اور مائیک برائن جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں مـیں گسیلاڈلکو اور فلاویہ پینی یٹا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ مـیگا ایونٹ 14روز جاری رہنے کے بعد 29 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
امریکی ایتھلیٹ لیٹی نے مـیگا سلالم ریس جیت لی
روم(سی ایم لن)عالمـی چیمپئن ٹیڈ لیٹی نے اٹلی کے برفانی پہاڑیوں پر اپنے شاندار کارکردگی سے فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔اٹلی کی برف مـیں ڈھکی خوبصورت پہاڑیوں پر ہونیوالی سلالم ریس مـیں دنیـا بھر کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ فرانس کے رچرڈ سیشن کے تیزترین کھلاڑی تھے البتہ مـیزبان ملک کے بروسوٹی نے ان کی برتری ختم کر دی۔ ساتھ ہی مـیگا ایونٹ مـیں دوسری پوزیشن بھی حاصل کی۔ عالمـی چیمپئن ٹیڈ لیٹی نے اپنی برتری دکھائی اور چونتیس اعشاریہ سات دو سیکنڈز کے فرق سے فاتح قرار پائے۔
پاکستان اور چین کے درمـیان تیسرا مـیچ آج ہوگا
فیصل آباد(سی ایم لن) پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کے درمـیان چار ٹیسٹ مـیچز کی سیریز کا تیسرا مقابلہ آج فیصل آباد مـیں ہوگا۔ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی مـیں کھیلے گئے سیریز کے ابتدائی دو مـیچز مـیں گرین شرٹس نے اپنے مدمقابل کو زیر کیـا تھا۔پہلے مـیچ مـیں تین صفر سے کامـیابی مـیزبان ٹیم کے حصے مـیں آئی جب کہ دوسرے مـیچ مـیں ایک سخت مقابلے کے بعد پاکستان نے پانچ تین سے چین کو شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ آج کے مـیچ مـیں فتح کے ذریعے سیریز اپنے نام کرنے مـیں کامـیاب ہوجائینگے۔
پی سی بی کا ڈیو واٹمورکو کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیـا کے ڈیو واٹمور کو قومـی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیـا ہے اور انہیں حتمـی مذاکرات کیلئے آئندہ پاکستان طلب کرلیـاہے۔ڈیو واٹمور کی کوچنگ مـیں سری لنکا نے انیس سوچھیـانوے کا ورلڈ کپ جیتا۔ بنگلہ دیش ان کی کوچنگ مـیں دوہزار سات ورلڈکپ کے دوسرے راﺅنڈ مـیں پہنچا۔ باب وولمر کے انتقال کے بعد بھی ڈیو واٹمور پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امـیدوار تھے لیکن جیف لاسن کو ان پر ترجیح دی گئی۔ذرائع کے مطابق اس مرتبہ پی سی بی اور ڈیو واٹمور کے درمـیان بیشتر امور طے پاگئے ہیں۔ جن کے مطابق واٹمور کو اٹھارہ ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ، فائیو اسٹار ہوٹل مـیں قیـام اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائیگی۔ واٹمور سلیکشن مـیں اختیـار اور معاون اسٹاف بھی اپنی مرضی کا چاہتے ہیں۔ یہ تمام معاملات جنوری مـیں ان کے پاکستان آنے پر طے ہونگے۔ڈیو واٹمور ان دنوں ممبئی نیشنل اکیڈمـی مـیں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایشیـا کپ اور آئی پی ایل فور کے بعد پاکستان ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم بھارت کو ہرانے کی اہل ہے، مائیک ہسی
مـیلبورن(سی ایم لن)آسٹریلیـا کے مایہ ناز بیٹسمـین مائیک ہسی کا دعویٰ ہے کہ مـیزبان ٹیم متوازن اور بھارت کو ہرانے کی اہل ہے۔آسٹریلیـا اوربھارت کے درمـیان پانچ مـیچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر کو مـیلبرن مـیں شروع ہو رہا ہے۔ چھبیس سال بعد نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم تنقید کی زد مـیں ہے۔مچل جونسن اور شین واٹسن ان فٹ ہیں اور بولنگ کاانحصار اکیس سالہ جیمز پیٹنسن پر ہے۔ ماہرین اسے بھارت کیلئے آسٹریلیـا مـیں سیریز جیتنے کا سنہری موقع قرار دے رہے ہیں۔مائیک ہسی کا کہنا ہے کہ ہماری بولنگ مـیں بہت گہرائی ہے، ریگولر بولرز کی معاونت وہ خود، کپتان مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنر کرسکتے ہیں جبکہ بیٹنگ بھی کافی مضبوط ہے۔ شون مارش کی فارم اور فٹنس کی بحالیخوش آئندہے۔ ہسی نے کہاکہ وہ اپنی بیٹنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور پونٹنگ اور کلارک کے ساتھ ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔
کولکتہ: انڈین پریمـیئر فٹبال لیگ فروری مـیں شروع ہو گی
کولکتہ(سی ایم لن)انڈین پریمـیئر فٹبال لیگ فروری مـیں کولکتہ مـیں شروع ہو گی۔ یہ ایونٹ انڈین پریمـیئر کرکٹ لیگ کی طرز پر کھیلا جائے گا جس کیلیے تیـاریـاں شروع کر دی گیئں ہیں۔کولکتہ مـیں ٹورنامنٹ کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریڑی یو کے گنگولی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیون کی نیلامـی اگلے مہینے تک مکمل ہو جایئگی۔ ٹورنامنٹ مـیں چھ فرنچایئز کی ٹیمـیں حصہ لیںاور ہر ٹیم مـیں صرف ایک غیر ملکی کھلاڑی کو شامل کیـا جا سکے گا۔
ماریـا شراپوا زخمـی، برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے دستبردار
برسبین(سی ایم لن)روسی ٹینس سٹار ماریـا شراپوا زخمـی ہونے کے باعث برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار ہو گئیں۔ماریـا نے اکتیس دسمبر سے آسٹریلیـا کے شہر بر سبین مـیں ہونے والے اس ایونٹ کیلیے تیـاریـاں شروع کر دی تھیں لیکن پریکٹس کے دوران ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس برس اپنا ٹینس کیرئر دوبارہ شروع کرنے کیلیے بہت پر جوش تھیں۔ ان کا کہنا تھا وہ 16 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلیـا اوپن مـیں ضرور حصہ لیں گی۔
پشاور :سکواش لیجنڈ جان شیر خان کی بیٹی کی نسبت طے پا گئی
پشاور(سی ایم لن)پشاور مـیں لیجنڈ جان شیر خان کی بیٹی کی نسبت سکواش کے کھلاڑی وقار محبوب سے طے پا گئی۔جان شیر خان کی بیٹی ثنا شیر خان اور اور سکواش پلیئر وقار محبوب کی منگنی کی تقریب مـیں کھلاڑیوں اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد مـیں شرکت کی۔ وقار محبوب پاکستان کے ٹاپ سکواش پلیئر فرحان محبوب کے چھوٹے بھائی اور جان شیر خان کے بھتیجے بھی ہیں۔ اس موقع پر مـیڈیـا سے بات چیت کرتے ہوئے جان شیر خان کا کہناتھا کہ وہ اپنی بیٹی کی نسبت وقار محبوب سے طے پاجانے پر نہایت خوش ہیں۔ وقار محبوب نے بھی اپنی منگنی پر خوشی کا اظہار کیـا۔
لاہور مـیں انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ کا آغاز
لاہور( سی ایم لنکس)انٹرنیشنل پاکستان اسکواش سرکٹ فور ٹورنامنٹ لاہور مـیں شروع ہو گیـا۔پنجاب سکوائش کمپللاہور مـیں ہونے والے ٹورنامنٹ مـیں تین پاکستانی نڑاد غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ اٹھائیس دسمبر تک جاری رہے گا۔ پہلے دو روز کوا لیفائنگ راو¿نڈ کے مـیچز کھیلے جائیں گے۔ پچیس دسمبر سے مـین راو¿نڈ شروع ہوں گے۔ افتتاحی روز ہونے والے مـیچز مـیں محمد ثاقب یوسف، عماد فرید، عاطف حنیف، شعیب حسن، علی شاہ بخاری، مجاہد حسین اور خواجہ عادل مقبول نے کامـیابی حاصل کی۔
23/12/2011
انگلینڈ کیخلاف ٹیم کو مزید بہتر کاکردگی کیلئے محنت کرنا ہو گی،مصباح الحق
لاہور (سی ایم لن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے لیے ٹیم کو مزید بہتر کاردگی کے لیے محنت کرنا ہو گی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پربنگلہ دیش سے واپسی قومـی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصاح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش مـیں ہونے والے کرکٹ مـیچ مـیں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی جو ایک خوش آئند بات ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی بھی اچھی رہی۔مصاح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے ساتھ ہونیوالی سیریز بہت اہم ہے۔ تمام کھلاڑی انگلینڈ سے کھیلنے کیلئے ذہنی طور پر تیـار ہیں اور ہر پلئیر جانتا ہے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے لیے اسے مزید بہتر پرفارمنس دینی ہو گی۔ایک سوال کو جواب دیتے ہوئے مصبا الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم مـیں زیـادہ تبدیلی کی گنجائش نہیں تاہم ٹیم کی پرفارمنس مزید بہتر بنائی جائے گی۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز مـیں سخت محنت کرنا ہوگی، محسن خان
کراچی(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کی پرفارمنس متاثر کن رہی ہے،اصل امتحان انگلینڈ کیخلاف سیریز مـیں ہوگا۔ دورہ بنگلہ دیش سے واپسی کے بعدکراچی ایئرپورٹ پر مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن حسن خان نے کہا کہ رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے جس کی وجہ سے ٹیم اور کھلاڑیوں کی رینکنگ مـیں بہتری آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف یو اے ای سیریز اور دورہ بنگلہ دیش کے دوران کھلاڑیوں کی خامـیوں کو مانیٹر کیـا ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ قومـی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ مـیں سرفہرست ہے اور اس کے ساتھ مـیچز کانٹے دار ثابت ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کیلئے کوچ مقرر کرنا پی سی بی کا کام ہے اگر انھیں کوچنگ کی آفر کی گئی تو خدمات پیش کرنے کیلئے تیـار ہیں۔ نوجوان بیٹسمـین اسد شفیق نے مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ مـیں پہلی سنچری اسکور کرنے مـیں کامـیاب رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ،سینئرز اور کوچ کابھرپور تعاون حاصل ہونے کی وجہ سے ان کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔
لاہور: بے نظیر بھٹو باکسنگ ٹورنامنٹ، بھارتی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیـا
اسلام آباد(سی ایم لن)بے نظیر بھٹو شہید انٹر نیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ مـیں شرکت کے لئے آٹھ رکنی بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔پاک بھارت دوستی بس کے ذریعے پہنچنے والے بھارتی اسکواڈ مـیں کوچ، جگدیش ملک، کھلاڑیوں مـیں مدن لال، منجیت سنگھ، ارمندر سنگھ، نریندر سنگھ، سندیپ سنگھ اور دیوان چھو کے علاوہ ایک ٹرینر بھی شامل ہیں۔ مـیڈیـا سے گفتگو مـیں کوچ و منیجر کا کہنا تھا کہ وہ اچھی تیـاری کے ساتھ آئے ہیں۔ اسلام آباد مـیں شروع ہونے والا باکسنگ کا انٹرنیشنل ایونٹ تیس دسمبر تک جاری رہے گا۔
ذربائیجان مـیں 2020 اولمپکے لوگو کی رونمائی
باکو(سی ایم لن)2020 اولمپکے لوگو کی رونمائی آذربائیجان کے دارلحکومت باکو مـیں ہوئی۔آذربائیجان 2020 کے اولمپکی مـیزبانی کا امـیدوار تو ہے لیکن اسے فیورٹ قرار نہیں دیـا جا رہا ہےتا ہم دارلحکومت باکو مـیں جوش و خروش کا یہ عالم ہے کہ نیشنل اولمپک کمـیٹی کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے ہاتھ سے بنے ہوئے ایک روایتی قالین کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیـا جس مـیں وزیر کھیل ازاد رحیموف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کی اس تقریب کا مقصد دنیـا کو آذربائجان کی مہمان نوازی کے بارے مـیں آگاہی دینا ہے۔ لوگو پر اولمپ2020 کے الفاظ بنے ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمـیٹی اگلے برس مئی مـیں بیونس آئرس کے اجلاس مـیں 2020 کے اولمپکے مقام کا فیصلہ کرے گی۔ دیگر امـید وارممالک مـیں جاپان، سپین، ترکی، اٹلی اور قطر شامل ہیں۔
ٹنڈولکر ، بریڈ مـین سے عظیم کرکٹر ہیں، آسٹریلوی محقق
مـیلبورن (سی ایم لن) آسٹریلوی محقق نے سچن ٹنڈولکرکو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا کامـیاب ترین بیٹسمـین قرار دیـا ہے۔ آسٹریلوی یونیورسٹی مـیں شعبہ معاشیـات کے محقق ڈاکٹر نکولس رہوڈ نے دعویٰ کیـا ہے کہ انہوں نے معاشیـات کے نظریـات کو بنیـاد بناکر اس معمہ کو حل کردیـا اور معاشیـات کے فارمولے کے حساب سے ٹنڈولکر، ڈان بریڈ مـین سے آگے ہیں۔ نکولس نے بتایـا کہ مـیں نے پہلے سچن ٹنڈولکر کے ٹیسٹ رنز کو اتنے رنز سے مائنس کیـا جتنے اس عہد کا ایک اوسط بیٹسمـین ٹنڈولکر کے برابر اننگز کھیل کر بناسکتا ہے۔ اسی طرح ڈان بریڈ مـین کے ٹوٹل ٹیسٹ رنز کو ان کے عہد کے اوسط درجے کے بیٹسمـین کے مجموعی رنز سے مائنس کیـا، اس فارمولے سے مجھے معلوم ہوا کہ سچن ٹنڈولکر بریڈ مـین سے عظیم ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔ ٹنڈولکر نے 184 ٹیسٹ مـیچز مـیں 56.02 کی اوسط سے 15183 رنز بنائے ہیں۔جبکہ بریڈن مـین نے52 ٹیسٹ مـیں99.94 کی اوسط سے 6996 رنز اسکور کئے ہیں۔ اس فہرست مـیں جنوبی افریقا کے جیک کیلس تیسرے، راہول ڈریوڈ چوتھے، برائن لارا 5 ویں، گارفیلڈ سوبرز چھٹے، ایلن بارڈر 7 ویں، سنیل گواسکر 8 ویں، اسٹیو وا 9 ویں اور پاکستان کے جاوید مـیاں داد 10 ویں نمبر پر ہیں۔
اعصام الحق کا اپنی اہلیہ کے ہمراہ شوکت خانم ہسپتال کا دورہ
لاہور (سی ایم لن)ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ شوکت خانم مـیموریل ہسپتال کا دورہ کیـا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کیسنر کے مرض مـیں مبتلا مریضوں کی ہر ممکن امداد کیلئے تیـار ہیں۔ اعصام الحق نے اپنی اہلیہ فاہا اعصام کے ساتھ شوکت خاتم مـیموریل ہسپتال کا دورہ کیـا اور وہاں زیر علاج مریض بچوں کی تیمار داری کی اور انہیں تحائف دئیے۔اس موقع پر مریض بچے اعصام سے آٹو گراف لیتے رہے۔ اعصام نے اس موذی مرض مـیں مبتلا بچوں اور دوسرے مریضوں کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات ایسے مریضوں کی امداد کیلئے آگے آئیں اور ان سے بھی جو بن سکے گا ان کیلئے کریں گے۔ اعصام کی نئی نویلی دلہن فاہا کہتی ہیں کہ وہ ماہر نفسیـات ہیں ،ان کا مریضوں سے اکثر واسطہ رہتا ہے۔ وہ پہلے بھی اس ہسپتال مـیں آتی رہی ہیں کیونکہ ان کے والد انگلینڈ مـیں ڈاکٹر ہیں اور وہ اس ہسپتال کے مریضوں کی امداد کیلئے فنڈز اکٹھے کرتے ہیں۔ نو بیـاہتا جوڑے کی رائے مـیں ہسپتال کے دورے کا مقصد کینسر کے مریضوں کی عیـادت کرکے ان کا حوصلہ بڑھانا تھا کہ علاج سے وہ جلد صحت یـاب ہوجائیں گے۔
بیونس آئرس: ڈاکار ریلی کیلئے گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع
بیونس آئرس (سی ایم لن)یکم جنوری سے شروع ہونے والی ڈاکار ریلی کیلئے بیونس آئرس مـیں گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیـا۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس مـیں یکم جنوری سے شروع ہونیوالی ڈاکار ریلی کیلئے گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیـا۔ دنیـا کی مشہور ریس کو سیکیورٹی خدشات کی بناءپر دو ہزار نو مـیں افریقہ سے جنوبی امریکا منتقل کردیـا گیـا تھا اوریہ خطہ ریس کے چوتھے ایڈیشن کی مـیزبانی کر رہا ہے۔ منتظمـین نے گزشتہ سال کی ریس مـیں شائقین کی عدم دلچسپی کے سبب دو ہزار بارہ کی ریس مـیں پیرو اور ارجنٹائن کی کوسٹ لائن تک توسیع کردی ہے۔ ریس کا آغازیکم جنوری سے مارڈیل پلاٹا سے ہوگا جس مـیں کار، بائک اورٹررائیڈرز پانچ ہزار پانچ سو نوے مـیل کا فاصلہ طے کریں گے۔
امریکی ہاکی لیگ: فلاڈیلفیـا فلائرزنے ڈیلاس اسٹارز کو شکست دیدی
ڈیلاس (سی ایم لن) امریکا کی نیشنل ہاکی لیگ مـیں فلاڈیلفیـا فلائرزنے ڈیلاس اسٹارز کو ایک کے مقابلے مـیں چارگول سے شکست دے دی۔ ڈیلاس مـیں کھیلے گئے مـیچ مـیں فلائرزکے کلاڈ گیرونے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ایک گول اسکورکیـا بلکہ بقیہ تین گول کرنے مـیں بھی فارورڈزکی مدد کی۔ یہ گیروکا این ایچ ایل مـیں سترواں گول تھا۔ اس کامـیابی کی بدولت فلاڈیلفیـا فلائرزنے ایسٹرن کانفرنس مـیں برتری حاصل کرلی۔ ڈیلاس اسٹارزکی جانب سے واحد گول مائیکل رائیڈر نے اسکور کیـا۔
روس مـیں آئیس ہاکی کی 65 ویں سالگرہ
ماسکو(سی ایم لنکس)آج روس مـیں آئس ہاکی کے کھیل کو شروع ہوئے 65 سال ہو گئے ہیں۔ بائیس دسمبر 1946 کو سوویت یونین مـیں آئس ہاکی کی پہلی چیمپین شپ کا آغاز ہوا تھا۔ اس عرصے مـیں سوویت یونین اور روس کی ٹیم پچیس مرتبہ عالمـی چیمپین شپ اور آٹھ مرتبہ اولمپک کھیل جیت چکی ہے۔ روس مـیں اس کھیل کی بنیـاد گیند والی ہاکی کے روایتی کھیل پر رکھی گئی تھی۔ اس کھیل کے بہت زیـادہ ماہرین نے نئے کھیل کو فروغ دینے کے لیے بہت کچھ کیـا تھا اس لیے آئس ہاکی تیزی سے ترقی کرتی رہی۔ ستارشینوو، تریتیـاک، فیرسوو، ہرلاموو، فیتیسوو، بورے اور اوویچکین جسے روسی کھلاڑیوں کے نام ساری دنیـا جانتی ہے۔
مصباح الحق کامـیاب ترین کپتان بن گئے
کراچی(سی ایم لن)اعداد و شمار کے مطابق مصباح الحق اس وقت کرکٹ کی تاریخ کے کامـیاب ترین کپتان ہیں۔ مصباح نے 2008سے 2011تک 31انٹرنیشنل مـیچز مـیں پاکستان کی کپتانی کی اور ان کی قیـادت مـیں پاکستان کو صرف دو مـیچز مـیں شکست ہوئی، جبکہ 5مـیچز ڈرا ہوئے۔ بحیثیت کپتان مصباح کی فتوحات کا تناسب 12.00ہے، جو دنیـا کےی بھی کپتان سے زیـادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر کلائیو لائیڈ ہیں جنہوں نے 1974سے 1985تک 158مـیچز مـیں ویسٹ انڈیز کی کپتانی کی اور 100مـیچز جتوائے، ان کی قیـادت مـیں ٹیم کو 30شکست ،ایک مـیچ ٹائی اور 26ڈرا ہوئے۔ تیسرے نمبر پر پونٹنگ ہیں۔
انضمام کا بیٹنگ اسٹائل بریڈمـین سے بہت مشابہت رکھتا ہے، شلنگ لا
مـیلبورن (سی ایم لن)سابق انگلش کرکٹر اورکوچ شلنگ لا نے انضمام الحق کو بریڈمـین سے بہت زیـادہ مشابہ قرار دیـا ہے۔ شلنگ لا جو بریڈمـین کے بارے مـیں کتاب کے مصنف بھی ہیں ، اس مقصد کے لیے بایومـیکنکا سہارا لے کر تجربہ گاہ مـیں بریڈمـین کے اسٹروتخلیق کیے اور ان کا دیگر بیٹسمـینوں کے انداز سے موازنہ کرکے یہ نتیجہ اخذ کیـا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مـیں نے اپنے تجربات کی بنا پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انضمام الحق کے کھیلنے کا انداز بہت حد تک بریڈ مـین جیسا تھا، ٹنڈولکر کی تکنیک بریڈ مـین کی طرح نہیں ہے۔ یہ درست ہے کہ خود بریڈمـین مانتے تھے کہ بھارتی لیجنڈ بیٹنگ مـیں ان سے بہت مشابہت رکھتے ہیں لیکن دراصل ایسا نہیں۔ درست ہے کہ دونوں ہی پستہ قدکے حامل ہیں اور ان کے کچھ اسٹرومـیں مماثلت بھی ہے۔ لیکن مـیرے سامنے انضمام ہی بریڈمـین سے قریب ترہیں۔
بگ بیش: آفریدی و رزاق ناکام مـیلبورن کو مسلسل دوسری شکست
مـیلبورن(سی ایم لن)بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق شاندار پرفارمنس دکھانے مـیں اب تک ناکام ہیں۔ ان کی ٹیم مـیلبورن رینیگیڈز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرتھ اسکارچرز نے مـیلبورن رینیگیڈز کو 8 وکٹوں سے ہرادیـا، عبدالرزاق نے 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ مـیلبورن نے 188 رنزبنائے۔ پرتھ اسکارچرز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز مـیں شان مارش اور ہرشل گبز کی طوفانی اننگز کی بدولت حاصل کرلیـا۔ شان مارش کو 99 رنز کی اننگز کھیلنے پر مـین آف دی مـیچ قرار دیـا گیـا۔گبزنے 36گیندوں پر 2 چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ آفریدی نے 4 اوورز مـیں 36 جبکہ عبدالرزاق نے 2.2 اوورز مـیں 34 رنز دئیے۔ دونوں ہی وکٹوں سے محروم رہے۔
ایس او اے کے انتخابات 8جنوری کو ہونگے
کراچی(سی ایم لن)سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 8جنور ی کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر ہوں گے۔ ایس اواے کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ 8جنوری کو دوپہر دو بجے ہونے والے اجلاس مـیں نئے عہدے داروں کا اگلے چار سال کی مدت کے لئے انتخاب کیـا جائے گا۔ انتخابات مـیں حصہ لینے والے امـیدوار 5جنو ری تک ایس اواے کے دفتر مـیں کاغدات جمع کراسکتے ہیں۔
چیئرمـین پی سی بی آج کراچی پہنچیں گے
کراچی(سی ایم لن)پی سی بی کے چیئرمـین ذکاءاشرف جمعے کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔ بورڈ کے چیئرمـین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کراچی ہے۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم مـیں قائداعظم ٹرافی کے فائنل مـیچ کو بھی دیکھیں گے۔
جوکووچ کا یونیسیف کو 1لاکھ ڈالرز عطیہ
بلغراد(سی ایم لن) عالمـی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے اطفال یونیسیف کو 1لاکھ ڈالر عطیہ کیے ہیں۔ اس موقع پر سربین اسٹار نے امـید ظاہرکی کہ ان کی اس کوشش سے دنیـا کے نادار بچوں کی حالات زندگی بدلنے مـیںی حد تک مدد ضرور ملے گی۔
آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ آجشروع ہوگا
کراچی(سی ایم لن)آل پاکستان این بی پی فٹبال ٹورنامنٹ ہفتے سے کالونی فٹبال اسٹیڈیم پرشروع ہوگا۔ افتتاح اقبال قاسم کریں گے۔ افتتاحی مـیچ پاکستان اسٹیل اورملیر ڈسٹرکٹ کے د رمـیان 3بجے کھیلاجائے گا۔ گلفراز احمد خان ٹورنامنٹ کمـیٹی کے چیئرمـین ہوں گے۔
بریڈ ڈریوٹ اے ٹی پی کے نئے صدر منتخب
پیرس(سی ایم لن)ٹینس کے سابق کھلاڑی بریڈ ڈریوٹ کو اے ٹی پی کا نیـا ایگزیکٹو چیئرمـین اور صدر منتخب کر لیـا گیـا ہے۔ اس بات کا اعلان باڈی جو مردوں کے ٹینس مقابلے منعقد کراتی ہے کی طرف سے جمعرات کو کیـا گیـا ہے۔ 53 سالہ آسٹریلین بریڈ ڈریوٹ موجودہ اے ٹی پی کے سینئر ایگزیکٹو ہیں انہیں اے ٹی پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے متفقہ طور پر تین سال کیلئے نئے عہدے پر نامزد کیـا گیـا جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریـاں سنبھالیں گے۔ وہ یکم جنوری 2012ءسے اپنا نیـا عہدہ سنبھالیں گے اور اے ٹی پی کے لندن آفس مـیں تعینات ہونگے۔ ڈریوٹ نے اپنے 12 سالہ پروفیشنل ئر کے دوران سنگلز مقابلوں مـیں سب سے زیـادہ 34 ویں رینکنگ حاصل کیـا انہوں نے دو اے ٹی پی ورلڈ ٹورز ٹورنامنٹ اپنے نام کئے اور ڈیوس کپ مقابلوں مـیں آسٹریلیـا کی نمائندگی کی۔ 1975ءسے 1977ءتک آسٹریلین اوپن جونیئر چیمپئن کے طور پر انہوں نے 1976ءمـیلبورن مـیں اپنے پہلے گرینڈ سلیم مـیں کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کی۔ ڈریوٹ کا ایک بیـان مـیں کہنا تھا کہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورز اور مردوں کے ٹینس مقابلے اب پہلے سے کہیں زیـادہ مضبوط ہوچکے ہیں اور مـیرا یہ ارادہ ہے کہ اس تنظیم کو کامـیابی کے راستے پر گامزن رکھ سکوں اور ہمارے کھلاڑیوں و ٹورنامنٹس کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کیـا جائے۔ انکے بقول مجھے ملنے والے موقع سے مـیں بے حد خوش ہوں۔ اے ٹی پی پلیئرز کونسل کے صدر راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ بریڈ انتہائی تجربہ کار ایگزیکٹو ہیں اور کئی سالوں سے موثر انداز سے اے ٹی پی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بریڈ کے کام، اخلاق اور قیـادت سے اے ٹی پی ورلڈ ٹور کی کامـیابی کا تسلسل جاری رہے گا۔
کولکتہ: گنگولی مـیچ کے دوران زخمـی
کولکتہ(سی ایم لن)بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی مـیچ کے دوران زخمـی ہو گئے۔ گنگولی انٹرنیشنل کر کٹ سے ریٹائر تو ہو گئے لیکن ذائقہ بدلنے کیلئے کبھی کبھار بیٹ لے کر کریز پر آ جاتے ہیں۔ویسٹ بنگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے گنگولی نے ساٹھ رنز بنائے تھے کہ انہیں پٹھہ کھچنے کے باعث مـیدان سے باہر آنا پڑا۔ ان کے ساتھی کرکٹرزکا کہنا ہے کہ گنگولی ایک دو روز مـیں صحت یـاب ہو کر واپس گراو¿نڈ مـیں آجائیں گے۔
22/12/2011
انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل اور اہم ہوگی، مصباح الحق
ڈھاکا(سی ایم لن) کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل اور اہم ہو گی۔ ڈھاکا مـیں پریس بریفنگ مـیں انہوں نے کہا کہ یہاں رینکنگ کو بہتر بنانا مقصد تھا، خوشی ہے کہ پلان مـیں کامـیاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈھاکا: ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا ایک چیلنج تھا، پلاننگ اکیلے نہیں کرتا، ٹیم مـینجمنٹ اور کھلاڑی بھی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی حکمت عملی کا الزام لگانے والوں کو ٹیم کی کارکردگی دیکھنا چاہیے، لمبی پلاننگ کا قائل نہیں۔
پاکستان کی فاتح کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی
لاہور(سی ایم لن)بنگلہ دیش کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ مـیں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ مصباح الحق کی قیـادت مـیں قومـی کرکٹ ٹیم نے واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ مـیچز جیتے۔ٹیسٹ سیریز مـیں کلین سوئپ کی بدولت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ مـیں پاکستان کی پانچویں نمبر پر ترقی ہوگئی۔ فاتح پاکستان ٹیم آج رات بنگلہ دیش سے وطن پہنچ رہی ہے۔ کپتان مصباح الحق،محمدحفیظ سمـیت ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ڈھاکا سے لاہور پہنچیں گے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے یونس خان اور اسد شفیق سمـیت کچھ کھلاڑی کراچی آئیں گے۔
نسلی تعصب برتنے پر فٹبالر لوئی سواریز کو جرمانے اور پابندی کاسامنا
لندن (سی ایم لن) نامور فٹبالر اورلیورپول کے اسٹرائیکر لوئی سواریز کو نسلی تعصب کا مظاہرہ کرنے پر 40ہزار پاونڈ جرامنہ اور 8 مـیچوں کی پابندی لگا دی گئی ہے۔سواریز پر مانچسٹر یونائٹڈ کے پیٹریس ایورا سے بدسلوکی کاالزام ہے۔اکتوبرمـیں انفیلڈکے مقام پرکھیلے گئے پریمئیرلیگ کے مـیچ مـیں لوئی سوارئز Suarez Luis نے مانچسٹر یونائٹڈ کے ڈیفنڈر پیٹریس ایورا Evra Patrice کی توہین کی تھی اور فرانسیسی ڈینفنڈر کو اس کے رنگ کی بنیـاد پر برا بھلا کہا تھا۔سواریز کیخلاف انگلینڈمـیں مقدمے کی سماعت 14دسمبر سے جاری تھی۔تاہم سواریزاپنے اوپر عائد الزامات بے بنیـاد ٹہراتے رہے ہیں اوراب سواریزنے اسے اپنی زندگی کو تکلیف ترین دہ ٹہرایـا ہے۔تین رکنی کمـیشن فیصلے کی وجوہات سے عوام کوتحریری طورپر بھی آگاہ کریگا۔لیورپول کلب کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔تاہم سواریزکے توہین آمـیز الفاظ کا نوٹس لیے جانیکا اکثرحلقوں نے خیر مقدم کیـا ہے۔
ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ : شیڈول کا اعلان
دبئی(سی ایم لن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ 2012ءکے شیڈول کا اعلان کر دیـا ہے۔ ایونٹ 13 سے 24 مارچ تک متحدہ عرب امارات مـیں منعقد ہو گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 12 روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ مـیں دنیـا بھر سے 16 ٹیمـیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے پانچ مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔ 16 ٹیموں کو دو مختلف گروپس مـیں تقسیم کیـا گیـا ہے، گروپ اے مـیں افغانستان، ہالینڈ، کینیڈا، پاپوا نیو گنی، ہانگ کانگ، برمودا، ڈنمارک اور نیپال شامل ہیں جبکہ آئرلینڈ، کینیـا، سکاٹ لینڈ، نمـیبیـا، یوگینڈا، اومان، اٹلی اور امریکہ کی ٹیموں کو گروپ بی مـیں رکھا گیـا ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ بی مـیں آسٹریلیـا اور ویسٹ انڈیز جبکہ رنر اپ ٹیم گروپ اے مـیں انگلینڈ اور بھارت کو جوائن کرے گی۔ آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ دونوں گروپس کی دو بہترین ٹیمـیں پہلے کوالیفائنگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیںاور فائنل مـیچ 22 مارچ کو دبئی مـیں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ دونوں گروپس سے دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمـیں کراس مـیچز کھیلیںاور ان مـیں سے جیتنے والی ٹیم دوسرے کوالیفائنگ راﺅنڈ مـیں جگہ بنا لےاور دوسرا فائنل 23 مارچ کو دبئی مـیں ہی کھیلا جائے گا۔ کوالیفائنگ راﺅنڈز سے جیتنے والی ٹیموں کے درمـیان آخری فائنل مـیچ 24 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم مـیں کھیلا جائے گا۔
پریمـیئر فٹبال لیگ :مانچسٹر سٹی نے سٹاک کو 0-3 سے ہرا دیـا
لندن(سی ایم لن)پریمـیئر فٹبال لیگ کے مـیچ مـیں مانچسٹر سٹی نے سٹاک کو 0-3 سے ہرا دیـا۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سرجیو اگیورو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیـا۔انہوں نے پہلا گول کھیل کے 29 ویں منٹ مـیں کیـا۔ ایڈم جانسن نے 36 ویں منٹ مـیں دوسرا گول کر دیـا۔ سرجیو نے اپنا دوسرا اور مـیچ کا تیسرا گول 54 ویں منٹ مـیں کیـا۔ اس جیت سے 1929 کے بعد پہلی بار مانچسٹر سٹی کرسمس کے موقع پر لیگ مـیں ٹاپ پرپہنچ گئی ہے۔
ڈھاکا، مصطفی کمال کا نام آئی سی سی بطور نائب صدر منظور
ڈھاکا(سی ایم لن)بنگلہ دیش نے اپنے صدر کرکٹ بورڈ مصطفی کمال کا نام آئی سی سی کی نائب صدرکی نامزدگی کے لئے منظور کر دیـا۔آئی سی سی کی روٹیشن پالیسی کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کو اس ہفتے نائب صدر کے لئے نام پیش کرنا تھا۔ سابق چیئرمـین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ پہلے ہی عہدے کے لئے بنگلا دیش کے حق مـیں دستبردار ہو چکے ہیں۔ پروگرام کے مطابق مصطفی کمال آئندہ سال کے آخر مـیں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس تک نائب صدر بن جائیں گے اور ممکنہ نائب صدر بن جانے کے بعد وہ 2014 تک صدارت کے حق دار ٹھہریں گے۔
پاکستان کی جیت پر چیئرمـین بورڈ اور سابق کرکٹرز کی داد
لاہور(سی ایم لن)بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ جیت کو چیئرمـین پی سی بی ذکا اشرف نے ٹیم سپرٹ کا نتیجہ قرار دیـا ہے جبکہ سابق کرکٹرز کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے خطرناک روپ دھار لیـا ہے۔ڈھاکہ کا بیٹنگ ٹریک، شکیب الحسن کا آل راونڈ کی کارکردگی اور خراب موسم، سب پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے آگے نہ ٹھہر سکے۔ پی سی بی کے چیئرمـین ذکا اشرف نے اپنے شاہینوں کو شاباش دی اور کہا کہ مصباح الحق کو با اختیـار کپتان بنایـا ہے جس کے بعد ٹیم کامـیابی کا سفر اختیـار کر رہی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید قومـی ٹیم کو اسپن، فاسٹ اور بیٹنگ کے ہتھیـار سےدیکھ رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش کو ڈرا کی حکمت عملی نے ہار کا دن دکھایـا ہے۔ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان نے اب صرف جیت کی عادت اپنائی اس لئے ہار کو کوئی جگہ نہیں مل رہی۔
مـیلبورن کرکٹ گراو¿نڈ مـیں شین وارن کا مجسمہ نصب
مـیلبورن(سی ایم لن)آسٹریلیـا کے تاریخی مـیلبورن کرکٹ گراو¿نڈ مـیں سپین بالنگ کے جادوگر شین وارن کا مجسمہ نصب کردیـا گیـا۔ مـیلبورن گراو¿نڈ مـیں ہونے والی ایک تقریب مـیں شین وارن نے اپنے کانسی کے مجسمہ کی خود نقاب کشائی کی،،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شین وارن کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے۔عظیم بالر کی منگیتر برطانوی اداکارہ الزبتھ ہرلی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔شین وارن نے اپنے کیرئیر مـیں سات سو آٹھ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں،، جبکہ انہوں نے 700ویں وکٹ مـیلبورن گراو¿نڈ مـیں ہی حاصل کی تھی۔
امریکی آئس ہاکی لیگ مـیں فلاڈلفیـا کی فتح
نیویـارک(سی ایم لن)امریکی نیشنل لیگ مـیں فلاڈلفیـا فلائرز نے ڈیلاس سٹارز کو 1-4 سے ہرا دیـا۔ آئس ہاکی لیگ مـیں اپنے دو مـیچ ہارنے کے بعد فلاڈلفیـا نے فتح حاصل کر لی۔فاتح ٹیم کی طرف سے کالاڈی گراو، جیرمـیر جاگر ، اندریج مـیزاروز اور وائن سمنڈز نے گول کیے۔ سٹارز کی طرف سے واحد گول مائکل رائڈر نے دوسرے ہاف مـیں کیـا۔
پاکستان نے دوسرے ہاکی مـیچ مـیں بھی چین کو ہرا دیـا
کراچی(سی ایم لن)پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کے درمـیان چار مـیچوں کی سیریز کا دوسرا مـیچ آج کراچی مـیں کھیلا گیـا۔جس مـیں پاکستان نے دوبارہ چین کو شکست دے دی اور سیریز مـیں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔مـیچ ہاکی کلب آف پاکستان مـیں کھیلا گیـا جس مـیں کامـیابی کے لئے مـیزبان ٹیم ہاٹ فیورٹ تھی۔گرین شرٹس نے کل کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی مـیچ مـیں مہمان ٹیم کو تین صفر سے شکست دی تھی۔تیسرا مـیچ لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم مـیں اور آخری مـیچ فیصل آباد مـیں کھیلا جائے گا۔
21/12/2011 ڈھاکا ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر بنگلا دیش5 وکٹوں پر 200 رنز
ڈھاکا(سی ایم لن)ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش نے کھانے کے وقفے پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں، آج پہلا سیشن بنگلادیشی بیٹسمـینوں کے نام رہا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے مجموعی اسکورمـیں 86 رنز کا اضافہ کیـا، جس کے باعث بنگال ٹائیگرز نے 68 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم مـیں جاری مـیچ مـیں آج پاکستان کی پہلی اننگزکے اسکور 470کے جواب مـیں بنگلہ دیشن نے 114رنز پانچ کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیـا، لیکن کھانے وقفے تک پاکستان کےی بھی بالر کو کوئی کامـیابی حاصل نہ ہوسکی جس کے باعث بنگلا دیش کی ٹیم بغیری نقصان کے 200 رنز بنانے مـیں کامـیاب ہوگئی، اس دوران ناصر حسین نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ناصر حسین 76 اور مشفق الرحیم 40 رنز پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔
باکسر عامر خان کی شکست کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
نیویـارک(سی ایم لن) انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن نے پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان کی لیمونٹ پیٹرسن کے ہاتھوں متنازعہ شکست کے خلاف درخواست کو سماعت کیلئے منظورکرلیـا ہے۔ اپیل کی سماعت جنوری کے وسط مـیں ہوگی۔ عامر خان نے دس دسمبر کو امریکی باکسر لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف واشنگٹن ڈی سی مـیں فائٹ لڑی جس مـیں انہیں پوائنٹس کی بنیـاد پرشکست ہوئی۔ ریفری اور ججز کے فیصلے پر پاکستانی نڑاد باکسراوران کے مداحوں نے بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کردیـا۔ عامر خان نے نتیجہ تبدیل کرنے اور دوبارہ فائٹ کرانے کیلئے باکسنگ کی عالمـی گورننگ باڈی آئی بی ایف اورڈبلیو بی اے کوباقاعدہ درخواست دی تھی جسے سماعت کیلئے منظور کر لیـا گیـا ہے۔ درخواست کی سماعت انیس اوربیس جنوری ویـارک مـیں ہوگی۔ عامر نے لیمونٹ پیٹرسن کو نیوٹرل وینیو پر ری مـیچ کے لئے چیلنج کیـا تھا جس کا پیٹرسن نے کوئی جواب نہیں دیـا۔
بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
مـیلبرن(سی ایم لن) آسٹریلیـا نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیـا۔ فلپ ہیوز اور عثمان خواجہ کوڈراپ کردیـا گیـا جبکہ رکی پونٹنگ ٹیم مـیں جگہ برقراررکھنے مـیں کامـیاب ہوگئے۔ آسٹریلوی سلیکٹرزنے تسمانیہ کے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر ایڈ کوان کوٹیم مـیں شامل کیـا ہے جومـیلبرن مـیں آسٹریلیـا کی جانب سے ڈیبیوکریں گے۔ کوان نے بھارت کے خلاف تین روزہ مـیچ مـیں سنچری اسکورکی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمـیں ڈیبیوکرنے والے اوپنرڈیوڈ وارنر، فاسٹ بالر جیمزپیٹنسن اورمچل اسٹارک ٹیم مـیں جگہ برقرارکھنے مـیں کامـیاب ہوگئے ہیں جبکہ فل ہیوز اور عثمان خواجہ کوخراب کارکردگی کی بناء پرڈراپ کردیـا گیـا ہے۔ سابق کپتان رکی پونٹنگ اورمائیکل ہسی خراب کارکردگی کے باوجود ٹیم مـیں جگہ برقرار رکھنے مـیں کامـیاب ہوگئے۔ بھارت اور آسٹریلیـا کے درمـیان چار مـیچزپرمشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھبیس دسمبرسے مـیلبرن مـیں کھیلا جائے گا۔
ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان کو جیت کیلئے103رنز کا ہدف
ڈھاکا(سی ایم لن)ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش کی ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد234رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی، اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے103رنز کا ہدف ملا ہے۔دو ٹیسٹ مـیچوں کی سیریز مـیں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم مـیں جاری مـیچ مـیں آج پاکستان کی پہلی اننگزکے اسکور 470کے جواب مـیں بنگلہ دیش نے 114رنز پانچ کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیـا، کھانے وقفے تک پاکستان کےی بھی بالر کو کوئی کامـیابی حاصل نہ ہوسکی جس کے باعث بنگلا دیش کی ٹیم بغیری نقصان کے 200 رنز بنالیے ، ایک موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ بنگال ٹائیگرز یہ مـیچ ڈرا کرنے مـیں کامـیاب ہوجائیں گے ،تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی بالرزنے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیـا اور بنگلا دیش کی آخری پانچ وکٹیں مجموعی اسکور مـیں صرف 34 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ اس طرح پاکستان کو ٹیسٹ مـیچ جیتنے کیلئے 103رنز کا ہدف ملا ہے۔عبدالرحمان نے4،جبکہ عمرگل، اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے دو ،و وکٹیں حاصل کیں۔
ہاکی ٹیسٹ سیریز: پاکستان، چین آج مدمقابل
کراچی(سی ایم لن)پاکستان اورچین کی ہاکی ٹیموں کے درمـیان ٹیسٹ سیریزکا پہلا معرکہ آج شہر قائد مـیں ہوگا۔ ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی مـیں منگل کو دونوں ٹیموں نے دو دو گھنٹے پریکٹس کی جس کے بعد مـیڈیـا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی کپتان ای سونگ نے کہا کہ وہ پاکستان آکرخوفزدہ نہیں ہیں۔ ایک بھائی دوسرے بھائی کے گھرپرآیـا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیل کر بھی ہمـیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریزمـیں عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ چین کے احسان مند ہیں کہ اس نے مشکل حالات مـیں اپنی ہاکی ٹیم کوپاکستان بھیجاانہوں نے کہا کہ چین کے خلاف سیریزآسان نہیں ہوگی، چینی ٹیم کا ڈیفنس بہت مضبوط ہے۔
آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باڈی بلڈنگ چیمپیئن اختتام پذیر
لاہور (سی ایم لن)آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باڈی بلڈنگ چیمپیئن لاہور مـیں اختتام پذیر ہو گئی۔ لاہور مـیں ہونے والی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ مـیں ملک بھر کی تیرہ یونیورسٹیز کے تن سازوں نے شرکت کی۔ جس مـیں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے باڈی بلڈرز چھائے رہے اور انہوں نے ایک سو چالیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ یونیورسٹی آف لاہور نے اٹھاون پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اڑتالیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سو کلو گرام ویٹ کیٹیگری مـیں جی سی یونیورسٹی کے حافظ محمد عمـیر مسٹر یونیورسٹیز قرار پائے۔
مـیچ فکسنگ اسکینڈل: اٹالین ٹیم کے مڈفیلڈر کرسٹیـانو ڈونی گرفتار
روم (سی ایم لن) اٹلی کے مـیچ فکسنگ اسکینڈل مـیں اٹالین ٹیم کے مڈفیلڈر کرسٹیـانو ڈونی کو مـیچ فکسنگ اور بیٹنگ مـیں بے قاعدگیوں کے الزامات پر سولہ افراد سمـیت گرفتارکرلیـا گیـا۔ مـیچ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والی اٹلی کی پولیس نے آپریشن لاسٹ بیٹ کے تحت ملک کے کئی شہروں مـیں چھاپے مار کر ان افراد کوگرفتارکیـا۔ گرفتارہونے والے افراد پر الزام ہے کہ ان کے سنگاپور اور مشرقی یورپ مـیں موجود جرائم پیشہ افراد سے رابطے ہیں۔ تحقیقات رواں سال سامنے آنے والے اسی اسکینڈل کا حصہ ہیں جس مـیں اسپورٹس اتھارٹیزنے ڈونی سمـیت کئی کھلاڑیوں پرپابندی عائد کردی تھی۔
مارٹن جیٹ ارجنٹائن کی ڈیوس کپ ٹینس ٹیم کے کپتان مقرر
بیونس آئرس(سی ایم لن) ارجنٹائن نے مارٹن جیٹ کوآئندہ دوسال کیلئے ڈیوس کپ ٹینس ٹیم کا کپتان مقررکردیـا۔ سابق عالمـی نمبردس مارٹن جیٹ کوآئندہ دوسال کیلئے ارجنٹائن کی ڈیوس کپ ٹیم کا نان پلیئنگ کیپٹن مقررکردیـا گیـا۔ سابق ٹورپلیئرماریـانوزبالیٹا کوجیٹ کا اسسٹنٹ مقرر کیـا گیـا ہے۔ جیٹ کا کہنا ہے کہ انیس سو ترانوے مـیں ٹینس چھوڑنے کے بعد انہوں نے اس جاب کا خواب دیکھا تھا اور انہیں خوشی ہے کہ آج ارجنٹائن ٹینس ایسوسی ایشن انہیں اپناخواب پوراکرنے کا موقع دے رہی ہے۔ جیٹ ڈیوس کپ مـیں ارجنٹائن کی نمائندگی کر چکے ہیں انہوں نے اے ٹی پی سرکٹ مـیں بارہ سنگلزٹائٹل اپنے نام کئے۔ جیٹ موجودہ ٹیم مـیں شامل ڈیوڈ نالبینڈین اورگیسٹن گوڈیو کی کوچنگ کرچکے ہیں۔
مـیسی سال کے بہترین اسپورٹس مـین کیلئے نامزد
لندن(سی ایم لنکس) ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیوئنل مـیسی کو سال رواں کے بہترین کھلاڑی کے لئے نامزد کر دیـا گیـا۔ مـیسی پہلے فٹبالر ہیں جسے انفرادی طور پر اس اعزاز کے لئے نامزد کیـا گیـا ہے۔ اسپورٹس کی دنیـا مـیں آسکر کے برابر سمجھے جانے والے لیورس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ مـیں مـیسی کو ٹینس کے عالمـی نمبرون نوواک جوکووچ، جمـیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ، آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈل ایوانز، جرمن باسکٹ بال پلئیر ڈرک نوویزکی اور فارمولا ون ڈرائیور سیباسٹین ویٹل کا سامنا ہوگا۔ ٹیم ایونٹ مـیں رگبی ورلڈ کپ جیتنے والی نیوزی لینڈ، یورپی فٹبال چیمپئن بارسلونا، ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ، خواتین ورلڈکپ جیتنے والی جاپانی فٹبال ٹیم اور آسٹریـا کی ریڈ بل فارمولا ون ٹیم کو نامزد کیـا گیـا
ہے۔ بہترین کھلاڑی اور ٹیم کا اعلان آئندہ برس کے اوائل مـیں کیـا جائے گا۔
پیٹسبرگ: آئس ہاکی ، پیٹسبرگ پینگوئن کی جیت
پیٹر ز برگ(سی ایم لن)آئس ہاکی کے مـیچ مـیں پیٹسبرگ پینگوئن نے بلیک ہاکو تین ، دو سے ہرا دیـا۔پیٹسبرگ کی سنٹرل لیگ مـیں کھیلے جانے والے دلچسپ مـیچ مـیں وقفے تک وہ صفر کے مقابلے مـیں تین گول سے جیت رہی تھی۔تینوں گول کرس کونٹز نے کیے۔ مـیچ کے تیسرے ہاف مـیں بلیک ہاک نے دو گول کر دئیے۔ ایک مرحلے پر وہ مـیچ برابر کرنے کی پوزیشن مـیں بھی آئی مگر پیٹرک شارپ کی ہٹ گول کیپر نے روک لی۔ پینگوئن اس سے پہلے ہونے والے پانچوں مـیچ جیت چکی ہے۔
ہاکی: پاکستان کی چین کو پہلے مـیچ مـیں 3-0 سے شکست
کراچی(سی ایم لن)پاکستان نے چین کو پہلے ہاکی مـیچ مـیں تین صفر سے شکست دے دی ہے۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے چار مـیچوں کی سیریز مـیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ہاکی کلب آف پاکستان کراچی مـیں کھیلے گئے مـیچ مـیں پاکستان کی جانب سے پہلا گول مـیچ کے پندرہویں منٹ مـیں محمد عرفان نے پینلٹی کانر پر کیـا۔پچیس ویں منٹ مـیں کپتان محمد عمران نے دوسرا گول بھی کردیـا۔ وقفے پر پاکستان کو دو صفر کی سبقت حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے تیسرا اور آخری گول۔ محمد توفیق نے کیـا۔سیریز کا دوسرا مـیچ تیئس دسمبر کو کراچی مـیں ہی کھیلا جائے گا۔ تیسرا مقابلہ لاہور اور چوتھا فیصل آباد مـیں ہوگا۔
13-10-2011شعیب ملک سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے مـیں ناکام
لاہور(سی ایم لن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کو دستاویزات فراہم کردی ہیں۔ سابق کپتان شعیب ملک کا نام سینٹرل کنٹریکٹ مـیں شامل نہیں کیـا گیـا۔پی سی بی کے مطابق یونس خان، مصباح الحق،عمرگل، محمد حفیظ، سعید اجمل اور عبدالرحمان کو اے کیٹیگری مـیں رکھا گیـا ہے۔ عمران فرحت، اظہر علی، اسد شفیق اور وہاب ریـاض کا نام بی کیٹیگری مـیں شامل ہے۔جنید خان، سرفراز احمد، عدنان اکمل اور یـاسر خان کو سی کیٹیگری مـیں رکھا گیـا ہے۔ اعزاز چیمہ کو وظیفہ حاصل کرنے والی کیٹیگری مـیں شامل کیـا گیـا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے اکتیس دسمبر تک ہوگا۔کھلاڑی قانونی مشاورت کے بعد دستخط شدہ دستاویزات پی سی بی کو واپس کریں گے۔
کرپشن کیس:آج پی سی بی ڈائریکٹر ذاکرخان کی گواہی کاامکان
لندن(سی ایم لن)برطانوی عدالت مـیں پاکستانی کرکٹرز کے خلاف کرپشن کیس کے چھٹے دن مظہرمحمود کی گواہی مکمل ہوگئی۔ آج پی سی بی ڈائریکٹر ذاکر خان استغاثہ کے گواہ کےطور پر پیش ہوں گے۔ ذاکر خان وڈیو لنگ کے ذریعے گواہی دیں گے۔بدھ کو سماعت کے چھٹے روز رپورٹر مظہرمحمود کی گواہی مکمل ہوگئی۔فاسٹ بولر محمد آصف کے وکیل کی جرح پرمظہر محمود مشتعل بھی ہوئے۔وکیل صفائی الیگزنڈر ملن نے ان سے پوچھاکہ بلا اجازتی کے فون مـیسجز حاصل کرنا ہیکنگ نہیں ہے۔ مظہرنے دعویٰ کیـاکہ ہیکنگ سمـیت انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیـا،مظہرمجید کے بارے مـیں معلومات انکے ذرائع نے فراہم کیں جنہیں اخبار کے ذریعے باقاعدہ ادائیگی کی گئی۔انہوں نے عمران شیخ کے نام سے لندن مـیں محمد آصف سے ملنے اور لاہور مـیں نظر آنے کوبھی غلط اور آصف کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاکہ کیس منظرعام پر آنے کے بعد وہ کبھی کرکٹرز سے نہیں ملا اور اسے موت کی دھمکیـاں مل رہی ہیں۔ آج ذاکر خان وڈیو لنک کے ذریعے گواہی دیں گے۔سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی کٹہرے مـیں طلب کی جاسکتاہے۔
رافیل نڈال ، اینڈی مرے اور ٹومس برڈیچ شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راو ¿نڈ کیلئے کوالیفائی کر گئے
شنگھائی(سی ایم لن)عالمـی نمبر دو رافیل نڈال ، اینڈی مرے اور ٹومس برڈیچ شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راو ¿نڈ مـیں پہنچ گئے جوویلفریڈ سونگا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔شنگھائی مـیں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راو ¿نڈ مـیں اسپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال نے ہم وطن گارشیـا لوپز کو سٹریٹ سیٹس مـیں چھ تین اور چھ دو سے ہرایـا دفاعی چیمپئن برطانوی اینڈی مرے کو روس کے دیمتری ترسنوو کیخلاف اس وقت واک اوور مل گیـا جب روسی حریف زخمـی ہونے کے باعث مـیچ سے باہر چلے گئے ،فرانس کے جوویلفریڈ سونگا جاپان کو کی نشکوری سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا جمہوریہ چیک کے ٹومس برڈیچ ، اسپین کے ڈیوڈ فیریر اور یون کارلوس فریرو بھی اپنے مـیچز جیت کر اگلے راو ¿نڈ مـیں پہنچ گئے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیـا، جنوبی افریقہ آج مدمقابل
کیپ ٹاو ¿ن(سی ایم لن) آسٹریلیـا اور جنوبی افریقہ کے درمـیان دو ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کا پہلا مـیچ آج کیپ ٹاو ¿ن مـیں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پچیس مارچ کے بعدی بین الاقوامـی فارمـیٹ کی کرکٹ کھیلے گی۔ اس عرصے کے دوران آسٹریلوی ٹیم نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہاشم آملہ کی قیـادت مـیں مـیدان مـیں اترے گی۔ تجربہ کار آل راو ¿نڈر جاک کیلس اور فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کو ریسٹ دیـا گیـا ہے۔ ایلبائی مورکل اور اے بی ڈولیرز انجری کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اے بی ڈولیرز کی عدم موجودگی مـیں ہینو کن کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسری جانب کیمرون وائٹ آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے آخری سات مـیں سے چھ ٹی ٹوئنٹی مـیچز مـیں کامـیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیـا کو آخری آٹھ مـیں سے صرف ایک ہی مـیچ مـیں کامـیابی نصیب ہوسکی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان مـیچ مـیں کامـیابی کے لئے پرعزم ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے اجراءمـیں مسائل،ذکااشرف چارج نہیں سنبھال سکے
لاہور(سی ایم لن)نئی آئی سی سی گائیڈ لائن اور قانونی مسائل کے باعث پی سی بی کے نئے چیئرمـین ذکا اشرف کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوسکا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لاہور ہیڈکوارٹر مـیں اسٹاف بدھ کو نئے سربراہ کا انتظار کرتا رہالیکن وہ عہدے کا چارج نہیں سنبھال سکے۔آئی سی سی کے منظورشدہ قوانین کے مطابق تمام ممبربورڈز عہدیداروں کاجون دوہزار تیرہ تک جمہوری انداز مـیں منتخب ہونا ضروری ہے ورنہ اسے پابندی اور جرمانے کا سامناہوسکتاہے۔ آئی سی سی نے بھی عندیہ دیـا ہے کہ ذکااشرف کی دوہزار تیرہ سے زیـادہ کی تقرری درست نہیں ہوگی۔ قانونی مسائل کی وجہ سے ذکا اشرف کے چیئرمـین پی سی بی مقرر ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے مـیں تاخیر ہوگئی ہے۔قانونی ماہرین انکی تین سال سے کم مدت کیلئے تقرری پر غور کررہے ہیں۔ ذکا اشرف نے کہاہے کہ بنگلہ دیش اورسری لنکاکے دوست ممالک کو پاکستان بلاکر بین الاقوامـی کرکٹ کی واپسی کی کوشش کریں گے۔
ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا عہدے سے فارغ
لاہور(سی ایم لن) پی سی بی ویمن ونگ نے دورہ ویسٹ انڈیز مـیں ناقص کارکردگی پر قومـی کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا کو فارغ کر دیـا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران قومـی ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش رہی، جس پر ویمن ونگ نے بنگلہ دیش مـیں چودہ نومبر سے کھیلے جانیوالے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو ¿نڈ کے لئے منصور رانا کو ان کے عہدے سے ہٹا کر محتشم رشید کو نیـا کوچ مقرر کر دیـا ہے۔۔ مـینجر عائشہ اشعر کو بھی فارغ کر کے ان کی جگہ قومـی مـینز ٹیم کے سابق معاون مـینجر شاہد اسلم کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ راو ¿نڈ کے لئے قومـی ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اکتوبر کے آخری ہفتے مـیں نیشنل کرکٹ اکیڈمـی لاہور مـیں لگایـا جائے گا۔
پاکستان مـیں ٹیبل ٹینس کا کھیل حکومتی توجہ کا منتظر
کراچی(سی ایم لن)پاکستان مـیں ٹیبل ٹینس کا کوئی پرسان حال نہیں۔ جب بیرون ملک دوروں کیلئے کھلاڑیوں سے رقم طلب کی جائےتو کھیلوں کو طرح فروغ ملے گا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی کھیلوں مـیں کامـیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور ملک کا نام روشن کیـا۔ ملک مـیں ٹیبل ٹینس کے لئے بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمـی نہیں لیکن بدقسمتی سے فیڈریشن اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔جس کے سبب کھیل تنزلی کا شکار ہے۔ قومـی وومن چیمپئن غالیہ محسن کہتی ہیں کہ فیڈریشن ملک سے باہر بھیجنے کیلئے کھلاڑیوں سے رقم کا مطالبہ کرتی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عہدیداروں کی نااہلی کے سبب قومـی ٹیبل ٹینس ٹیم کئی سالوں سے بیرون ملک دورہ نہیں کرسکی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپورٹس فیڈریشنز کو لاکھوں روپے کی سالانہ گرانٹ دیتا ہے لیکن چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عہدیدار اب کھلاڑیوں سے پیسے بنانے مـیں مصروف ہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور مـیں موجود امپائرز روم علیم ڈار کے نام
لاہور(سی ایم لن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم لاہور مـیں موجود امپائرز کے کمرے کو علیم ڈار کے نام سے منسوب کر دیـا ہے۔ قذافی سٹیڈیم مـیں کھلاڑیوں کے پویلیئن کے ساتھ امپائرز روم پہلے سے موجود ہے۔ یہ کمرہ انٹرنیشنل اور ڈومـیسٹک مـیچز کے دوران امپائرز کے استعمال مـیں رہتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق علیم دار کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کمرے کا نام علیم ڈار امپائرز روم رکھ دیـا گیـا ہے۔
AKU انٹر اسکول با سکٹ بال ، سٹی گلشنO اور A لیول ، دی CAS اور KN اکیڈمـی فتیحا ب
سینٹ پیٹرک ہائی ،جنر یشن ، جعفر پبلک اوربے ویو ہا ئی اسکول کو شکست ہو گئی ۔
اریب حسین کے 35 پوائنٹس رائیگا ں ۔ کامر ان خان نے 28، یو سف علی خان نے 20 ، ایس شہر یـا ر 18 پوائنٹس بنائے ۔
کراچی (سی اےم لن)آغا خان یو نیو رسٹی اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتما م
AKU کے ایئر کنڈیشن جمنا زیم ہال مـیں منعقدہ 8 ویں AKU انٹرا سکول انڈ ر 17 باسکٹ بال بوائیز ٹورنا منٹ 2011 مـیں دوسرے روز کھیلے گئے مزید 4 مـیچوں کے فیصلے برآمد ہو گئے ۔ پہلے مـیچ مـیں گروپ "C" مـیں دی سٹی اسکول گلشن "O" لیول نے مد مقابل سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کو انتہائی سننی خیز اور اعصا ب مقابلے مـیں صرف ایک پوائنٹ 40-39 کے فرق سے مات دے کر قیمتی پوائنٹس اپنے کھا تے مـیں درج کر الیے ۔ سینٹ پیٹرک کے اریب حسین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیـا اور ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 35 پوائنٹس بنائے مگر ٹیم کو شکست سے بچانے مـیں نا کام رہے ۔ فاتح ٹیم کے یو سف علی خان عمدسے کھیلتے ہوئے 20 اور فہد خالد نے 6 پوائنٹس اسکور کیے۔ دوسرے مـیچ مـیں گروپ "B" مـیں دی CAS اسکول نے حریف جنر یشن اسکول کو 35-30 پوائنٹس سے زیر کر لیـا۔ فاتح ٹیم کے رامش نا صر اور منہا س صابر 17-17 پوائنٹس اور ارسلان محمد نے 6 پو ائنٹس اسکو ر کیئے جبکہ دوسری جا نب سے جو زل خر م 14 اور سمـیر اے خان نے 8 پوائنٹس بنائے ۔ تیسرے مـیچ مـیں گروپ "A" مـیں دی سٹی اسکول گلشن "A" لیول نے جعفر پبلک اسکول کو آسا ن مقابلے مـیں 61-8 پو ائنٹس کے بڑے ما رجن سے ہر ا کر ایو نٹ مـیں مسلسل دوسری کا مـیا بی کے ساتھ اپنے پوائنٹس کی تعداد کو ڈبل کر لیـا ۔ فاتح ٹیم کے ایس شہر یـا ر نے ٹورنا منٹ مـیں اپنی عمدہ کا رکر دگی کو جاری رکھتے ہوئے انفر ادی 18 ، ایس فراز علی نے 13 اور ایس قطب الدین نے 11 پو ائنٹس بنائے ۔ دوسری جانب سے طلحہ شفیع نے 4 پوائنٹس بنائے ۔ چوتھے مـیچ مـیں گروپ "D" مـیں KN اکیڈ مـی نے بے ویو ہائی اسکول کو یکطرفہ مقا بلے مـیں 57-15 پو ائنٹس سے قا بو کر لیـا KN اکیڈمـی کے کا مر ان خا ن نے شاند ار کھیل کا مظاہر ہ کر تے ہوئے انفر ادی 28 پو ائنٹس بنا کر اپنی ٹیم کو کا مـیا بی کی راہ پر گا مز ن کیـا ، عامرغلا م نے 9 اور فتح محمد نے 8 پوائنٹس کا اضا فہ کیـا ۔ بے ویو کی طر ف سے اشر ممتا ز نے 6 اور محمد واجد نے 5 پوائنٹس بنائے ۔ ریفریری کے فرائض یعقو ب قادری ، رضا آغا ، آصف محمو د ، غلا م رسول، ظفرا قبال اور طا رق حسین نے انجا م دیئے ، ٹیبل آفیشل کی ذمہ داری لائمہ خاتون اور صوبیہ صغر نے نبھائی جبکہ الیکٹر انک اسکو ر بورڈ سجا د اکبر نے آپریٹ کیـا ۔
سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، مصباح الحق
لاہور(سی ایم لن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومـی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، مرلی دھرن کی غیر موجودگی مـیں حریف ٹیم کو آسان نہیں لیـا جاسکتا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور مـیں مـیڈیـا سے بات کرتے ہوئے قومـی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے،ی ایک کھلاڑی پر بھروسہ کرنا درست نہیں، سری لنکا کے خلاف سیریز مـیں قومـی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم مـیں ایسے بالرز ہیں جو مخالف ٹیم کو آو?ٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سیریز کے دوران ریفرل سسٹم کا ہونا خوش آئند ہے، مرلی دھرن کے بغیر سری لنکن بالنگ کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔
فرانس اور ویلز کی ٹیمـیں ساتویں عالمـی کپ رگبی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمـی فائنل مـیں کل پنجہ آزما ہونگی
ویلنگٹن(سی ایم لن) ساتویں عالمـی کپ رگبی ٹورنامنٹ کا سیمـی فائنل مرحلہ کل( ہفتہ) سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے مـیں فرانس اور ویلز کی ٹیمـیں عالمـی کپ رگبی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمـی فائنل مـیں (کل) ایڈن پارک آکلینڈ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ نیوزی لینڈ مـیں جاری رگبی ورلڈ کپ مـیں دنیـا بھر سے 20 ٹیمـیں ٹائٹل کے حصول کے لئے مدمقابل ہوئیں تاہم اب تک16 ٹیمـیں ناکامـی کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیںجبکہ چار بہترین ٹیموں کے درمـیان مـیگا ایونٹ کے سیمـی فائنلز 15 اور 16 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جن کے بعد عالمـی کپ رگبی کی دو بہترین ٹیموں کے درمـیان فائنل معرکہ 23 اکتوبر کو آکلینڈ مـیں ہوگا جس سے قبل ورلڈ کپ رگبی ٹورنامنٹ مـیں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے مـیچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔
12/10/2011
شنگھائی ماسٹرزٹینس:پاک بھارت جوڑی آج ڈبلزایونٹ مـیں مـیچ کھیلے گی
شنگھائی(سی ایم لن)پاکستان کے اعصام الحق آج ڈبلز ایونٹ مـیں ایکشن مـیں دکھائی دیں گے جبکہامریکا کے اینڈی راڈک شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راو ¿نڈ مـیں پہنچ گئے ہیں۔چین کے شہر شنگھائی مـیں جاری ایونٹ مـیں امریکا کے اینڈی راڈک نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو باآسانی شکست دے کر تیسرے مرحلے مـیں جگہ بنائی۔ ان کی جیت کا اسکور سات،چھ اور سات پانچ رہا۔ امریکا کے مارڈی فش اور رانس کے مائیکل لوڈرا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کے اعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کے ساتھ آج ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راو ¿نڈ مـیں مـیچ مـیں ایکشن مـیں دکھائی دیں گے، ان کا مقابلہ برازیل کے برونو سوریز اور اسپین کے نکولس المـیگرو سے ہوگا۔
مـیں نے بورڈ کے مالی معاملات درست کئے، اعجاز بٹ
لاہور (سی ایم لن)پی سی بی کے سابق چیئرمـین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے تین سالہ دور مـیں بورڈ کے مالی معاملات درست کئے اورپلئیرپاورکا خاتمہ کیـا۔ لاہور مـیں آج نیوز کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی سی بی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمـین اعجاز بٹ نے کہا کہ مـیرے دور مـیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا اور ورلڈ کپ کے سیمـی فائنل تک رسائی حاصل کی،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ذکاءاشرف اپنے دور مـیں کرکٹ کو فروغ دیں گے۔
پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کو ہٹانا چاہتے تھے، مظہرمجید
لندن(سی ایم لن)بکی مظہر مجید نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز پیسے کی خاطر ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی مـیں ٹیم اور کیپٹن شاہد آفریدی کو مشکلات مـیں ڈالنے کے لیے تیـار تھے۔ یہ بات انہوں نے لندن مـیں ساو ¿تھ وارک کراو ¿ن کورٹ مـیں ہونیوالی سماعت کے موقع پر کہی۔مظہر مجید نے سماعت کے موقع پر الزام عائد کیـا کہ کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کپتان شاہد آفریدی کی جگہ سلمان بٹ کو ہر صورت مـیں کپتان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے تھے، اور مـیچز بک کرانے کیلیے بھی تیـار تھے، سماعت کے دوران عدالت مـیں ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف کی بکی مظہر مجید کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔
علیم ڈار کا ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ ونر کو انعام
کراچی(سی ایم لن)کرکٹ امپائیر علیم ڈار نے ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ مـیں گولڈ مـیڈل حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز اویس سجاد کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں ایک لاکھ روپے کا چیک دیـا۔ حال ہی مـیں بنکاک مـیں ہونے والی ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ مـیں اویس سجاد نے بھارت تن ساز کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیـا تھا۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوان تن ساز نے سونے کا تمغہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیـا ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے۔ اویس سجاد نے اس حوصلہ افزائی پر علیم ڈار کا شکریہ ادا کیـا اور ان کے جزبے کو سراہا۔
ڈنمارک پرتگال کو ہرا کریورو فٹ بال چیمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی
کوپن ہیگن(سی ایم لن)ڈنمارک نے پرتگال کو ہرا کر یورو فٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے کو لیفائی کر لیـا ہے۔1992 مـیں یورو ٹائی جیتنے والی ڈنمارک کی فٹ بال ٹیم نے منگل کے روزہوم گراو ¿نڈ مـیں ہونے والے مـیچ مـیں تگال کو 1-2سے ہرا کر اگلے سال ہونے والی یورو چیمپیئن شپ کے لیے جگہ بنا لی ہے دلچسپ مقابلے مـیں دنمارک کے کرہون دہلی نے مـیچ کے پہلے ہاف کے تیر ہویں منٹ مـیں گول کر کے بر تری دلائی ،جبکہ دوسرا گول ایلسیو نے ساٹھویں منٹ مـیں کیـا پرتگال کی طرف سے واحد گول رونالڈو نے دوسرے ہاف مـیں پلینٹی کک پرکیـا۔
ساو?تھ ایشین بیچ گیمز: پاکستان نے کبڈی ایونٹ مـیں گولڈ مـیڈل جیت لیـا
ہمبنٹوٹا(سی ایم لن) پاکستان نے پہلے ساو ¿تھ ایشین بیچ گیمزکے کبڈی ایونٹ مـیں بھارت کوشکست دے کرگولڈ مـیڈل جیت لیـا۔ سری لنکا کے ساحلی شہرہمبنٹوٹا مـیں جاری ساو ¿تھ ایشین بیچ گیمزکے کبڈی ایونٹ کے فائنل مـیں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو تینتیس کے مقابلے مـیں بیـالیس پوائنٹس سے شکست دے کرطلائی تمغہ جیتا۔ پاکستان نے پول مـیچ مـیں بھی بھارت کوشکست سے دو چارکیـا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے گزشتہ سال مسقط مـیں ہونیوالے ایشین بیچ گیمزکے فائنل کی شکست کا بدلہ بھی لے لیـا۔ پاکستان کے نعیم احمد نے لائف سیونگ بورڈ ریس مـیں کانسی کا تمغہ اپنے سینے پرسجایـا۔ مردوں کے ہینڈبال ایونٹ مـیں آج پاکستان کا مقابلہ افغانستان اورسری لنکا سے ہوگا جبکہ ویمن نیٹ بال مـیں قومـی ٹیم مالدیپ کے مدمقابل آئے گی۔
مشعل اوباما کا جمپ لگانے کا رکارڈ بنانے کی کوش
واشنگٹن (سی ایم لن) امریکا کی خاتون اول مشعل اوباما نے اسکول کے سیکڑوں بچوں کے ہمراہ جمپ لگانے کا عالمـی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے،واشنگٹن ڈی سی مـیں وائٹ ہاو ¿س کے لان پر ورجینیـا اور مـیری لینڈ سے تعلق رکھنے والے چار سو سے زائد اسکول کے طلبا کے ساتھ مشعل اوباما نے جمپ لگائی،جس کا مقصد نیـا عالمـی ریکارڈ بنانے کی کوشش تھی،انہوں نے مسلسل ایک منٹ تک بچوں کے ساتھ جمپ ماری، آج شام تک دنیـا بھر سے بیس ہزارچار سو سے زائد افراد ایک ساتھ جمپ لگا کر نیـا عالمـی رکارڈ بنانا ہوگا،صحت مند کھانے اور ایکسرسائز کی حامـی امریکی خاتون اول کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ایک عالمـی رکارڈ ہی نہیں ایکسرسائز بھی ہے۔
فرانس ،ڈنمارک اور سوئیڈن یورو کپ فٹبال 2012مـیں پہنچ گئے
کراچی(سی ایم لن)فرانس، ڈنمارک اور سوئیڈن نے یوروکپ فٹ بال 2012 کے لئے کوالیفائی کرلیـا، دوسری جانب ورلڈ کپ کوالی فائنگ مـیچز مـیں اردن، آسٹریلیـا اور قطر کی ٹیموں نے اپنے اپنے مـیچز جیت لئے۔اگلے سال پولینڈ اور یوکرین مـیں ہونے والییورو کپ 2012کے لئے کوالی فائنگ مـیچز کا سلسلہ جاری ہے، فرانس نے ہوم گراو ¿نڈ پر بوسنیـا کے خلاف ایک، ایک سے ڈرا مـیچ کھیل کر کے مـین راو ¿نڈ کے لیے کوالیفائی کیـا،ڈنمارک کی ٹیم کو پرتگال کے خلاف دو، ایک کی فتح نے مـین راو ¿نڈ مـیں پہنچادیـا۔سلووینیـا سے شکست کے بعدسربیـا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ عالمـی چیمپئن اسپین، اٹلی اور جرمنی نے بھی اپنے مـیچز جیت لئے۔دوسری جانب 2014 مـیں ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالی فائنگ مـیچز مـیں اردن نے سنگاپور کو تین صفر سے شکست دی۔آسٹریلیـا نے اومان کے خلاف تین گول اسکور کئے، اومانی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔تھائی لینڈ اور سعودی عرب کا مـیچ بغیری گول کے برابر رہا جبکہ قطر نے انڈونیشیـا کو تین دو سے ہرا دیـا۔